مردوں کی بیٹھک

شمشاد

لائبریرین
اے لیو، ہم کاہے کو تاکیں گے دینو کمہار کی بہو کو، وہ خدیہی چھیل چھبیلی بنے کھیتوں میں گھومے ہے۔ اب ہم اس کی وجہ اپنے کھیتوں میں جانا چھوڑ دیں کیا؟
 
اچھا تو یہ وجہ ہے کھیتوں کی دیکھ ریکھ کے لیے جانے کے معاملے میں شمشاد بھائی کی بڑھی ہوئی باقاعدگی کے پیچھے۔ :) :) :)
 

زبیر مرزا

محفلین
الہی یہ بھی زمانہ دیکھنا تھا ایک مردِ مومن دن دیہاڑے کھیت کنارے آنکھ مٹکا سرے عام کرے ہے
اے میاں مہدی آپ سے بزرگوں کے ناک کے نیچے یہ آج کے لونڈے کیا کیا گُل کھلاویں ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
میاں مرزا اب تمہیں کیا بتائیں کہ دیہاتوں میں ہر بچہ، بوڑھا، جوان، کیا عورت کیا مرد، سبھی کھیتوں میں جاویں ہیں۔ شہروںمیں تو سُنا ہے کہ ہر گھر میں ایک کرسی بنی ہوتی ہے، بعد میں ایک زنجیر کھینچتے ہیں یا پھر کوئی بٹن دباویں ہیں اور سارا ۔۔۔۔۔۔ پانی بہا کے زمین کے اندر لے جاوے ہے۔
 
یہاں توزیادہ مرد حضرات نہیں ہیں÷
شمشاد بھائی دیواروں کے بھی کان ہوتے ہیں۔ آہستہ آوازمیں بات کیجئے۔کہیں بھابھی نے سن لیا تو آپ کے لئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

زلفی شاہ

لائبریرین
مُردے اکھاڑنے کا شوق چرائے تو مُردوں کی بیٹھک اور اگر مرد بننے کا شوق چڑھے تو مردوں کی بیٹھک پڑھنے پر کوئی قدغن نہیں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں توزیادہ مرد حضرات نہیں ہیں÷
شمشاد بھائی دیواروں کے بھی کان ہوتے ہیں۔ آہستہ آوازمیں بات کیجئے۔کہیں بھابھی نے سن لیا تو آپ کے لئے۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
ہم تو کہویں ہیں کہ دیواروں کے کان کے علاوہ زبان بھی ہووے ہے۔ اور فکر نئیں کریں آپ کی بھابھی سب کچھ جانے ہے۔
 
Top