مردوں کی بیٹھک

زین

لائبریرین
مردوں کی بیٹھک میں سوال یہ ہے کہ کیا درج ذیل الفاظ سے خاص کر دوسری لائن سے آپ لوگ اتفاق کرتے ہیں، یاد رہے کہ یہ ’’محفل‘‘ ہے اور محفل کے کچھ تقاضے ہوتے ہیں، کچھ آداب ہوتے ہیں اور کچھ تمیز ہوتی ہے۔

نوٹ ۔(نئے نئے آئے ہوئے ممبرز مجھ سے بے تکلفی کرنے سے پرہیز کریں ،)
میں نئے لوگوں سے بات نہیں کرنا چاہتی ، ،)



یہ دھاگہ ’’کیاہے‘‘ شاید مجھے سمجھنے میں‌غلطی ہو گئی ہے، یہاں پر عالمی معیشیت پر بحث وغیرہ تو نہیں چھڑی ہوئی ہے، میں اسے مردوں کی بیٹھک سمجھ کر آگیا تھا اور سوال بھی یوں‌کیا کہ خواتین مردوں‌کے خلاف ہمیشہ محاذ بنائے رکھتی ہیں، لیکن اگر کوئی مرد خواتین کی غلطیوں‌کی نشاندہی کرے تو پھر یہ ایک گناہ تصور کیا جانے لگتا ہے۔

میری نظر میں تو یہ بالکل الگ الگ سوالات ہیں یعنی نئے لوگوں سے بات نہ کرنا اور غلطی کی نشاندہی پر برا منانا
 
انیس بھائی ان کے لکھنے کا مطلب صرف اتنا ہے کہ نئے لوگ، جن کی ان سے جان پہچان نہیں ہے، ان سے بے تکلفی نہ کریں۔
اگر کوئی سنجیدگی سے بات کرنا چاہتا ہے تو ضرور کرے۔

بہر حال ہر ایک کا اپنا مزاج ہے۔

یہ مردوں کی بیٹھک ہے۔ اس میں ہر موضوع پر گپ شپ ہو سکتی ہے۔

شکریہ شمشاد

آپ نے بہت مناسب طریقے سے جواب دیا ہے، دل مطمئن ہو گیا ، بات صرف اتنی ہے کہ الفاظ کا چناؤ ہی ہماری شخصیت کی غمازی کرتا ہے، میرا مقصد بھی یہی تھا ، امید ہے دیگر احباب کی سمجھ میں بھی میری گزارش آ گئی ہو گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
کل ایک عجیب اتفاق ہوا۔ میں ایک جاننے والے ڈاکٹر کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ایک مریضہ (اردو محفل کی رکن) آئی۔ ڈاکٹر صاحب نے فوراً ہی کاغذ قلم لے کر مریضیہ کی ہسٹری لکھنا شروع کی۔ گفتگو کچھ اس طرح ہوئی :

ڈاکٹر "آپ کو کیا تکلیف ہے؟"
مریضہ " چلنے میں تکلیف ہوتی ہے۔"
(ڈاکٹر نے کاغذ پر لکھا اونچی ایڑی کا جوتا)

ڈاکٹر " اور کیا محسوس کرتی ہیں؟"
مریضہ "سانس بھی پھول جاتا ہے۔"
(ڈاکٹر نے کاغذ پر لکھا موٹاپا - ضرورت سے زیادہ کھانا)

ڈاکٹر "آپ کی عمر کتنی ہے؟"
مریضہ "اگلے برس سولہ کی ہو جاؤں گی۔"
(ڈاکٹر نے کاغذ پر لکھا حافظہ بھی کمزور ہے۔)
 

فرذوق احمد

محفلین
آپ کی بات سع مجھے بھی ایک بات یاد آ گئی

میں بھی ایک بار ڈاکٹر کے پاس گیا ۔ ایک بار جانے سے مُراد یہ کہ یہ واقع اس دن پیش آیا، تو خیر ہوا کچھ اس طرح کے ڈاکٹر صاحب کے پاس رش کافی تھا ۔ تو جو ہمارے علاقوں میں ڈاکٹر ہوتے ہیں ، ہوتے تو وہ ڈاکٹر ہی ہیں مگر اُن کے پاس جو مریض آتے ہیں وہ اتنے صاحبِ حثیت نہیں ہوتے وہ دوائی کے اور چیک اپ کے بیس روپے ہی دیتے ہیں ۔


