مرغی ہوئی تھی یا انڈہ...........( زریاب شیخ)

zaryab sheikh

محفلین
صدیوں سے اس بات پر بحث ہو رہی ہے کہ پہلے مرغی ہوئی تھی یا انڈہ لیکن کبھی کسی نے مرغے کے بارے میں نہیں سوچا کہ اس کی بھی کوئی حیثیت ہے ،کوئی اہمیت ہے، وہ بےچارا اپنے حقوق کیلئے کب سے لڑ رہا ہے اور لوگوں کو مرغی اور انڈے کی فکر ہے، سوچتا ہوں کے مرغے اور شوہر میں کوئی فرق نہیں جس طرح بچہ ہونے کے بعد بیوی اپنے بچے کی دیکھ بھال میں مصروف ہو جاتی ہے اور شوہر بےچارا آہوں اور سسکیوں کے ساتھ رات کو کروٹیں بدل بدل کر آخر کار سو ہی جاتا ہے اسی طرح انڈہ ہونے کے بعد مرغی بھی اکیس دن تک اس پر بیٹھی رہتی ہے ساتھ میں مرغے پر بھی نظر جمائے رکھتی ہے کہ کہیں وہ کسی دوسری مرغی سے نظریں نہ لڑا لے، وہ بے چارا بھی ایک کونے میں پڑا کوکڑوں کڑوں کرتا رہتا ہے ،اگر دیکھا جائے تو مرغے اور شوہر کی بھی کیا زندگی ہے ، جو شوہر شادی سے پہلے گلاب کے پھول لاتا تھا ، بچہ ہونے کے بعد گلاب کی جگہ روز پیمپر لاتا ہے ، مرغا بے چارا صبح اٹھ کر اذان دیتا ہے اور پھر افسردہ ہوکر پڑا رہتا ہے ، اسے وہ دن بھی یاد آتے ہیں جب وہ مرغی کے پیچھے پیچھے بھاگتا تھا ، کتنا مزہ آتا تھا ، انڈہ ہونے کے بعد سب کچھ بدل گیا ، اس لئے میری شادی شدہ خواتین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے شوہروں جبکہ مرغیوں سے التماس ہے کہ وہ اپنے مرغوں کا خیال رکھا کریں، آپ کی مہربانی.........
 
نہیں جناب ، یہ مسئلہ حل ہو چکا ہے۔ سائنسدان اس پر تحقیق کر کے یہ نتیجہ حاصل کر چکے ہیں کہ پہلے مرغی آئی تھی۔ :)
ویسے بھی عقلا٘ یہی لگتا ہے کہ پہلے مرغی آئی ہو۔ اگر انڈہ آیا تھا تو اس کو سینچا کس نے تھا؟
 
Top