مدد درکار ہے! مسئلہ: بعض ویب سائٹس چل رہی ہیں، بعض نہیں چل رہیں

فرقان احمد

محفلین
بعض ویب سائٹس تو ٹھیک ٹھاک چل رہی ہیں، موبائل پر بھی اور لیپ ٹاپ پر بھی تاہم بعض ویب سائٹس چلنے یا لوڈ ہونے سے مسلسل انکاری ہیں۔ معلوم ہوتا ہے یہ مسئلہ وائی ٹرائب (انٹرنیٹ سروس پروائیڈر) کا ہے تاہم عجیب معاملہ ہے کہ اردو پوائنٹ اور ڈان ٹی وی جیسی معروف ویب سائٹس بھی نہیں چل رہی ہیں۔ اسی طرح دنیا بھر میں مقبول کئی اہم ویب سائٹس کے ساتھ یہی معاملہ ہے۔ ہر وہ طریقہ آزما دیکھا جو میرے علم میں تھا، وائی ٹرائب کی سپورٹ ٹیم سے مزید کسی مدد کی توقع عبث معلوم ہوتی ہے۔ ایک دو لیپ ٹاپس کے ساتھ بھی ڈیوائس کو لگایا تاہم ویب سائٹس نہ کھل پائیں۔ سام سنگ موبائل کے ساتھ کنکٹ کیا تب بھی یہی نتیجہ نکلا۔ ڈیوائس کو ری سیٹ بھی کر کے دیکھا تاہم بات نہ بن سکی۔ ہمت ہارنے سے پہلے دل میں خیال آیا، اردو محفل میں انٹری مار کر دوست احباب کو تنگ کر لیا جائے، شاید کوئی عبقری یہاں موجود ہو جو اس فقیر کا یہ مسئلہ حل کر دے!
 
کیا فی الوقت اور کوئی انٹرنیٹ سروس مہیا نہیں ہے؟
اس سے کم از کم یہ صاف پتہ چل جائے گا کہ مسئلہ صرف وائی ٹرائب کا ہے یا کچھ اور ہے۔
 

فرقان احمد

محفلین
کیا فی الوقت اور کوئی انٹرنیٹ سروس مہیا نہیں ہے؟
اس سے کم از کم یہ صاف پتہ چل جائے گا کہ مسئلہ صرف وائی ٹرائب کا ہے یا کچھ اور ہے۔
دوست احباب تو مزے سے سب ویب سائٹس چلا رہے ہیں، یہ مسئلہ میرے ساتھ ہی ہے بھیا! وائی ٹرائب میں بھی کئی ویب سائٹس کھل رہی ہیں، کچھ ویب سائٹس نہیں کھل رہیں بس!
 

فرقان احمد

محفلین
ویسے کنسول میں جا کر جتنے پنگے لیے جا چکے، اب تو ہم بھی اس معاملے میں ماہر ہی ہو گئے ہیں تاہم ابھی تک یہ عقدہ نہیں کھل رہا کہ ان معروف ویب سائٹس کا ہم نے کیا قصور کر دیا ہے کہ کھلنے سے انکاری ہیں؟ پنگ وغیرہ بھی کر کے دیکھ لیا، ڈی این ایس سے بھی دو دو ہاتھ کیے تاہم چوبیس گھنٹے کی خواری کے باوجود ہاتھ کچھ نہ آیا۔
 
دوست احباب تو مزے سے سب ویب سائٹس چلا رہے ہیں، یہ مسئلہ میرے ساتھ ہی ہے بھیا! وائی ٹرائب میں بھی کئی ویب سائٹس کھل رہی ہیں، کچھ ویب سائٹس نہیں کھل رہیں بس!
میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اپنے پاس ہی کسی دوسری انٹرنیٹ سروس سے چلا کر دیکھیں۔ :)
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اپنے پاس ہی کسی دوسری ینٹرنیت سروس سے چلا کر دیکھیں۔ :)
ویسے اردو محفل بھی معجزاتی دنیا سے کم نہیں۔ پورے چھبیس گھنٹے خواری کے بعد ایک لڑی بنائی اور لیجیے، سب ویب سائٹس چلنا شروع ہو گئیں۔ واہ! یہ تو کمال ہو گیا! :)
 
Top