محفل کی فیو آئکن

فرضی

محفلین
محفل یقینآ ایک بے مثال اور مکمل فورم ہے لیکن مجھے محفل مین فےو آئکن کی کمی محسوس ہوتی ہے۔ پرانی محفل جب پی ایچ پی بی بی پر تھی تو ایک نہایت خوبصورت فےو ائکن محفل کی زینت بنی ہوئی تھی۔۔ لیکن وی بی پر منتقل ہونے کے بعد ابھی تک فیو آئیکون تنصیب نہیں کی کئی۔۔ میری منتظمین سے درخواست ہے کہ محفل پر فیو ائکن کی اس کمی کو فوری پورا کیا جائے۔
 

فرضی

محفلین
میرے لیے فیو آئکن کیوں ضروری ہے؟ کیوں کہ فیو آئکن کسی بھی سائٹ کی "لوگو" کی طرح بک مارکس اور ایڈریس بار اس سائٹ کی پہچان ہوتی ہے۔
بک مارکس میں سائٹس کی معلومات کے ساتھ فیو آئکن للگا ہوتا ہے۔۔ جس سے فیو آئکن دیکھ کر متعلقہ ویب سائٹ کھولنے میں آسانی ہوجاتی ہے۔ یعنی سائٹ کا نام پڑھنے اور ڈھونڈنے سے خلاصی ہوجاتی ہے۔ اور فیو آئکن کا عکس دیکھ کر کلک کرنا ہوتا ہے۔
 

اسد

محفلین
میں عام طور پر اوپرا استعمال کرتا ہوں اور اس میں تو فیوآئکن نظر آتا ہے، ایڈریس بار میں بھی اور ٹیبز میں بھی۔ لیکن باقی تینوں براؤزرز میں کیوں نہیں۔



کیا یہی محفل کا فیوآئکن ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں عام طور پر اوپرا استعمال کرتا ہوں اور اس میں تو فیوآئکن نظر آتا ہے، ایڈریس بار میں بھی اور ٹیبز میں بھی۔ لیکن باقی تینوں براؤزرز میں کیوں نہیں۔



کیا یہی محفل کا فیوآئکن ہے؟
اسد، یہ جملہ کا فیوآئنکن ہے۔ ہو سکتا ہے کہ لائبریری ڈیمو سائٹ کی وجہ سے یہ آپ کی براؤزر کیشے میں آ گیا ہو۔
 
Top