تو رش کافی تھا ۔ میں بھی جا کے قطار میں بیٹھ گیا اپنی باری کے انتطار میں ۔

تو جو مجھ سے پہلے آ کے بیٹھے تھے مرد حضرات اُن میں سے ایک اُٹھ کے ڈاکٹر کے پاس جا کے بیٹھ گیا چیک اپ کروانے کے لیے ۔ بندہ شائد گھر سے لڑ کہ آیا تھا، یا پتا نہیں کیا بات تھی ،

ڈاکٹر نے اُس سے پوچھا

جی کیا تکلیف ہے آپ کو ؟

آگے سے وہ بولا ۔۔۔ تینوں کی تکلیف اے ، بولن دی تمیز نیں تینوں گھنٹہ ہو گیا اے میں واری دا انتظار کر رہیا اے ، تو اگوں بکواس کرنا پیا اے ۔۔
ڈاکٹر بولا بھائی صاحب میں آپ سے پوچھ رہا ہوں کہ کیا ہوا ہے آپ کو
مرض کیا ہے آپ کا ۔۔

پھر وہ اُس نے کہا او اچھا ،، تے اینج پوچھوں نہ ۔۔۔
 

dxbgraphics

محفلین
شمشاد بھائی ایک سی سی ٹی وی کیمرہ لگا لیں یہاں ۔ اکثر پڑوس سے خواتین جاسوسی کرنے آجاتی ہیں
 

dxbgraphics

محفلین
لیکن میں تو چوکیداری کے فرائض کمپیوٹر کے بائیوس پر پاسورڈ کو دی ہوئیں ہیں تاکہ میں جب آفس میں نہ ہوں تو منیجر بھی میرے ڈیزائن نہ دیکھ سکے۔
 

dxbgraphics

محفلین
ڈی ایکس آپ کو اثر نہیں ہوتا ہزار بار بکواس کی گئی ہے یہ خواتین کارنر ہے ۔ مگر آپ بھی ہر روز دوڑے آتے ہو ۔۔ یہاں کی کسی بھی خاتون نے آپکو لفٹ نہیں کرانی اسلئے یہ بے کار کی کوشیش مت کیا کرو ۔۔ کہیں اور ٹرائی کرو ،
اب یہاں میں نے آپکو دیکھا تو میں بس اب برداشت اپنی چھوڑ رہی ہوں ،




( شمشاد جی آپ اس ڈھیٹ بندے کو منع کیوں نہیں کرتے ۔۔ جب دیکھو یہ خواتین کارنر میں گھسا چلا آتا ہے ، ،
بچارہ سمجھتا ہے شاید کہیں سے کوئی اسکو بھی جواب ملے ۔ میں دیتی ہوں اب اسکو جواب
ڈیلیٹ کریں یہ سٹوپڈ،
:( :confused:
کم از کم بیٹا یا بھائی ہی کہہ کر مخاطب کرتیں
 

dxbgraphics

محفلین
شکریہ شمشاد

آپ نے بہت مناسب طریقے سے جواب دیا ہے، دل مطمئن ہو گیا ، بات صرف اتنی ہے کہ الفاظ کا چناؤ ہی ہماری شخصیت کی غمازی کرتا ہے، میرا مقصد بھی یہی تھا ، امید ہے دیگر احباب کی سمجھ میں بھی میری گزارش آ گئی ہو گی۔

جی ہاں بلکل ٹھیک فرمایا۔
 

dxbgraphics

محفلین
آپ نے بہت لیٹ سنی یہ خبر
دوسری تازہ خبر یہ ہے کہ ثانیہ مرزا نے شادی کا سندیسہ بھیجا تھا۔ میں نے انکار کر دیا
 

شمشاد

لائبریرین
میں آپ کا مطلب سمجھ گیا ہوں۔ زینب کو ذ پ میں یہی پیغام دیا تھا اس لیے اس نے آنا چھوڑ دیا تھا۔
 
Top