مدد کی اشد ضرورت ہے

نبیل

تکنیکی معاون
جاوید خان، آپ اگر درست سٹیپس کا استعمال کریں تو فونٹس بھی ٹھیک کام کریں گے۔ ورڈ سے فوٹو شاپ میں براہ راست کاپی پیسٹ کام نہیں کرے گا۔ آپ پہلے تحریری متن اور تصویری متن کے فرق کو سمجھ لیں تاکہ کام کرنے میں آسانی رہے۔ فورم پر کچھ ٹیوٹوریل موجود ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ انپیج یا ورڈ سے مواد کو کورل ، السٹریٹر اور فوٹوشاپ میں کیسے لیجایا جا سکتا ہے۔
 
جاوید خان

محفلین

بہت شکریہ نبیل صاحب۔ ۔۔۔۔۔

اب تک سندھی کے رسم الخط کو میں‌ہمیشہ سے ہی ۔۔۔۔ کاپی پیسٹ کر کے فوٹو شاپ میں‌لے جاتا رہا ہوں‌۔۔۔ اسی لیے اردو کے ساتھ بھی یہی طریقہ استعمال کیا ۔۔۔ مگر جیسا کہ آپ نے کہا کہ دیگر طریقہ کار کے ذریعے بھی فوٹو شاپ میں‌فونٹس کو لے جایا جا سکتا ہے ۔۔۔ اس کا مجھے علم نہیں‌ہے ۔۔۔۔ :noxxx:
کیا کوئی دوست مجھے ان ٹیوٹوریل کا لنک فراہم کر سکتا ہے ۔۔۔۔ ؟؟؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
انپیج سے فوٹوشاپ تک، آسان طریقہ !
انپیج سے فوٹوشاپ تک ! ویڈیو ٹوٹوریل!
کسی بھی ورڈ پروسسنگ پروگرام سے متن کو ویکٹر گرافکس پروگرام میں لے جانا
جمیل نوری نستعلیق، کورل ڈرا میں!

آخری ٹیوٹوریل میں جمیل نوری نستعلیق کو کورل ڈرا میں لیجانے کا جو طریقہ بیان کیا گیا ہے، وہ طریقہ کسی بھی اردو فونٹ پر اپلائی کیا جا سکتا ہے۔
 
السلام علیکم نبیل بھائی ۔۔۔۔ بہت بہت شکریہ آپ کا ۔۔۔۔ میں‌کافی حد تک کامیاب ہو گیا ہوں‌۔۔۔۔۔ کال شام میں‌اچانک ہی میں‌نے سوچا کہ جس طرح‌میں‌کلک سے متن فوٹو شاپ میں‌لے جاتا ہوں‌۔۔۔۔ پی ڈی ایف فیکٹری پرنٹر کے ذریعے اُسی طرح‌سے میں‌نے جمیل نستعلیق فونٹ کے ساھت بھی یہی کیا ۔۔۔ کہ ورڈ میں‌اسے ٹائپ کیا اور پھر پی ڈی ایف فارمیٹ میں‌سیو کرنے کے بعد اسے فوٹو شاپ میں‌اوپن کیا ۔۔۔ تو مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں‌کامیاب ہو گیا ۔۔۔۔ زیل میں‌2 نمونے پیش خدمت ہیں آج کے دن کی مناسبت سے ۔۔۔۔

w7l7w5.jpg

11tocjc.jpg

اور آپ سب دوستوں‌کا بے حد ممنون ہوں‌میں‌کہ جس محبت سے آپ دوستوں‌نے ساتھ دیا وہ یقینآ قابلِ ستائش ہے ۔۔۔۔
 
سلیم احمد

محفلین
ڈیزائنگ کے لئے فریمز

جیسا کہ اوپر مختلف فریمز کا استعمال کیا گیا ہے کیا اس طرح کے فریمز کو اچھی کوالٹی میں مہیا کرسکتا ہے ۔
 
جاوید خان

محفلین
جیسا کہ اوپر مختلف فریمز کا استعمال کیا گیا ہے کیا اس طرح کے فریمز کو اچھی کوالٹی میں مہیا کرسکتا ہے ۔

