محفل کی شہریت اور شہرت

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جہانزیب

محفلین
سبز والے، مثبت پیغامات ہیں‌جن پر پوائینٹس ملے ہیں سرخ‌ پر منفی تاثرات کا اور بنفشی پر مثبت لیکن پوائنٹس میں‌ اضافہ نہیں‌ ہوا ۔
 

زھرا علوی

محفلین
:laugh:
میری صرف دیکھا کریں مگر حیران نا ہوا کریں :hatoff: ۔ جتنے لوگ میرے ہاتھوں یہاں سے پٹے ہیں ۔۔ اور جتنا میں انکو منہ پھاڑ کر سناتی رہی ہوں اس لحاظ سے میری شہرت کو تو پھر ایسے ہی چار چاند لگنے تھے ناں :hatoff:

مگر میں نے کبھی پرواہ نہیں کی ۔ ۔۔ :hatoff:


او کے آپی اب حیران نہیں ہوں گی ۔۔۔۔:)


and yes carry on its really good...:) :)
 

زھرا علوی

محفلین
زہرہ صاحبہ جو شہرت آپ کی ابھی ہے
کچھ عرصہ پہلے میری شہرت میں بھی یہی لکھا آتا تھا:)

میرے لیے اچھی بات یہ ہے کہ اب وہ نہیں ہے۔
میرے لیے شمشاد بھائی، قیصرانی بھائی اور باجو کے قریب رہنا زیادہ بڑی بات ہے:)

ہم سادے کے سارے سب سے خراب شہرت کے ہیں:hatoff:

:laugh::laugh::laugh:


چلیں بہت اچھی بات ہے کہ آپ اپنے قریبی لوگوں کی فہرست میں آ گئے،بس خوش رہیے۔۔۔۔:):)
 

محسن حجازی

محفلین
animated087.gif


مجھے پتا ہے میں نے کونسا ایوارڈ حاصل کرنے ہیں ۔ ۔ یا لائبریری کتابیں لکھنی ہیں ۔ ۔۔ سو ٹکا کر بولتی ہوں ڈنکے کی چوٹ پے :hatoff:

شہرت تو پھر ایسے بھی خراب ہے ۔۔ ویسے بھی خراب ہے میرے کونسا یہاں رشتے طے ہونے ہیں
animated087.gif
یا میرے کون سے رشتے دار ہیں ، ،، :music:

اسلئے کم سے کم بندہ جی کھول کر ، ٹھوک بجا کر سنا تو سکتا ہے نا اگلے کو ،
شہرت کا کیا ہے ؟ آنی جانی ہے :music:


بھئی ہماری ماسی سب سے مشہور شخصیت ہیں یہاں کی کون نہیں جانتا ان کو! شمشاد بھائی اور ماسی دو لوگوں کو تو ہر کوئی جانتا ہے۔:cool:
ویسے بھی یہ پوائنٹ سسٹم کوئی پیمانہ تھوڑا ہی ہے بات تو دلوں میں گھر کر جانے کی ہے :grin:
ویسے ہم کو اس تحریر کے خاصے پوائنٹ ملے ہیں۔
 

طالوت

محفلین
ہم بھی آخری صفحے پر پائے جاتے ہیں :blush:

لیکن ہمیں بدنام کرنے والوں کو بھی ہم قریب قریب جانتے ہیں ۔۔ اور کیوں بدنام کر رہے ہیں اس بات کو بھی ۔۔۔ تو اپنا ضمیر مطمن ہونا چاہیے ورنہ دنیا میں کونسی سی ایسی شخصیت ہے جس کو ناپسند کرنیوالے مخالفین نہ ہوں :)

بوچھی خالہ آپ سے دو چار ممبر ہی پیچھے ہوں ، آجکل بالکہ شروع سے ہی ذرا "ہتھ ہولا" رکھا ہوا ہے ۔۔۔ امید ہے جلد آپ سے آن ملوں گا:) لیکن آپ کہیں اور آگے نہ نکل جانا :laugh:
خیر یہ تو ٹھہرا مذاق ۔۔۔ تاہم محسن کی "دل میں گھر" کرنے والی بات سے 101 فیصد متفق ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔
وسلام
 

زینب

محفلین
ویسے تو اس دھاگے کا نام اگر بد سے بدنام برا ہوتا تو زیادہ مزہ آتا:grin:


