محفل کی چوتھی سالگرہ کے حوالے سے مجوزہ مشاعرہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
مشاعرہ والا مسئلہ کچھ دلچسپ نہیں ہوتا جا رہا؟:idontknow:

اگر میرے لائق کچھ ہو تو ضرور بتائیے گا۔
ویسے وقت اور دن کا پتہ چل جائے تو کچھ دوستوں کو میں بھی مشاعرہ میں مدعو کر سکتا ہوں۔ جن میں معروف شاعر باقی احمد پوری اور سعداللہ شاہ صاحب بھی شامل ہیں۔ اگر کوئی خاص وجہ نہ ہو تو؟
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اب یہاں کوئی نہیں، کوئی نہیں آئے گا :)

ٹھیک ہے نہ ہو مشاعرہ، کوئی نہ آئے یہاں، اب ہم بھی کہیں نہیں جائیں گے، نہ 'اصلاحِ سخن' میں نہ 'آپ کی شاعری' میں:

سوچا ہے اسد اب کسی سے میں نہ ملوں گا
کچھ دوست و عدو کی مجھے پہچان نہیں ہے ;)

یہ بات تو میں کہنے والا تھا
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
مشاعرہ والا مسئلہ کچھ دلچسپ نہیں ہوتا جا رہا؟:idontknow:

اگر میرے لائق کچھ ہو تو ضرور بتائیے گا۔
ویسے وقت اور دن کا پتہ چل جائے تو کچھ دوستوں کو میں بھی مشاعرہ میں مدعو کر سکتا ہوں۔ جن میں معروف شاعر باقی احمد پوری اور سعداللہ شاہ صاحب بھی شامل ہیں۔ اگر کوئی خاص وجہ نہ ہو تو؟


بھائی مشاعرہ تو محفل پر ہی ہو گا آپ نے شاید پچھلا مشاعرہ نہیں پڑھا ابھی دیکھاتا ہوں
 
کیا یہ سلسلہ یہیں رک گیا یا راکھ میں چنگاری ابھی باقی ہے؟

بھئی میں ایک ہفتے کے لئے گاؤں گیا ہوا تھا۔ اور گمان تھا کہ میرے لوٹنے تک سب کچھ ختم ہو چکا ہوگا۔ یسے بھی میری حالیہ تک بندیوں میں محفل کا ترانہ کے سوا کچھ بھی نہیں۔ اور دو روز بعد یو ایس اے جانا ہے اس لئے کسی نئی پیش کش کا تصور بھی محال ہے۔ یہی سب سوچ کر شرکت سے معذرت کر لی تھی۔

والسلام
 

مغزل

محفلین
یار اب تو مشاعرہ ہونا ہی چاہئے ، وگرنہ مجھے ایک لطیفہ یاد آرہا ہے ، سناؤں گا تو سب بھاگ جائیں گے ۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ارے صاحب، بس مشاعرہ ہونا چاہیے احتجاج تو یوں بھی پاکستان میں بہت ہونے لگا ہے۔ مشاعرہ ہو جائے ہم ایسے مبتدی لوگوں کے لئے یہی بہت ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
جی جناب اور یہ سب چشم زدن میں ہو گیا! بالکل ایسے ہی جیسے ہمارے ہاں لوگ ہاتھوں میں ہاکیاں اور آتشی کیمیکل لے کر اچانک نہ جانے کہاں سے سڑکوں پہ نکل آتے ہیں اور ذرا ہی دیر میں سب کچھ دھواں دھواں ہو جاتا ہے۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
میرے خیال میں اس موضوع کو کسی بہتر وقت کیلیے اٹھا رکھتے ہیں :)

شکریہ خرم کا اس سارے کام کیلیے، اور معذرت ان سب شعراء و شاعرات سے جنہوں نے کمال لطف و عنایت سے اس مشاعرے میں پڑھنے کا عندیہ ظاہر کیا!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top