مبارکباد محفل کے "چھوٹے بھائی" یعنی کہ محمد بلال اعظم کو 5000 مراسلے مبارک ہوں۔

قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی صاحب
ویسے آپ فزکس میں دلچسپی لیں لازمی۔
آپ اس فیلڈ میں کچھ نہ کچھ لازمی کر سکتے ہیں۔
بس جی جہاں ریاضی اور مساواتیں آتی ہیں، وہیں سے میں اسے شاعری سمجھ کر اپنا راستہ ناپ لیتا ہوں۔ ہر بار مختلف ناپ ملتا ہے ویسے :)
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
بہت مبارک باد بھیا!​
2688a.gif
 

قیصرانی

لائبریرین
آپ شاعری سے خار کیوں کھاتے ہیں؟
جب ایک چیز آپ کے پلے ہی نہیں پڑتی تو اپنی نادانی اور کم عقلی کا شدت سے احساس ہوتا ہے۔ اس احساس سے بچنے کو بھاگتا ہوں۔ یوں سمجھیں کہ میں شاعری سے خار نہیں کھاتا۔ شاعری کو سمجھ نہ سکنے کی وجہ سے اسے بھاری پتھر سمجھ کر چوم کر رکھ دیتا ہوں

ایف ایس سی میں جب ہمارے پیارے استادِ محترم جب اشعار کی تشریح کرنے لگتے تو کئی بار میں کتاب کے صفحے پلٹ پلٹ کر تھک جاتا لیکن "متن" کہیں نہیں ملتا تھا کہ وہ کہاں سے اتنا سارا مواد پڑھ رہے ہیں۔ کتاب تو ان کے پاس بھی وہی کھلی ہوتی تھی جو ہمارے پاس ہوتی تھی :(
 
Top