محترم سلیم احمد صاحب پہلے تو بے انتہا معذرت کے کافی دیر سے میں‌واپس آیا ۔۔۔۔ سلیم صاحب ۔۔ میں‌ویسے بھی ڈیزائننگ کی فیلڈ سے وابستہ ہوں‌۔۔۔ بس ذرا سا شاعری سے شغف ہے تو آج کل انٹر نیٹ پر شاعری کو ڈیزائن کرنے کا ایک ٹرینڈ چل رہا ہے اور اسی لیے میں‌بھی کچھ نہ کچھ وقت دستیاب ہونے پر ڈیزائن کر لیتا ہوں‌

فریمز کے لیے اتنا کہوں‌گا ۔۔۔ کہ انٹرنیٹ کی دنیا بہت وسیع ہے ۔۔۔۔ مگر پہنچ سے دور نہیں‌ہے ۔۔۔ گوگل پر سرچ کے دوران ہی یہ فریمز مجھے ملے تھے ۔۔۔ اب مجھے یاد نہیں‌کہ وہ سائیٹ کونسی تھی ۔۔۔۔۔ مگر یہ فریمز گوگل پر با آسانی مل جاتے ہیں
 
رابطہ

محفلین
آپ ان تمام یونی کوڈ فونٹس کو عام فونٹس کی طرح‌ہی استعمال کرسکتے ہیں
ٹرو ٹائپ فانٹس یا اوپن ٹائپ اس کا فرق مجھے نہیں‌معلوم
ویسے میں‌ورڈ یا ان پیج کے نئے ورژن پر عام فونٹس کی طرح‌ہی استعمال کرتا
ہوں‌اور آپ ورڈ میں لکھ کر پی ڈی ایف بناکر کورل یا فوٹو شاپ میں‌منتقل کرسکتے ہیں

ان پیج 3 میں جمیل نوری نستعلیق اور دیگر یونیکوڈ فانٹس جو محفل یا القلم پر دست یاب ہیں، کیسے استعمال کے جاسکتے ہیں؟
 
sharfi

محفلین
؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

رابطہ یہ سوالیہ نشان کیوں؟

ان پیج 3 لوڈ کیجیے اور خود استعمال کرکے دیکھیے اگر آپ نے اس سے پہلے ان پیج استعمال کیا ہوا ہے تو؟ جمیل نستعلیق آپ کو خود ہی فونٹ فہرست کے منیو میں نظر آجائے گا۔
 
sharfi

محفلین
جاوید صاحب آپ نے بہت اچھی کوشش کی۔ مگر ایک بات جس کا جواب ضرور دیجیے گا وہ یہ کہ یہ Border کہاں سے، کس سائٹ سے یا پھر خود بنایا ہے آپ نے۔ تو عنایت کیجیے۔
 
رابطہ

محفلین
رابطہ یہ سوالیہ نشان کیوں؟

ان پیج 3 لوڈ کیجیے اور خود استعمال کرکے دیکھیے اگر آپ نے اس سے پہلے ان پیج استعمال کیا ہوا ہے تو؟ جمیل نستعلیق آپ کو خود ہی فونٹ فہرست کے منیو میں نظر آجائے گا۔

بہت شکریہ جناب ۔
جمیل نستعلیق کشیدہ تو نظر آ رہا ہے لیکن جمیل نوری نستعلیق نظر نہیں آ رہا۔
اس کے علاوہAuto line Height پر لائن نیچے سے کٹ رہی ہے۔ اگر ان پیج میں لائن ہائیٹ بڑھا دیں تو نیچے سے لفظ پورا نظر آتا ہے۔
کوئی جواب ہی نہیں دے رہا تھا۔ اس لیے سوال پر زور دینے کے لیے سوالیہ نشان کی تکرار کرنا پڑی ۔
 
sharfi

محفلین
رابطہ بہت شکریہ کے آپ نے جواب دیا۔ میرے ساتھ بھی بالکل ہی مسئلہ ہے اس لیے فی الحال میں دوبارہ اپنے ماضی میں چلا گیا ہو یعنی ان پیج 2.4 میں۔ شاید کوئی اللہ کا بندہ ہماری مدد کرے؟
 
Top