مرزا غالب مال روڈ پر

ہزاروں لڑکياں ايسي کہ ہر لڑکي پہ دم نکلے
بہت نکلے حسيں سڑکوں پہ ليکن پھر بھي کم نکلے
بھرم کھل جائے گا ان سب کے قامت کي درازي کا
جو ان کي سيٹ شدہ زلفوں کا کچھ بھي پيچ و خم نکلے
ملي آزاد نظموں کي طرح ان کو بھي آزادي
وہ آزادي کہ جس کو ديکھ کر شاعر کا دم نکلے
گھروں سے وہ نکل آئي ہيں، ٹاٹا کہہ کے پردے کو
کہ گر نکلے تو سب عشاق کا سڑکوں پہ دم نکلے
گيا عہد کہن اور شاعروں کي آج بن آئي
جو ازراہ ستم چھپتے تھے، از راہ کرم نکلے
چلے آئے ادھر ھم بھي جواني کا علم لے کر
کہ جن سڑکوں پہ جيتے ہيں انہي سڑکوں پہ دم نکلے
نکلنا نوکروں کا گھر سے سنتے آئے ہيں، ليکن
بہت بے آبرو ہو کر تيري کوٹھي سے ہم نکلے
ترے کتے بھي سارے شہر ميں اتراتے پھرتے ہيں
کبھي بھي تيري کو ٹھي سے نہيں وہ سربہ خم نکلے
کہاں مے خانے کا دروازہ غالب اور کہاں سلمي
پر اتنا جانتے ہيں، وہ آتي تھي کہ ہم نکلے
 

شمشاد

لائبریرین
میں تیرا شہر چھوڑ جاؤں گا

میں تیرا شہر چھوڑ جاؤں گا

اس سے پہلے کہ گھر کے پردوں سے
ٹیڈی پتلون کوئی سلوا لوں
اس سے پہلے کہ تجھ کو دے کر دل
تیرے کوچے میں خود کو پٹوا لوں
اس سے پہلے کہ تیری فرقت میں
خود کشی کی سکیم اپنا لوں
اس سے پہلے کہ اک تیری خاطر
نام غنڈوں میں اپنا لکھوا لوں

میں تیرا شہر چھوڑ جاؤں گا

اس سے پہلے کہ وہ عدو کم بخت
ترے گھر جا کے چغلیاں کھائے
اس سے پہلے کہ دیں رپٹ جا کر
تیرے میرے شریف ہمسائے
اس سے پہلے کہ تیری فرمائش
مجھ سے چوری کے جرم کروائے
اس سے پہلے کہ اپنا تھانیدار
مرغ تھانے میں مجھ کو بنوائے

میں تیرا شہر چھوڑ جاؤں گا

تجھ کو آگاہ کیوں نہ کر دوں میں
اپنے اس انتظام سے پہلے
مشورہ بھی تجھی سے کرنا ہے
اپنی مرگِ حرام سے پہلے
کوئی ایسی ٹرین بتلا دے
جائے جو تیز گام سے پہلے
آج کے اس ڈنر کو بھگتا کر
کل کسی وقت شام سے پہلے

میں تیرا شہر چھوڑ جاؤں گا
میں تیرا شہر چھوڑ جاؤں گا​
 

فاتح

لائبریرین
بہت اچھے شمشاد بھائی! آخری بند تو بہت ہی خوبصورت ہے۔

تجھ کو آگاہ کیوں نہ کر دوں میں
اپنے اس انتظام سے پہلے
مشورہ بھی تجھی سے کرنا ہے
اپنی مرگِ حرام سے پہلے
کوئی ایسی ٹرین بتلا دے
جائے جو تیز گام سے پہلے
آج کے اس ڈنر کو بھگتا کر
کل کسی وقت شام سے پہلے

میں ترا شہر چھوڑ جاؤں گا​

لیکن یہ کیا ظلم کر دیا آپ نے جناب! اسی دھاگے پر تو محب صاحب کو "سنسان تھریڈ" کا اعزاز دیا گیا تھا۔ اب لگتا ہے یہ اعزاز ان سے چھننے والا ہے۔:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
پسندیدگی کا شکریہ

میں نے سوچا اس کی سنسانی دور کی جائے۔

ایک اور شعر ملاحظہ فرمائیں :

تمہاری لڑکیاں‌ جیسے بہار کی شامیں
“میں‌ایک شام چرا لوں اگر برا نہ لگے“
 

فاتح

لائبریرین
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا بہت خوب شمشاد بھائی! لگتا ہے آپ بُش سے خطاب فرما رہے ہیں;)

