مردوں کی بیٹھک

میں نیت کرتا ہوں گواہی دینے کی۔ انگلیاں میری کلیدی تختے پر نگاہیں پردہ لیپ ٹاپ پر اور بغل میں گاؤ تکیہ۔ پر اس چکر میں یہ تو بھول ہی گیا کہ گواہی کیا دینی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
میں گواہی دوں، مجھے تو زین پر شک سا ہے، بچپن میں گلیوں میں گلی ڈنڈا کھیلتا رہا ہے اور کہتا ہے کبھی کسی کھڑکی کا شیشہ نہیں توڑا تو یہ کیسے ہو سکتا ہے۔
 
طالوت

محفلین
اجی گلی ڈنڈا تو ہم نے بھی کھیلا ہے تھوڑا بہت ، مگر شیشہ ٹوٹنے کا جرم ہم سے بھی سرزد نہیں ہوا۔۔
فٹبال کھیلی ہے ، دفاعی کھلاڑی تھا ، کسی کی ٹانگ ٹوٹی ہو تو کہہ نہیں سکتا ۔۔
وسلام
 
طالوت

محفلین
موڈ کے حساب سے مجھے زین ہونے پر کوئی شبہ نہیں ، البتہ عام حالات میں یہ زین پر منحصر ہے کہ وہ زینب ہونا قبول کر لیں ۔۔
وسلام
 
زین

لائبریرین
یعنی ماضی بعید میں آپ کی شرافت مشکوک تھی۔

یہ اب کدھر کی کدھر لگا رہے ہو بھائی، بس ایک ہی دھمکی میں آ گئے ناں راہ راست پر۔

میں گواہی دوں، مجھے تو زین پر شک سا ہے، بچپن میں گلیوں میں گلی ڈنڈا کھیلتا رہا ہے اور کہتا ہے کبھی کسی کھڑکی کا شیشہ نہیں توڑا تو یہ کیسے ہو سکتا ہے۔

توبہ توبہ !
آج میں ہی کیوں تختہ مشق بنا ہوں ِ؟‌
:mad:

میں گواہی دیتا ہوں زین شریف بچہ ہے ماضی میں بھی اور حال میں بھی۔۔ (میری گواہی کون دے گا ؟)
وسلام

:dancing:

اجی گلی ڈنڈا تو ہم نے بھی کھیلا ہے تھوڑا بہت ، مگر شیشہ ٹوٹنے کا جرم ہم سے بھی سرزد نہیں ہوا۔۔
فٹبال کھیلی ہے ، دفاعی کھلاڑی تھا ، کسی کی ٹانگ ٹوٹی ہو تو کہہ نہیں سکتا ۔۔
وسلام

فٹبال میری ایک انگلی ٹوٹ گئی ۔
 
شمشاد

لائبریرین
تو کس نے کہا تھا کہ فٹ بال انگلیوں سے کھیلو، یہ تو فٹ بال کا کھیل ہے اور فٹ کا مطلب پاؤں ہوتا ہے۔ پاؤں سے کھیلنا تھا ناں۔
 
محمد نعمان

محفلین
محمد نعمان صاحب آپ قدم بڑھائیں ہم آپکے ساتھ ہیں
ویسے اسکی شکایت محفل تھانیدار کو بھی دیے دیں اور احکام بالاں سے بھی بات کریں

جناب ہم تو ایک ہی تھانیدار کو جانتے ہیں اپنے شمشاد بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔
اختیارات کا تو کوئی پتہ نہیں کہ ان کے کتنے ہیں
مگر کاندھے پر تارے سب سے زیادہ ہیں ان کے۔۔۔ ( ستارے مراد پیغامات )
اور جناب تمام مرد حضرات اس پہ متفق ہیں جو نہیں ہیں وہ مد نہیں ہیں۔۔۔۔:grin:
 
شمشاد

لائبریرین
آج بھی اس بیٹھک پر خاصے حملے ہوئے تھے لیکن بروقت کاروائی سے سب کے سب ناکام کر دیئے گے۔ دشمن کے حوصلے پست ہو چکے ہیں۔ لگتا ہے اب آئندہ حملہ کرنے کی کوشش بھی نہ ہو گی۔
 
Top