مدہوش پرندے

Shaidu

محفلین
ایک خبر کے مطابق یورپی ممالک میں ایسے باغات جہاں پر شراب میں شامل کرنے کیلیے مختلف چھوٹے پھلوں مثلآ بیری وغیرہ کو Fermentation یعنی نشاستہ کو الکحل میں تبدیل کرنے کے عمل سے گزارا جاتا ہے ، ان باغات کے درختوں پر بسیرا کرنے والے پرندوں کی حرکات و سکنات ان پھلوں کو نوش کرنے کے بعد شرابیوں جیسی ہوتی جارہی ہیں ۔
اس حوالے سے اینیمل ہیلتھ اینڈ ویٹنری لیبارٹری ایجنسی (AHVLA) میں شائع شدہ ایک تخلیقی رپورٹ کے مطابق شمالی مغربی انگلیینڈ کے علاقے کمبریا میں بارہ ایسے پرندے مردہ حالت میں پائے گئے ہیں جنکے پوسٹمارٹم سے یہ علم ہوا کہ ان کے معدے میں الکحل کی مقدار موجود تھی ۔ جو کہ بیری کھانے سے بڑھی تھی۔ مزید تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا کہ Fermentation کے عمل سے گزرے ہوئے پھل مستقل کھانے کے بعد بہت سے پرندے اپنے پیروں پر درست طریقے سے کھڑے نہیں ہوپاتے ۔ اور نہ ہی انکی پرواز میں توازن قائم رہتا ہے ۔ جسکے باعث وہ موت کا شکار ہوجاتے ہیں ۔
برطانوی گارڈن برڈ واچ ٹرسٹ کے ڈیولپمنٹ آفیسر Tim Harrison کا کہنا ہے کہ اگر چہ واقعات تعداد میں کم ہیں تاہم مستقبل میں ان معصوم پرندوں کو ایسی تکالیف سے بچانے کیلیے قانون سازی کرنے کی سخت ضرورت ہے تاکہ ہمارا قدرتی ماحول آنے والی نسلوں کیلیے محفوظ بنا رہے
 
قیصرانی

لائبریرین

مجھے اس بارے کچھ شک ہے کہ فرمنٹیشن کا عمل یا تو لیبارٹری میں ہوتا ہے یا پھر پھل کے نیچے گرنے پر۔ شراب بنانے کے لئے جو فرمنٹیشن ہوتی ہے، وہ لیبارٹری یا یوں کہہ لیں کنٹرولڈ انوارنمنٹ میں ہوتی ہے اور اس میں جو خمیر ڈالتے ہیں، وہ انتہائی سخت حفاظتی انتظامات میں رکھا جاتا ہے کہ اگر تھوڑا سا بھی کوالٹی کا فرق پڑ جائے تو ساری شراب کو ضائع کرنا ہوتا ہے۔ یہ خبر شاید اس حوالے سے ہوگی کہ جو بیریاں زمین پر گرتی ہوں گی، ان کی قدرتی فرمنٹیشن کے دوران پرندے انہیں کھا لیتے ہوں گے

افریقہ میں مورولا درخت کے پھل کے ساتھ بھی یہی ہوتا ہے اور دیگر جگہوں پر بھی ہو سکتا ہے۔ اس بارے یہ وڈیو دیکھیں جو افریقہ میں مورولا درختوں اور پھلوں کے بارے ہے
POqkEVyu-z8
 
قیصرانی

لائبریرین
پیک زیادہ لگانے سے مجھے ایک پرانی بات یاد آگئی ۔ کوئی نشہ کر کے گھر گیا تو اس کے باپ نے کہا تھا یہ ۔
میں کہتا ہوں باہر دفع ہو جاؤ یہاں سے اے نشئی :rollingonthefloor:
پلے ککھ نہیں پڑا، پر آپ اتنا ہنس رہے ہیں تو ضرور کوئی اچھی بات ہی ہوگی :)
 
Top