تضمین کے حوالے سے ایک واقعہ یاد آ رہا ہے جو بہت عرصہ پہلے پڑھا تھا۔

خاطر غزنوی صاحب کوئٹہ میں ایک مشاعرہ پڑھ رہے تھے جس میں انہوں نے اپنی مشہور زمانہ غزل کا یہ مطلع پڑھا:
گو ذرا سی بات پہ برسوں کے یارانے گئے
لیکن اتنا تو ہوا کچھ لوگ پہچانے گئے​

وہاں ایک نوجوان منچلا شاعر بھی موجود تھا (جس کا نام پڑھا تو تھا لیکن فی الوقت یاد نہیں آ رہا) اس نے مشاعرہ کے بعد ایک نجی محفل میں خاطر صاحب سے کہا کہ حضور آپ کے شعر پر تضمین کی ہے اگر اجازت ہو تو سناؤں اور اجازت ملنے پر یہ شعر پڑھا:
یہ تو خیر اچھا ہوا کہ لوگ پہچانے گئے
وہ ذرا سی بات;) کیا تھی جس پہ یارانے گئے​
لکھا گیا تھا کہ خاطر صاحب یہ سن کر شرم کے مارے سرخ ہو گئے۔:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
ایوارڈ دینے کے بعد واپس بھی لیا جاتا کبھی؟

یہ نہیں ہو سکتا۔ ویسے تمہیں کیونکر یہ خیال آیا؟
 

فاتح

لائبریرین
میں بھی ماورا کا ہم خیال ہوں۔ وہ ایوارڈ تو سنسان تھریڈ کا تھا اور یہ تھریڈ تو گنجان ہو گیا ہے۔ جب وہ تھریڈ ہی سنسان نہیں رہا تو سنسان رہنے کا ایوارڈ بھی واپس لیا جانا چاہیے۔:grin::grin:
محب صاحب! اب بھی وقت ہے یہاں آ کر باقاعدہ دلائل سے واضح‌کیجیے کہ آپ کے پاس یہ ایوارڈ کیوں رہنا چاہیے؟;)
 

شمشاد

لائبریرین
یارو ایسا ظلم نہ کرو، ابھی تو اس دھاگے کی صرف 10 پوسٹیں ہوئی ہیں، گنجان کہاں سے ہو گا؟
 

فاتح

لائبریرین
یارو ایسا ظلم نہ کرو، ابھی تو اس دھاگے کی صرف 10 پوسٹیں ہوئی ہیں، گنجان کہاں سے ہو گا؟

آپ ایوارڈ واپس لینے کی جانب پیش رفت تو کریں۔ پوسٹس کا کوئی مسئلہ ہی نہیں بس ذرا زینب بہن سے درخواست کرنی پڑے گی کہ اس طرف بھی ایک نظر کرم کر دیا کریں "پھر زینب، اب پھر زینب، زینب ہییییییییییی آئے گی، اس دفعہ بھی زینب" کے نعروں کے ساتھ۔ :grin::grin::grin:
اوہ۔۔۔ لیکن اس طرح تو شاید محب صاحب کو گنجان ترین پوسٹ کا ایوارڈ بھی دینا پڑ جائے گا۔:rolleyes:;)
 

شمشاد

لائبریرین
میرا خیال ہے محب کو عدالت میں بلانے سے پہلے کسی وکیل سے مشورہ کر لیں، ایسا نہ ہو کہ لینے کے دینے پڑ جائیں۔
 

ساجد

محفلین
اس گنجان دھاگے کی آخری نون پھر سے اُڑ گئی ہے۔ اور توازن خراب ہونے سے یہ گنجا ( بالفتح) ہو گیا ہے۔
 

فرخ

محفلین
السلام و علیکم

یہ پڑھ کر مجھے بھی ایک مصرعہ آیا ہے۔ لیجئے کرتا ہوں۔

ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ "دُم" نکلے۔
بہت نکلے مرے ارمان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

جیہ

لائبریرین
چلو جی یہ تو اچھی بات ہے

رضوان صاحب محفل پر تہہ دل سے خوش آمدید۔ ذرا تعارف والے زمرے میں دھاگہ کھول اپنے بارے میں بتائیں اور یہ بھی کہ آپ کو ہماری محفل کیسی لگی؟؟
 
Top