محمد یوسف کا ورلڈ ریکارڈ

عمر سیف

محفلین
محمد یوسف نے سر ویوین رچرڈز کا ایک کیلنڈر ائیر میں زیادہ سے زیادہ رنز(1710) بنانے کا ریکارڈ جو کہ سن 1975۔76ء کے سیزن میں بنایا گیا تھا توڑ دیا ہے۔
اس کے علاوہ تین میچز کی ٹیسٹ سیریز میں 583 رنز کا ظہیر عباس کا ریکارڈ جو انڈیا کے خلاف تھا وہ بھی توڑ دیا ہے۔

محمد یوسف اس وقت بھی کریز پر موجود ہیں۔ اور 102 پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔
اس سینچری کے ساتھ ہی ایک سال میں 9 سنچریز کرنے کا ریکارڈ بھی قائم ہوگیا ہے۔
دیکھتے ہیں کہ اور کتنے ریکارڈ قائم کرتے ہیں۔ :)
 

عمر سیف

محفلین
آمین۔
ایک اور ریکارڈ بھی بن سکتا ہے اگر محمد یوسف ساؤتھ افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنا لیتے ہیں تو وہ سر ڈان بریڈمین کا مسلسل 6 میچوں میں سنچری کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیں گے۔
مشکل تو ہے پر ناممکن نہیں اور ہماری دعائیں محمد یوسف کے ساتھ ہیں۔ :) انشاءاللہ
 

نوید ملک

محفلین
بہت ہی عمدہ کارکردگی ہے محمد یوسف کی

اور وہ چھٹے بیٹسمین ہیں ایک میچ کی دو اننگز میں سینچری سکور کرنے والے

حنیف محمد
جاوید میانداد
وجاہت اللہ واسطی
یاسر حمید
انضمام الحق
محمد یوسف
 

قیصرانی

لائبریرین
مبارکباد محمد یوسف، اللہ پاک اسی طرح آپ کو انفرادی اور اجتماعی ریکارڈز بنانے کے مواقع اور آپ کو ان مواقع سے استفادہ کرنے کے قابل رکھیں

بہت دن بعد پاکستان نے بیٹنگ کے کوئی ریکارڈ بنائے ہیں شاید
 

عمر سیف

محفلین
ہاں اور جس طرح کا مشکل سال پاکستان ٹیم پر رہا ہے، دورہ انگلیڈ اور پھر شعیب اور آصف کی پابندی تو سال کا اختتام اچھے نوٹ پر ہو رہا ہے یہ بہت اچھی بات ہے۔
 

باسم

محفلین
آخر کس سے ملنے کے بعد بنا یا ہے

آخر کس سے ملنے کے بعد بنایا ہے
یو سف بھائی سے ایک دن پہلے ایک دعوت میں مل کر آئے تھے ہم
 
Top