مراثی انیس - تبصرے

Dilkash

محفلین
ؤارث بھائی

میراثی اور مراثی میں تو یقینا فرق ھے لیکن کچھ دوستوں کو بشمول میرے شائد انیس وہی میراثی لگے جنکا معاشرے میں اپنا مقام ھے ۔۔اس لئے بھتر نہ ھوگا اگر نام کے سا تھ لگا یہ سابقہ لاحقہ اتار دیا جائے؟
 
محمد وارث

لائبریرین
آفریدی بھائی آپ کا مشورہ سر آنکھوں پر، موضوع کا نام دیتے ہوئے یہ مسئلہ میرے پیشِ نظر تھا لیکن اس کا متبادل "انیس کے مرثیے" مجھے کچھ "غیر شاعرانہ" سا لگا سو وہی عنوان دے دیا جو کہ مستعمل ہے۔

ویسے آپ کسرِ نفسی سے کام لینا چھوڑ دیں خان صاحب، جتنا ماشاءاللہ آپ کا مطالعہ ہے، مجھے لگتا ہے کہ یہ سب کچھ آپ نے نئے قارئین کیلیے لکھ دیا۔ ویسے مجھے ایک فائدہ بھی نظر آتا ہے اس عنوان میں کہ "مراثی" کے بہانے ہی سے شاید نئی نسل کے احباب ادھر کا رخ کر لیں۔ :)

۔
 
Dilkash

محفلین
ویسے مجھے ایک فائدہ بھی نظر آتا ہے اس عنوان میں کہ "مراثی" کے بہانے ہی سے شاید نئی نسل کے احباب ادھر کا رخ کر لیں۔

ھاھاھاھا

اللہ کرے یہ نسخہ کار امد رھے
 
Dilkash

محفلین
اس دھاگے کے پہلے شروع کے گئے پوسٹ کہاں گئے؟

اور اس دھاگہ کو میں نے نہیں ،بلکہ محترم محمد وارث بھائی نے شروع کیا تھا۔
درستگی فرمائی جائے۔
 
الف عین

لائبریرین
اگر اسے
مراثئِ انیس
یا
مراثیِ انیس
لکھا جاتا تو کسی کا خیال میراثی کی طرف نہیں جاتا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اس دھاگے کے پہلے شروع کے گئے پوسٹ کہاں گئے؟

اور اس دھاگہ کو میں نے نہیں ،بلکہ محترم محمد وارث بھائی نے شروع کیا تھا۔
درستگی فرمائی جائے۔

آفریدی صاحب، میں نے اصل دھاگے سے آپ کے تبصرے الگ کر دیے ہیں تاکہ مواد کا ربط برقرار رہ سکے۔
 
Dilkash

محفلین
ساتھ میں سمجھایا بھی کرو کہ ھم تو واقعتا پہاڑی سرحدی ہیں
کہاں میں اور کہاں یہ کمپیوٹری شبکہ۔۔اللہ اللہ
 
محمد وارث

لائبریرین
اگر اسے
مراثئِ انیس
یا
مراثیِ انیس
لکھا جاتا تو کسی کا خیال میراثی کی طرف نہیں جاتا۔

میرے خیال میں مرثیے سے دُوری اور ابتذال اسکی زیادہ بڑی وجوہات ہیں، بہرحال آپ کا خیال صحیح ہے میں اس کو ہمزہ کی بجائے صرف یائے تحتانی کے کسرہ کی اضافت کے ساتھ تبدیل کر رہا ہوں، آپ کا بہت شکریہ اعجاز صاحب۔

۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
میرا خیال ہے "ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں" تو محبت میں ادب یعنی "اردو ادب" کا خیال رکھا جائے اور مراثی انیس ہی رہنے دیا جائے- ورنہ اردو کے "خوابیدہ الفاظ" نیند میں ہی ڈوبے رہیں گے-
 
بہت شکریہ فرخ صاحب۔
 
Top