مردان میں مشعال قتل کیس میں رہائی پانے والوں کا استقبال!

رہائی پانے والوں نے اپنے جرم کا اقرار کیا، دوبارہ بھی ایسے جرم کرنے کا وعدہ کیا اور آج تین مذہبی جماعتوں نے فیصلہ کے خلاف احتجاج بھی کیا!
پاکستان میں اسلام کو ان جماعتوں سے زیادہ خطرہ شاید ہی کسی اور شے سے ہو۔
 
زیک

مسافر

کچھ تفصیل یا خبر کا لنک؟
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

ایک ہونہار طالب علم کو چیئرمین اور انتظامیہ کی جانب سے منفی سرگرمیوں پر آواز اٹھانے پر مذھبی الزام کہ آڑ میں قتل کر دیا گیا، انہیں سزا ملی بہت اچھا ہوا اور جو مفرور ہیں ان کے لئے یہ بھی سزا ہی کہ ان کا تعلیمی کریئر تو تباہ ہوا اور چھپے ہوئے ہیں نہ کام کے نہ کار کے۔

والسلام
 
مشال خان کو گستاخی اور بدتمیزی سے منع نہ کرنےوالے ماں باپ آج یہ دن نہ دیکھتے اگر مشال کی تربیت ادب اور احترام کا سبق دے کر کرتے۔ جتنے بھی لبرل اور سیکولر لوگ ہیں اس ملک میں وہ اپنے اس ساتھی کی طرح گستاخانہ اور بے ادبانہ ماحول میں پروان چڑھتے ہیں۔ افسوس ہے ایسے بدتمیزوں پر۔ پھر مگرمچھ کے آنسو بہا کر اپنا الو سیدھا کرتےہیں۔
اور گستاخی کا ثبوت قاتلوں کی گواہی ہے!
قربان جاؤں تمہارے اسلام پہ۔ بھائی کونسا قرآن ، فقہ اور شریعت پڑھتے ہو؟
 
السلام علیکم

ایک ہونہار طالب علم کو چیئرمین اور انتظامیہ کی جانب سے منفی سرگرمیوں پر آواز اٹھانے پر مذھبی الزام کہ آڑ میں قتل کر دیا گیا، انہیں سزا ملی بہت اچھا ہوا اور جو مفرور ہیں ان کے لئے یہ بھی سزا ہی کہ ان کا تعلیمی کریئر تو تباہ ہوا اور چھپے ہوئے ہیں نہ کام کے نہ کار کے۔

والسلام
فی الحال تو ان کو ہیرو بنا دیا گیا ہے۔
جو پہلے ہی کسی کام کا نہ ہوگا، اس کو تحریک ملے گی کہ کوئی ایسا جرم کر کے، اپنا آلو سیدھا کرنے کی کوشش کرے۔
 
قابل شرم باتوں پرفخر کرتے ہیں ہم لوگ۔ تف ہے ہم اپنے ذاتی بیہودہ عوامل کو بھی اسلام کے پردہ میں چھپانے کی مکمل کوشش کرتے ہیں۔اُن عوامل پر بھی جن کے بارے میں اسلام کے بہت واضع احکامات اور ہدایات ہیں۔

اَسْتَغْفِرُاللہَ رَبِّیْ مِنْ کُلِّ ذَنْبِ وَّاَتُوْبُ اِلَیْہِ
 
آصف اثر

معطل

گستاخوں کی حمایت غالباً عین اسلام ہے۔ واہ چوہدری صاحب۔ کمال کرتے ہیں۔
 
فرقان احمد

محفلین
محفلین اپنا موقف پیش کرتے ہوئے الفاظ کا چناؤ احتیاط سے کریں گے تو مکالمے کا سلسلہ احسن انداز میں آگے بڑھے گا۔ ہم امید رکھتے ہیں کہ اس لڑی میں مدلل انداز میں بحث کی جائے گی؛ تعاون کا شکریہ!
 
حضرت محمدؐ کے ساتھ اُن کی زندگی میں کیا کیا گستاخیاں نہیں ہوئیں ۔ اُن کا سلوک احسن ترین تھا۔ کیا کسی ظالم ترین شخص کو بد دعا تک دی؟ حضورؐ کے اسوہ حسنہ کے علاوہ ہمارے لئے کوئی اور راہنمائی کا در نہیں ہے۔ ایک بات اور وہ یہ مجھے تو ابھی تک نہیں پتا کہ مشعال نے گستاخی کیا کی تھی
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
رہائی پانے والوں نے اپنے جرم کا اقرار کیا، دوبارہ بھی ایسے جرم کرنے کا وعدہ کیا اور آج تین مذہبی جماعتوں نے فیصلہ کے خلاف احتجاج بھی کیا!
پاکستان میں اسلام کو ان جماعتوں سے زیادہ خطرہ شاید ہی کسی اور شے سے ہو۔
ستانوے فیصد مسلم آبادی والے ملک میں اسلام کو کس سے خطرہ لاحق ہوسکتا ہے؟
کہانیوں میں قصہ سنتے تھے کہ بندر کے ہاتھ ماچس آئی تو اس نے جنگل کو آگ لگا دی۔ اپنی زندگی میں اس مثال کو عملی طور پر دیکھ لیں گے یہ کبھی سوچا نہ تھا۔

انا للہ و انا الیہ راجعون
 
برسرِ اقتدار سیکولر اور نام نہاد لبرلز سے زیادہ خطرہ یہاں کے مسلمانوں کو اور کسی سے نہیں۔
 
آصف اثر

معطل
گستاخوں کے متعلق قرآنِ کریم کا واضح اعلان ہے۔ باقی یہاں کے ”مفتیان“ جو بہتر سمجھے!
ان الذین یوذون اللّٰہ ورسولہ لعنھم اللّٰہ فی الدنیا والآخرۃ واعد لھم عذابا مھینا۔ ( 33/احزاب 57 ) ۔
بے شک جو لوگ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو تکلیف دیتے ہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے دنیا و آخرت میں ان پر لعنت ہے اور ان کیلئے ذلیل کرنے والا عذاب تیار کر رکھا ہے ۔ “
 
وہ عذاب یا سزا تو اللہ تعالیٰ نے دینا ہے۔ اس آیت سے کون انکار کررہا ہے یا کر سکتا ہے۔ ہمیں سزا دینے کا اختیار اس آیت یا کسی دوسری آیت یا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کسی حکم مبارک میں دیا گیا ہے۔
 
ستانوے فیصد مسلم آبادی والے ملک میں اسلام کو کس سے خطرہ لاحق ہوسکتا ہے؟
کہانیوں میں قصہ سنتے تھے کہ بندر کے ہاتھ ماچس آئی تو اس نے جنگل کو آگ لگا دی۔ اپنی زندگی میں اس مثال کو عملی طور پر دیکھ لیں گے یہ کبھی سوچا نہ تھا۔

انا للہ و انا الیہ راجعون
اسلام کو خطرہ اس کو چند پیسوں کے عوض بیچنے والوں سے ہے۔
روزانہ جعلی پیر لوگوں کو بے وقوف بنا کر پیسے اینٹھتے ہیں، عورتوں کو جنسی ہراس کا نشانہ بناتے ہیں، سیاسی مولوی ذاتی مفاد کے بدلے کبھی ایک اور کبھی دوسری سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچاتے ہیں مگر اسلامی حمیت نہیں جاگتی۔
 
Top