مختصر سی یہ خوشی ہے دوستو - اصغر شمیم

کاشفی

محفلین
غزل​
(اصغر شمیم)​
(شعبہ اردو، نواب بہادرس انسٹی ٹیوشن، مرشد آباد،مغربی بنگال)​
مختصر سی یہ خوشی ہے دوستو​
حادثوں میں زندگی ہے دوستو​
​
مشوروں سے کچھ نہیں ہوگا یہاں​
فیصلے کی اب گھڑی ہے دوستو​
​
دل کو پتھر سا بنا لینے کے بعد​
آنکھ میں پھر بھی نمی ہے دوستو​
​
جس کسی کا حوصلہ ہو سربلند​
اس کو منزل مل گئی ہے دوستو​
​
درد کے ساگر میں بھی رہ کر جیا​
کیسا اصغر آدمی ہے دوستو​
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top