مرتضی بھٹو کو کس نے مارا تھا؟

گرائیں

محفلین
07_08.gif


روزنامہ جنگ 23 فروری 2010
 

آفت

محفلین
چند سال بعد ہم اسی طرح کا کوئی اور کالم پڑھ رہے ہوں گے جس کا عنوان ہو گا
بے نظیر کو کس نے مارا تھا
 

طالوت

محفلین

نئے قوانین کے تحت غالبا یہ ایک قانون کی خلاف ورزی ہے ;)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس معاملے کی اصل اور بنیادی کڑی اس وقت ہی غائب ہو گئی تھی جب اس خونی ڈرامے کے اہم کردار انسپکٹر سیال نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی تھی ۔ تاہم مرتضٰی کے قریبی لوگوں کے مطابق اس میں مرتضٰی کے قریبی عزیز کا ہاتھ تھا ۔ غالبا وہ عزیز وہی ہیں جہاں بقول کالم نگار مرتضی "وکٹری"کا نشان بناتے پائے گئے ہیں۔

وسلام
 

طالوت

محفلین
17 کروڑ آبادی میں‌ایک شخص کی موت پر اتنا بڑا آرٹکل لکھنے کی کیا ضرورت تھی۔
کہا تو ٹھیک مگر مسئلہ یہ ہے کہ مرنے والا بھٹو کا بیٹا ، بی بی کا بھائی ، زرداری کا سالا ، بلاول کا ماموں پیپیپی (شہید بھٹو) کا چئیر مین اور الذولفقار کا سربراہ تھا ۔ مجھ سا گمنام شہری ہوتا تو دو کالمی خبر بھی نہ لگتی کجا کہ سالوں بعد کالم نویسی ہوتی ۔
وسلام
 

ظفری

لائبریرین
یہاں تو ایک شخص کے قتل کی بات ہو رہی ہے ۔ جبکہ ملک میں جھتے کے جھتے قتل کیئے جا رہے ہیں ۔ خواہ وہ مسجدوں میں ہوں یا بازاروں میں ۔
 
Top