مزے کی بات ہے
آج محسن حجازی صاحب نے کسی دھاگے میں ذکر کیا کہ شہرت کے لحاظ سے وہ تیسرے نمبر پر ہیں۔
تو میرے کو بھی یہ دیکھنے کی خواہش ہوئی کہ شہرت کے لحاظ سے ہم خود کون سے نمبر پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں:rolleyes:


لیکن جب شہرت کے لحاظ سے دیکھا تو ہنسی کے مارے برا حال ہوگیا:laugh::laugh::laugh:




یہاں پر اچھے کی تو بات ہی نہیں ہے۔

مزے کی بات یہ کہ

جاننے والوں کا ذکر کروں تو

سب سے خراب شہرت باجو (بوجھی) کی ہے۔
جو شہرت باجو کی ہے اس کے مطابق لکھا آتا ہے۔
بوجھی یہاں بدنام ہے

شمشاد بھائی کی شہرت میں بھی یہی لکھا آتا ہے۔
شمشاد یہاں بدنام ہے

باقی مابدولت یعنی کہ ہم، ہمارے قیصرانی بھائی، اور ہمارے 2 دوست یعنی کہ عمار اور زینب ان کی بھی شہرت یہاں کچھ یوں ہے کہ

ان سب کی اصلاح کی امید کی جاسکتی ہے;)

:laugh::laugh::laugh::laugh:

ہایئں۔۔میری اصلاح ممکن ہے۔جبکہ میری امی کا خیال ہے کی"یہ لڑکی کبھی نہیں سدھرے گی" لو بھلا جو بات امی نہیں مانتیں وہ محفل کیسے مانتی ہے:grin:
 

فہیم

لائبریرین
ہایئں۔۔میری اصلاح ممکن ہے۔جبکہ میری امی کا خیال ہے کی"یہ لڑکی کبھی نہیں سدھرے گی" لو بھلا جو بات امی نہیں مانتیں وہ محفل کیسے مانتی ہے:grin:


ارے یہ بس محفل والوں کی خام خیالی ہے:grin:


یعنی یہ کہہ سکتے ہیں کہ
یہ ساری کہانیاں من گھڑت ہیں
ان کا حقیقت سے کوئی سروکار نہیں:grin:
 

زینب

محفلین
ویسے ایک بات بتاؤں کان ادھر لاو مجھے تو کچھ سمجھ ہی نہین آئی کیسے دیکھنا ہے ہاہاہاہا
 

فہیم

لائبریرین
ویسے ایک بات بتاؤں کان ادھر لاو مجھے تو کچھ سمجھ ہی نہین آئی کیسے دیکھنا ہے ہاہاہاہا

یہاں
چلی جائیں یہ شہرت کے لحاظ سے ممبرز کی لسٹ ہے یعنی جس کی شہرت سب سے اچھی ہے اس کا پہلا نمبر

بس سیکنڈ لاسٹ صفحے پر پہنچ جاؤ۔ اپنا نام سب سے آخر میں لکھا نظر آجائے گا۔
 

فہیم

لائبریرین
ویسے یہ جو نام کے ساتھ لال ڈبہ بنا ہے یہاں کرسر لے جاکر بھی شہرت دیکھی جاسکتی ہے۔

یہ دیکھیں آپ اپنی شہرت:)


45449427ua4.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ فہیم بھائی، میں مصروفیت کی وجہ سے یہاں نہ آ سکا تھا۔

میں تو اراکین کی شہرت بہتر بناتے بناتے تھک گیا۔ ہو سکتا ہے کئی ایک کو میرا یہ کام پسند نہ آیا ہو۔ تو انہوں نے یہ انعام دے دیا ہو۔ اور ویسے بھی

بدنام نہ ہوں گے تو کیا نام نہ ہو گا

کوئی بات نہیں کچھ لوگوں کا دل ایسے خوش ہوتا ہے تو ایسے ہی سہی۔ ہمارا کام تو ہر ایک کو خوش رکھنے کی کوشش کرنا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس فہرست میں تو ظلِ سبحانی اور الف نظامی جیسی شخصیتیں بھی " بدنام " ہیں، تو ہم کس کھیت کی مولی ہیں۔
 

ابوشامل

محفلین
شمشاد بھائی مجھے تو حیرت ہوتی ہے کہ آپ جیسی مقبول شخصیت بھی "بدناموں" (کہنا تو نہیں چاہیے) میں شمار ہو رہی ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top