مدد درکار

عمر سیف

محفلین
مجھے اگر کسی بھی لائن ہو کلر اس کا فانٹ سائز اور اس کی الائنمنٹ کرنی ہو تو کیسے کروں؟
مثال کے طور پہ اگر یہ شعر ہے

کس کو بتلائیں کہ آشوبِ محبت کیا ہے
جس پہ گزری ہو وہی حال ہمارا جانے

اس کا مجھے فانٹ سائز، کلر اور الائنمنٹ تبدیل کرنی ہے تو کیسے کروں؟ کوشش کرتا ہوں پر ہو نہیں پاتی۔
 

پاکستانی

محفلین
کلر ، فانٹ ، سائز اور الائنمنٹ کے بٹن اوپر دئے گئے ہیں ان کو استعمال میں لائیں۔
جہاں آپ نے یہ سب استعمال کرنا ہو اسے سلیکٹ کریں اور پھر فانٹ، سائز یا کلر کے بٹن کو استعمال کریں۔

جیسے


کس کو بتلائیں کہ آشوبِ محبت کیا ہے
جس پہ گزری ہو وہی حال ہمارا جانے


اسے آپ اقتباس کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔
 

عمر سیف

محفلین
پاکستانی نے کہا:
کلر ، فانٹ ، سائز اور الائنمنٹ کے بٹن اوپر دئے گئے ہیں ان کو استعمال میں لائیں۔
جہاں آپ نے یہ سب استعمال کرنا ہو اسے سلیکٹ کریں اور پھر فانٹ، سائز یا کلر کے بٹن کو استعمال کریں۔

جیسے


کس کو بتلائیں کہ آشوبِ محبت کیا ہے
جس پہ گزری ہو وہی حال ہمارا جانے


اسے آپ اقتباس کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔
ایسے تو کرتا ہوں پر کبھی صحیح ہوا نہیں۔ بریکٹس ختم ہو جاتی ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
ایسا شاید صرف انٹر نیٹ اکسپلورر میں ممکن ہے۔ اوپیرا اور فائر فاکس جو میں استعمال کرتا ہوں، ان میں ممکن نہیں ہوتا۔ محضtags نظر آتے ہیں ور کچھ نہیں جس سے تحریر اور بھدی ہو جاتی ہے۔ اس لئے میں اب کوشش ہی نہیں کرتا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ضبط نے کہا:
ایسے تو کرتا ہوں پر کبھی صحیح ہوا نہیں۔ بریکٹس ختم ہو جاتی ہیں۔
اس کا طریقہ یہ ہے کہ (فائرفاکس پر) آپ جب کسی ٹیکسٹ کو منتخب کرتے ہیں تو اس پر کوئی فانٹ اپلائی کریں۔ لیکن جب اسی پوسٹ میں دوسری بار یہی کام کریں گے تو وہ کام نہیں‌کرے گی۔ اس کے لئے پہلے فانٹ کو ری سیٹ کریں، یعنی ٹیکسٹ کو منتخب کریں، فانٹ کا نام کی جگہ لفظ “فونٹ ٹائپ“ چنیں (کیونکہ پچھلا انتخاب کسی ایرر کی وجہ سے موجود ہوگا) اس کے بعد پوسٹ کے اختتام پر فانٹ کا اضافی ٹیگ ہوگا، اسے ختم کرکے دوبارہ ٹیکسٹ کو منتخب کریں ‌پھر فارمیٹنگ اپلائی ہو جائے گی۔ تیسری بار کا بھی یہی طریقہ کار ہے اور اس کے بعد کا بھی
 

عمر سیف

محفلین
قیصرانی کیا آپ ویب شاٹس کے ذریعے تصویری شکل دیکھا سکتے ہیں کہ اصل میں ٹیگز کیسے لگتے ہیں؟
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ دیکھیں ضبط

سب سے پہلے تو آپ مطلوبہ ٹیکسٹ کو منتخب کرکے اس پر ٹیکسٹ کا ٹیگ اپلائی کریں جیسا کہ ذیل کی تصویر دکھا رہی ہے

1-1.jpg

اب دوسری فارمیٹنگ کرتے ہیں۔ فونٹ ٹائپ وہی دکھائی دے گی جو آپ پہلے لگا چکے ہیں۔ ابھی پھر فونٹ ٹائپ میں جا کر پاک نستعلیق کی جگہ فونٹ ٹائپ پر کلک کریں اور جو اضافی ٹیگ 2 نمبر کے ساتھ دکھائی دے رہا ہے، اسے ختم کردیں

3-1.jpg

پھر اسی طرح اگر رنگ کی فارمیٹنگ ہے تو اسی طرح کرتے جائیں یعنی پہلے پہلا مرحلہ پھر دوسرا پھر پہلا پھر دوسرا

کیا میری بات کچھ واضح ہوئی؟
 

الف عین

لائبریرین
وہی سب تو میں کرتا رہا ہوں۔ اور منصور ادھورئ تیگ سے مطلب۔ ٹیگ میں نے لگایا تھوڑا ہی تھا، الائن میں کا بٹن کلک کیا تھا متن منتخب کر کے​
 

الف عین

لائبریرین
اس وقت یہ اپنے آپ درست آ گیا۔ اور آخر میں ایک اور الائن align/ کا ٹیگ لگا دیا محفل نے۔ پہلے یہ فیل ہو گیا تھا۔
 

پاکستانی

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
ایسا شاید صرف انٹر نیٹ اکسپلورر میں ممکن ہے۔ اوپیرا اور فائر فاکس جو میں استعمال کرتا ہوں، ان میں ممکن نہیں ہوتا۔ محضtags نظر آتے ہیں ور کچھ نہیں جس سے تحریر اور بھدی ہو جاتی ہے۔ اس لئے میں اب کوشش ہی نہیں کرتا۔

اعجاز صاحب میں فائر فاکس استعمال کرتا ہوں اور میرے پاس تمام ٹیگز بالکل ٹھیک کام کرتے ہیں۔
 
Top