مدد Help

پاکستانی

محفلین
٣١ مارچ کو میں نے اپناڈیرہ اردو بلاگ کے ذریعے اردو بلاگرز سے مدد کی اپیل کی تھی مگر وہاں سے کوئی رسپانس نہیں ملا اس لئے اب اردو محفل میں یہی پوسٹ کر رہا ہوں امید ہے کہ یہاں اردو محفل کے سب دوست احباب مل کر اس کا کوئی حل نکال لیں گے۔
میں ڈائل اپ انٹرنیٹ کنکشن استعمال کرتا ہوں، انٹرنیٹ یوز کرنے کے دوران میں چاہتا ہوں کہ میرا فون بھی استعمال میں رہے یعنی نٹ استعمال کرتے ہوئے میں فون کر اور سن بھی سکوں۔ اس کا کوئی طریقہ یا کوئی سافٹ وئیر ہو تو برائے مہربانی میری مدد کیجیئے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
سادہ ڈائل اپ میں ایک ہی لائن سے بیک وقت فون اور انٹرنیٹ استعمال کرنا تکنیکی طور پر ممکن نہیں ہے۔ میں نے ایک مرتبہ پی ٹی سی کی ایک سروس کے بارے میں سنا تھا جس کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرنے کے دوران یہ معلوم ہو جاتا ہے کہ کوئی آپ کو کال کر رہا ہے اور آپ انٹرنیٹ ڈسکنکٹ کرکے فون اٹنڈ کرتے ہیں اور بعد میں اسی طرح دوبارہ انٹرنیٹ کا استعمال شروع کر دیتے ہیں۔ اس سروس کو غالباً کال ویٹنگ کہتے ہیں۔

ایک ہی کنکشن سے بیک وقت فون اور انٹرنیٹ کا استعمال آئی ایس ڈی این یا ڈی ایس ایل سے ہی ممکن ہے لیکن یہ کافی مہنگا طریقہ بھی ہے۔ ایک اور طریقہ یہ ہے کہ کیبل کے ذریعے انٹرنیٹ سے کنکٹ کیا جائے لیکن یہ اس پر منحصر ہے کہ آپ کے ایریا میں یہ سروس مہیا کی جاتی ہو۔
 

پاکستانی

محفلین
جناب نبیل صاحب یہی تو مسلہ ہے کہ یہاں ڈیرہ غازی خان میں ابھی تک کیبل نٹ اتنا ایکٹیو نہیں ہوا کہ وہ یوزر کو مطمین کر سکے اس لئے یہاں ڈائل اپ ہی استعمال ہوتا ہے اور دوسری بات یہ کہ آپ کی طرح میں نے بھی کسی سے سنا تھا کہ کال ویٹنگ ایکٹیو کرانے سے یہ مسلہ حل ہو سکتا ہے، میں نے WIN98 پر تو چیک کیا ہے، شاید XP یہ مسلہ حل کر دے یہ چیک کرنا پڑے گا۔
یہاں میری پوسٹ کا مقصد صرف یہی ہے کی شاید کوئی ایسا سافٹ وئیر ہو جس سے یہ مسلہ حل کیا جا سکے اور ٹوان ون کے مزے اڑائے جا سکیں۔
 

الف عین

لائبریرین
پی ایس ٹی این والے فون میں تو ممکن نہیں۔ البتہ ڈبلیو ایل ایل )سی ڈی ایم اے( میں ممکن ہے۔ اس کی بھی لینڈ لائن ہوتی ہے اور اس سے انٹر نیٹ بھی ڈائل اپ ہی ہوتا ہے
 

شعیب صفدر

محفلین
میرے خیال میں (مکمل یقین نہیں) اس کے لئے یہ دیکھنا ہو گا کہ آیا آپ کے موڈیم میں یہ سہولت ہے کہ آپ نیٹ کے دوران ہولڈ پر چلے جائے، پی ٹی سی ایل کی کال ویٹینگ کی سہولت آپ کو حاصل ہے یا نہیں اور تیسرا یہ کہ کیا آپ کی آئی ایس پی بھی ایسا کرنے کی اجازت دیتی ہے کہ نہیں
 

جہانزیب

محفلین
امریکہ آن لائن کے ساتھ ایک سافٹ وئیر انسٹال ہوتا ھے مجھے صیح نام یاد نہیں آ رہا ہے شاید ان کمنگ کال نام تھا اس سے آپ کو پتا چل جاتا ھے کہ کوئی کال آ رہی ہے خیر آپ اس سافٹ وئیر کو دیکھ سکتے ہیں مگر یہ مفت نہیں ہے
http://phonetray.traysoft.com/

اور http://download.com پر بھی دیکھ لیں شاید کوئی مفت سافٹ ویئر بھی دستیاب ہو اس کام کے لئے
 

جہانزیب

محفلین
باقی گوگل کرنے سے یہ نتائج آ رہے ہیں ان کو دیکھ لیں

باقی گوگل کرنے سے یہ نتائج آ رہے ہیں ان کو دیکھ لیں

باقی گوگل کرنے سے یہ نتائج آ رہے ہیں ان کو دیکھ لیں

گوگل نتائج
 
Top