محفل کی فضا تجویز رائے مشورے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
جی میں نے رپورٹ کیا ہے اس دھاگے کو پچھلے دھاگے میں ضم کرنے کی بابت۔ تاکہ بوریت کو ایک ہی بورے میں باندھ کر رکھا جا سکے۔

سعود بھائی پہلا دھاگہ سو صفحے پورے کر کے مقفل ہو چکا ہے۔ تبھی تو حضرت نے یہ نیا دھاگہ کھولا ہے۔
 
عزیز آپ کو محفل کی فضا خاموش یا بور اس لئے بھی زیادہ لگتی ہے کہ محفل کے اراکین شمالی امریکہ سے لے کر جنوبی ایشیا تک پھیلے ہوئے ہیں ، اسلئے ایڈمنٹن میں‌جب آپ جاگ رہے ہوتے ہیں تو کراچی، دبئی ، لکھنو میں لوگ سو رہے ہوتے ہیں اس کو بھی مد نظر رکھیں۔ وگرنہ میں نے جتنے بھی دھاگوں میں شرکت کی ہے مجھے تو بھرپور جواب ملا ہے اور بہت کچھ سیکھنے کو بھی، کوشش یہ ہی کیجئے کہ علم و آگہی میں اضافہ ہو نہ کہ صرف پیغامات کی تعداد میں۔ امید ہے آپ سمجھ رہے ہوں گے، کینیڈین بھائی ہونے کے ناطے سمجھا رہا ہوں برا مت مانیئے گا۔ ہاں آپ کے ایکٹوازم کی داد ضرور دینی پڑے گی کہ آپ لوگوں کو ہر وقت الرٹ رکھنے میں خاصی مہارت رکھتے ہیں اور یہی محفل کی جداگانہ خاصیت ہے کہ اس میں ہر نوعیت کے دوست احباب شامل ہیں اور ایک دوسرے کی بات تحمل و ضبط سے سنتے ہیں۔
 

عزیزامین

محفلین
ٹائم کا فرق معنی نہیں رکھتا میرا اشارہ ہفتے پر ہوتا ہے میں نے تو نہیں سیکھا نہ کسی نے سیکھایا میرا مقصد پیغام بڑھانا نہیں بلکہ اردو محفل کا مقام بڑھانا ہے کاش یہ کوئی سمجھتا
 

سارہ خان

محفلین
السلام علیکم۔۔ عزیز امین بوریت تو اپنے اندر ہوتی ہے ۔۔ اگر آپ خود بور نہ ہوں تو کچھ بھی بور نہیں لگتا ۔۔ ہم اتنے عرصے سے محفل پر آ رہے ہیں ہمیں تو کبھی بور نہین لگی ۔۔ اگر پوسٹ کرنے کو کچھ نہ بھی ہو تو یہاں پڑھنے کے لئے ہی اتنا کچھ ہوتا ہے کہ بندہ بور تو بالکل نہیں ہو سکتا ۔۔۔
 

عزیزامین

محفلین
اقتباس

السلام علیکم۔۔ عزیز امین بوریت تو اپنے اندر ہوتی ہے ۔۔ اگر آپ خود بور نہ ہوں تو کچھ بھی بور نہیں لگتا ۔۔ ہم اتنے عرصے سے محفل پر آ رہے ہیں ہمیں تو کبھی بور نہین لگی ۔۔ اگر پوسٹ کرنے کو کچھ نہ بھی ہو تو یہاں پڑھنے کے لئے ہی اتنا کچھ ہوتا ہے کہ بندہ بور تو بالکل نہیں ہو سکتا ۔۔۔

اسکی کچھ مثالیں دے دیں تاکہ میں بھی کچھ پڑھ سکوں شکریہ
 

سارہ خان

محفلین
یہ تو اپنی اپنی دلچسپی پر منحصر ہے میں تو اردو نثر ، شاعری ۔ اسلامک اور حالات حاضرہ کے سیکشنز پڑھتی ہوں ۔۔
 

عزیزامین

محفلین
ویسے مجھے شاعری میں دلچسپی نہیں پر مجھے جمہوریت پسند ہے مجھے میرے مطلب کا کم ہی ملا؟
 

عزیزامین

محفلین
میں نے سارہ سس اور انیس صاحب ایک چیز سیکھی کہ لڑائی اچھی چیز نہیں مسئلے کا حل تلاش کرنا ہی اچھا کام ہے
 

سارہ خان

محفلین
آپ اپنے مطلب کا خود لے آئیے پھر ۔۔ آپ کا اور محفل کا مزاج نہیں ملتا ۔۔ محفل کو آپ ۔۔ اور آپ کو محفل بور لگتی ہے ۔۔۔:grin: اب کیا کیا جائے ۔۔۔۔:idontknow:
 

سارہ خان

محفلین
حل تو تلاش کریں پہلے مسئلہ تو سمجھ میں آئے نہ ۔۔۔۔

ویسے میں لڑ تو نہیں رہی ۔۔ آپ کو کیوں لگا میں لڑ رہی ہوں ؟:battingeyelashes:
 
سارہ پتہ نہیں کیوں آج یہ شعر اچانک یاد آگیا

شاید مجھے نکال کر کچھ کھا رہے ہوں‌ آپ
محفل میں اس خیال سے پھر آگیا ہوں میں
 

نایاب

لائبریرین
ٹائم کا فرق معنی نہیں رکھتا میرا اشارہ ہفتے پر ہوتا ہے میں نے تو نہیں سیکھا نہ کسی نے سیکھایا میرا مقصد پیغام بڑھانا نہیں بلکہ اردو محفل کا مقام بڑھانا ہے کاش یہ کوئی سمجھتا

السلام علیکم
محترم عزیز امین جی
سدا خوش رہیں آمین
آپ نے اب تک کچھ نہیں سیکھا یہ آپ کی ذاتی غلطی ہے ۔
میرے بھائی کوئی کسی کو کچھ گھول کر نہیں پلاتا ۔
علم کوئی شربت تو نہیں نا ۔
محفل اردو پر علم و ادب کی مالک بہت پرخلوص ہستیاں موجود ہیں ۔
جو اپنے پاس موجود علم کو بلا تخصیص کھلے دل سے یہاں تحریر کرتی ہیں ۔
اور علم کے پیاسے اپنی پیاس بجھاتے ہیں ۔
آپ کی ضد پر میں " اردو محفل " کا رکن بنا ۔
آپ ہی کی ضد پر میں محفل میں فعال ہوا ۔
آپ جانتے ہیں کہ میں " ان پڑھ " ہونے کی وجہ سے احساس کمتری کا شکار تھا ۔
میں سوچتا تھا کہ اتنے پڑھے لکھے لوگوں میں میری کیا اوقات ۔
لیکن ان علم و ادب کی حامل ہستیوں نے مجھے کبھی کمتری کا احساس نہیں ہونے دیا ۔
بہت علم حاصل کیا میں نے یہاں سے ۔
آپ بھی یہ بوریت اور خاموش کا پیچھا چھوڑیں ۔
اور اکیلے ہی کسی منزل کو نشان راہ بنا کر چل پڑیں ۔
لوگ ملتے جائیں گے اور آپ کی ٹیم بنتی جائے گی ۔
نایاب
 

شمشاد

لائبریرین
وہ اس لیے انہوں نے شعر لکھا تھا کہ عزیز کچھ مہینوں کے لیے محفل چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top