محفل کے گمشدہ ممبران کی واپسی کی تجاویز

شمشاد

لائبریرین
پہلے بھی کئی دفعہ اس موضوع پر بات ہو چکی ہے لیکن ہر دفعہ وہی ڈھاک کے تین پات۔

ایک ہی طریقہ ہے کہ اگر کوئی رکن کسی ایسے رکن کو جانتا ہے جو محفل میں نہیں آ رہا تو وہ اسے ذاتی طور پر کہہ کہلا کر واپس لائے۔

اگر آپ کسی انجان رکن کو ای-میل کریں گے تو ہو سکتا ہے وہ اسے SPAM سمجھ کر نظر انداز کر دے۔

اور جہاں تک نئے اراکین ہیں جو آتے ہیں اور چند ہی دنوں میں غیر فعال ہو جاتے ہیں تو میرے خیال میں ان کے لیے اردو لکھنا محال ہوتا ہے کہ رومن اردو لکھنے کا رواج زیادہ ہے۔
 

دوست

محفلین
ایس کوئی موڈ ضرور ہوگا پی ایچ پی بی بی کے لیے جو خود کار میل بھیجے۔ پی ایچ پی میل کے لیے ناظمین کو صرف صارفین کو چن کر ارسال پر کلک کرنا ہوگا۔
آگے صارف جو مرضی سمجھے۔
اینٹ اٹھا کر مارنے سے تو رہا وہ۔۔۔۔
یہاں پتہ نہیں کون کون منہ اٹھائے گھس آتا ہے ان باکس میں یہ تو پھر ایک بامقصد ای میل ہوگی۔ مگر بات عمل کی ہے اور کچھ نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

عبدالرحمٰن

محفلین
ایک بڑا اچھا موضوع ہے پرانے اراکین کو واپس لانے کا
میں نے تو اپنی پروفائل میں سے سبسکرائب سسٹم آن کررکھا ہے اور اس طرح یہاں محفل میں جتنی پوسٹس ہوتی ہیں‌اتنی ہی میلز مجھے مل جاتی ہیں اور اس طرح میں محفل سے باخبر رہتا ہں۔

رہی بات ان ارکان کی جو رجسٹریشن کے بعد نہیں‌آئے تو میرے خیال میں کئی تو اس کا ربط ہی بھول گئے ہیں۔
اور جو فعال ارکان محفل چھوڑ کر چلے گئے ہیں میری ایسے کئی اراکین سے بات چیت ہوئی ہے کہتے ہیں جی مصروفیات بڑھ چکی ہیں اور پھر کئی اراکی کے بارے میں پوچھتے ہیں‌کہ فلانے فلانے کا کیا حال ہے وغیرہ وغیرہ۔۔۔
اور اگر محفل کی جانب سے اپنے رجسٹرڈ ارکان کو بذریعہ ای میل ہر مہینے (یا جو مدت آپ تجویز کریں)‌ ‌‌اپنے جدید موضوعات بمع روابط ارسال کئے جائیں تو یہ سپام نہیں کہلائے گا۔اب اگے محفل کی انتظامیہ کی مرضی کہ وہ اس پر عمل کریں یا رد کردیں۔
 

باذوق

محفلین
سلام علیکم
اُردومحفل کے سرور کے ساتھ کچھ مسئلہ تو نہیں ؟
میرے ہاں آفس میں‌ محفل قریب دیڑھ ماہ سے کھل ہی نہ پا رہی ہے ۔۔۔ اسی سبب میں‌ ایک طویل عرصے سے غیر حاضر ہوں ۔

اس وقت ایک سائیبر کیفے سے لاگ ان ہوا ہوں لیکن لاگ ان ہونے کے لیے بھی قریب بیس منٹ‌ لگ گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

پاکستانی

محفلین
جی نہیں فرذوق بھائی ہمارے ہاں تو کوئی مسئلہ نہیں اور محفل بھی الحمداللہ ٹھیک ٹھاک جا رہی ہے۔ آپ کے نٹ سرور میں شاید کوئی پرابلم ہے جس کی وجہ سے محفل اوپن نہیں ہو رہی ہو گی۔
 

زیک

مسافر
باذوق: لگتا ہے یہ سعودیہ ہی کا کوئی چکر ہے۔ شمشاد کو بھی تقریباً اتنے ہی عرصے سے مسئلہ ہو رہا ہے۔ آپ لوگوں کو اپنے آئی‌ایس‌پی سے چیک کرنا پڑے گا کہ کیا معاملہ ہے۔
 

باذوق

محفلین
زکریا نے کہا:
باذوق: لگتا ہے یہ سعودیہ ہی کا کوئی چکر ہے۔ شمشاد کو بھی تقریباً اتنے ہی عرصے سے مسئلہ ہو رہا ہے۔ آپ لوگوں کو اپنے آئی‌ایس‌پی سے چیک کرنا پڑے گا کہ کیا معاملہ ہے۔
آپ نے کچھ کیا ہے کیا ؟؟
مورخہ 4۔فبروری بروز اتوار سے محفل اب میرے آفس کے کمپیوٹر پر بآسانی کھل رہی ہے ۔
اور میرا خیال ہے شمشاد بھائی کا مسئلہ بھی حل ہو گیا ہوگا۔

شکریہ کہ سائبر کیفے پر ضائع ہونے والے پیسے بچا دئے ۔ :wink:
 
Top