محفل کے جِن بھوت

جب غزل ہوتی ہے تو حاضری ہوتی ہے جب زیادہ غزلیں ہوتی ہیں تو زیادہ حاضری ہوتی ہے۔:)

غزل نہیں بھی ہوتی تو بھی آنا چاہیے۔۔۔:D

جب غزل ہوتی ہے تو دل کی حالت کچھ یوں ہوتی ہے ( ہمارے ہاتھ کی جانب دیکھیے) اور جب جب غزل نہیں ہوتی تب یوں ( دوبارہ ہمارے ہاتھ کی جانب دیکھیے). دونوں صورتوں میں دل کو حاضری کے لیے منالینا چاہیے۔

نوٹ: ہمارے اور آئی کے عمران بھائی کے تبصروں کو سمجھنے کے لیے بلاول بھٹو سے رجوع کیجیے۔
 
جاسمن

لائبریرین

خلیل بھائی! میں تو کہنا چاہ رہی تھی کہ غزل یا غزلیں نہیں بھی ہوتیں تو کیا ہوا، دیگر محفلین تو ہوتے ہیں:D
 
خلیل بھائی! میں تو کہنا چاہ رہی تھی کہ غزل یا غزلیں نہیں بھی ہوتیں تو کیا ہوا، دیگر محفلین تو ہوتے ہیں:D
دراصل محفلین کی ایک اچھی خاصی تعداد نے اپنے میلانِ طبعی کے لحاظ سے زمرے پسند کیے ہوئے ہیں اور ان زمروں سے باہر نہیں نکلتے۔ مثال کے طور پر نئے شعرا "اصلاحِ سخن" کے زمرے سے باہر مستند شاعری کو نہیں پڑھتے، بعینہٖ مستند شعرائے کرام اصلاح سخن میں نہیں جھانکتے یوں ہماری معرکۃ الآرا تخلیقات سے محفلین کی ایک بڑی تعداد محروم رہ جاتی ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے کہ محفلین زیادہ سے زیادہ کمروں( زمروں) میں جھانکیں اور خوب صورت تخلیقات سے مستفید ہوں۔

یوں ہم آپ سے مکمل اتفاق کرتے ہیں۔
 
جی۔ ایسا ہی ہونا چاہیے۔ تھوڑی بہت تانک جھانک ادھر اُدھر کرتے رہنا چاہیے۔:D
 
جاسمن

لائبریرین
جناب یہ مراسلے بھی اس دور کے ہیں جب میں زمانہءِ طالب علمی میں تھا۔ فراغت فراوانی سے تھی۔ تب تخلیقی عمل بھی اپنے عروج پر تھا۔ اردو محفل ہی نہیں فیس بک پر بھی میرے اردو مراسلوں کی دھوم تھی۔ اردو کی خدمت کے لیے شاعری کا پیج بھی بنا رکھا تھا۔ لیکن اب میں اکاؤنٹنٹ ہوں۔:confused: دن کو دفتر اور رات کو فری لانس کام کرنے میں مشغول۔ یہ تو پچھلے دنوں پائتھون کے بارے ڈھونڈتے ہوئے یاد آیا کہ محفل پر بھی اس سے متعلق مواد موجود ہے۔ وہ دیکھتے پڑھتے اردو محفل کا نشہ ایک بار پھر چڑھنے لگا ۔ لیکن یہ جان کر اچھا لگا کہ محفل پر بھی اب پولیس ہے ۔ :eek:"کون کیا کر رہا ہے؟" پر پوری نظر ہے :sneaky:

19 ستمبر سے آج تک صرف دو مراسلے!
کیا آپ نے اردو محفل پہ اپنا تعارف کرایا تھا؟
اگر ہاں تو نشاندہی کریں اور اگر نہیں تو تعارف کے زمرہ میں اپنے تعارف کی لڑی کھولیں۔
 
19 ستمبر سے آج تک صرف دو مراسلے!
کیا آپ نے اردو محفل پہ اپنا تعارف کرایا تھا؟
اگر ہاں تو نشاندہی کریں اور اگر نہیں تو تعارف کے زمرہ میں اپنے تعارف کی لڑی کھولیں۔
جی، تعارف کرایا تھا 2012 میں۔ گو تب کے تعارف میں اور اب کے تعارف میں فرق ہے۔ کیوں کہ تب طالبعلم تھا اب پیشہ ور اکاؤنٹنٹ۔ کہیے تو دوبارہ تعارف پیش کر دوں؟ اولین تعارف کا ربط درج ذیل ہے:
تعارف - تعارف
 
جاسمن

لائبریرین

محسن جى

محفلین
محسن جى دو سالوں میں کوئی مراسلہ نہیں۔

محسن جى ! حاضر ہوں۔۔۔ں۔۔۔ں۔۔۔ں۔۔۔ں

معذرت معذرت معذرت

میں ایک حادثے کا شکار ہو گیا تھا محفل کے لوگوں سے زیادہ دعا سلام نہ ہونے کے باعث کوئی حبیب خبر لینے سے بھی قاصر رہا.

اب حاضری لگواتا رہوں گا
 
Top