مبارکباد محمد اسامہ سَرسَری کے اردو محفل پہ گیارہ سال

جاسمن

لائبریرین
حافظ، عالم اور مدرس محمد اسامہ سَرسَری کو جان لینے والے ان کے متاثرین بن جاتے ہیں۔ محمد اسامہ بیک وقت ایک خوبصورت لہجے کے شاعر، بہترین نثر نگار، کئی کتابوں کے مصنف، علمِ عروض، فارسی، عربی، زبان و بیان، تحریر، قافیہ وغیرہ وغیرہ کے ماہر اور استاد ہیں۔ موصوف کو سیکھنے اور سکھانے کا شوق نہیں، عشق ہے۔ کون سی ایسی جگہ ہے، جہاں آپ سیکھتے سکھاتے نہیں پائے جاتے۔ اردو محفل فورم میں البتہ غیر حاضری لگتی جا رہی ہے کچھ عرصے سے۔ :)
کوئی شخص اتنے گُنوں کا ماہر بھی ہو سکتا ہے!
بس زبان سے ماشاءاللہ ہی نکلتا ہے ان کے لیے۔
کل محمد اسامہ سَرسَری کو محفل پہ آئے گیارہ سال ہوئے۔
آپ کو سیکھنے سکھانے کا یہ سفر مبارک ہو۔ ماشاءاللہ خوب زادِراہ اکٹھا کر رہے ہیں۔ اللہ پاک قبول و منظور فرمائے۔ آپ اور آپ سے جڑے سب لوگوں کو دونوں جہانوں کی تمام تر خوشیاں، کامیابیاں ، عزت، مرتبے، آسانیاں اور نعمتیں عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ اپنے پیارے بندوں میں شامل کرے۔ آمین!
ثم آمین!
 

سید عاطف علی

لائبریرین
میری خوش قسمتی کہ ریاض میں اپنے گھر ایک مرتبہ سر سری صاحب کی میزبانی کا موقع ملا ۔ یہ ہماری واحد بالمشافہ ملاقات تھی ۔
جاسمن آپ نے بالکل درست تعارف لکھا ۔
اسامہ سرسری سوشل میڈیا کے ذریعے متعدد علوم و فنون کے کورسز کراتے ہیں ۔ہر کام جانفشانی سے کرتے ہیں ۔
 

جاسمن

لائبریرین
میری خوش قسمتی کہ ریاض میں اپنے گھر ایک مرتبہ سر سری صاحب کی میزبانی کا موقع ملا ۔ یہ ہماری واحد بالمشافہ ملاقات تھی ۔
جاسمن آپ نے بالکل درست تعارف لکھا ۔
اسامہ سرسری سوشل میڈیا کے ذریعے متعدد علوم و فنون کے کورسز کراتے ہیں ۔ہر کام جانفشانی سے کرتے ہیں ۔
آپ سے رابطہ ہو تو کہیے گا کہ اپنے لیے کھولی گئی لڑی میں ہی تشریف لے آئیں۔
 
Top