ساتویں سالگرہ محفل کے ارکان کے بارے میں اشعار لکھیں

فہیم

لائبریرین
ذہانت سے اس کی انکار نہیں
پر بولنے میں جھوٹ وہ ہوشیار نہیں
ایک سے بڑھ کر ایک خوبی کی مالک
سارہ خان جیسا کوئی کلاکار نہیں
ڈر ہے کہیں پھینک نہ مارے ہمیں جوتا
ہماری اس دوست کا کوئی اعتبار نہیں
 

فہیم

لائبریرین
سب کو ڈرانا دھمکانا جسکا کام ہے​
کچھ خاص ہے وہ نہ کہ عام ہے​
لڑکی ہوکر لڑکا بننے کا ہے شوق اسے​
دماغی طور پر شاید کچھ کچھ پٹھان ہے​
پال رکھا ہے ایک موٹا بھالو ٹیڈی​
ساتھ ایک مٹھو کو لے کر پریشان ہے​
اب آگے اور کیا عرض کریں ہم​
بس جان لیں ناعمہ عزیز اس کا نام ہے​
 

فہیم

لائبریرین
بہت خوب ہے وہ بہت الگ سی اس کی شان​
ہر ایک کی وہ دوست، سب پر وہ مہربان​
پوری محفل ہے اس کے کارناموں کی مداح​
ہے وہ ایسی جیسے کوئی تیز رفتار طوفان​
آج کل ہوچلی ہے وہ کچھ مصروف زیادہ​
بنا اس کے لگتی ہے یہ محفل کچھ ویران​
ہوئی تھی ایک غلط فہمی ہم کو کبھی​
جس پر ہیں ہم اب بھی کچھ پشیمان​
لیکن اس کی بھی کیا بات ہے نرالی​
اس نے بھی کیا ہے مجھے بہت پریشان​
اب نام کیا لکھوں میں اس مقدس ہستی کا​
اتنا جان لیں بس، اس میں قید ہے میری جان​
 

فہیم

لائبریرین
کیا خوب ہے اردو محفل بنائی
نیٹ پر گویا اردو کی بہار آئی

ہم تو لگاتے ہیں اب یہ نعرہ
واہ جی واہ جی نبیل بھائی
 

یوسف-2

محفلین
آداب عرض ہے نبیل بھائی
اِک ہماری عرض ہے نبیل بھائی
کچھ اپنے بارے میں بتائیے
ہمیں آپ ہی سے غرض ہے نبیل بھائی
غیر متفق :D نامنظور :D

ایسے نہیں چلے گا محمد خلیل الرحمٰن بھائی! اپنے اصل رنگ میں کچھ فرمائیں :D
ہتھ انا ہولا رکھن دی کوئی لوڑ نئی :eek:
مکرر تے کوئی نواں قطعہ پیش کرو پائی :D
 
غیر متفق :D نامنظور :D

ایسے نہیں چلے گا محمد خلیل الرحمٰن بھائی! اپنے اصل رنگ میں کچھ فرمائیں :D
ہتھ انا ہولا رکھن دی کوئی لوڑ نئی :eek:
مکرر تے کوئی نواں قطعہ پیش کرو پائی :D
لو وہ بھی کہہ رہے ہیں کہ یہ شعر ہے برا
یہ جانتا اگر تو نہ جاتا اُدھر کو میں
وہ غیر متفق ہوئے اب شعر سے مرے
حیراں ہوں پین کو روؤں کہ پیٹوں نظر کو میں:)
 

یوسف-2

محفلین
لو وہ بھی کہہ رہے ہیں کہ یہ شعر ہے برا
یہ جانتا اگر تو نہ جاتا اُدھر کو میں
وہ غیر متفق ہوئے اب شعر سے مرے
حیراں ہوں پین کو روؤں کہ پیٹوں نظر کو میں:)
سینٹ باتیں کرے اور باتوں سے خوش بو آئے
سینٹ کسی اور کے لئے رکھی ہو تو کیا بو آئے :)
 
Top