محفل کی سالگرہ پر سی ڈی کا اجراء

سی ڈی میں مواد کس شکل میں ہو؟


  • Total voters
    46

باسم

محفلین
اخبار میں ایک اشتہار پڑھا تھا تقریبآ 75 یا 100 سی ڈی کاپی کروانے کی رقم 15 روپے فی سی ڈی (سی ڈی سمیت) تھی یقینا یہ ایک ہزار پر مزید کم ہوگی
اس بات پر تو تقریبآ سب متفق ہیں کہ سی ڈی ہونی چاہیے تو
اگر اسکی رقم شمارے میں شامل کرکے جو 50 روپے تقریبا بنے گی ایک شمارہ بیچا جائے تو یہ بھی ایک حل ہوسکتا ہے جس میں صارف کو آدھی قیمت پر سی ڈی ملے گی
لیکن یہ بات یقینا کمپیوٹنگ والوں کیلیے بھاری ہوگی اور اس کیلیے ان کو سرمائے کی بھی ضرورت ہوگی
ایسا نہ ہوسکے تو پھر یہ کہ ایک سی ڈی بنا کر ہر شہر کے ذمہ دار رکن کو بھیج دی جائے اور وہ اپنے شہر کے کسی عام سافٹ ویئر سی ڈیز بنا نے والے سے درخواست کر لے کہ وہ اسے بھی جاری کردے ایک عام سی ڈی کی طرح اور عام سی ڈی کی قیمت پر
 

پاکستانی

محفلین
اس بارے میں محفل کے ‘ارباب و اختیار‘ خاموش ہیں۔
کسی رائے کا اظہار کیا جائے تو ہی یہ سلسلہ آگے بڑھ سکتا ہے۔


باسم کی یہ تجویز بھی بہتر ہے اگر کمپیوٹنگ والے یہ ‘بار‘ اٹھانے کو تیار ہوں تو!!!!!!!!!!!!
ورنہ پہلے والی تجویز پر تو بآسانی عمل کیا جا سکتا ہے۔
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

باسم صاحب آپ کی یہ دوسری تجویز بھاری نہیں بلکہ بہت بھاری ہے.. اس وقت ہم کمپیوٹنگ کی قیمت بڑھانے کا سوچ بھی نہیں سکتے.. اور پھر اس سے صارف کو مفت سی ڈی فراہم کرنے کا مقصد بھی فوت ہوجاتا ہے..

ویسے بھی ہم کافی مالی مشکلات کا شکار ہیں :( اس لئے اس تجویز پر تو عمل نہیں ہوسکتا.. کچھ اور سوچیں.. :D

واللہ الموفق
 

دوست

محفلین
سی ڈی کاپی تو پھر ایسے ہی ہوسکتی ہے کہ اس بارے پتا ہو۔ ادھر فیصل آباد میں ریکس سٹی مین کمپیوٹر مارکیٹ ہے اس میں بیچنے والے سبھی ہیں بنانے والا میری نظر سے کوئی نہیں گزرا۔
خیر دیکھ لیتے ہیں فی الحال تو اس کے مواد کو فائنل کیا جائے۔
اور ہاں سی ڈی سے یاد آیا انڈیا سے اردو کی ایک سی ڈی آئی تھی اس میں کیا کیا ہے؟
 

بدتمیز

محفلین
آپ میں سے کتنے لوگ لائبریری یا لائبریری وکی پر کام کر رہے ہیں؟
کتنے لوگ ذاتی کوشش سے کسی کو ممبر بنا سکیں ہیں؟
اتنی محنت سے کوئی چیز تلاش کرتے ہیں اور پھر اس کے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔
جس مواد کو سی ڈی پر رکھنا ہے وہ تیار کر لیا ہے؟
نہیں جی ابھی تو ہم زبانی کلامی منہ چلا رہے ہیں وہ بھی کروا لیں گیں۔
اچھا بہت اچھا۔ ویسے یہ سی ڈی سب لوگوں تک پہنچ جائے گی وہ لوگ یہاں آ کر کیا پوچھا کریں گے؟
یہی کہ اردو کیسے لکھتے ہیں؟ کوڈ کیسے کریں؟ پیج صیح نہیں بن رہا۔ اور کیا لیکن سی ڈی پہنچ جائے گی۔
ناسا کو کہہ کر ایک آدھ خلا میں بھی بھجوا دیں؟
ذرا اس ڈیٹا کو ترتیب یہاں تو لگائیں سی ڈی پر بعد میں رکھ لینا پہلے اس کو یہاں تو اس قابل کر لیں کہ کوئی کچھ ڈھونڈ کر مستفید ہو سکے۔ بعد میں دور دور تک بھی پہنچا لیں گے۔
ویسے جن لوگوں کو سی ڈی کا اتنا ہی شوق ہے ان سے پہلے یہ سارا ڈیٹا ترتیب لگوایا جانا چاہئے بعد میں اس کو ایک امیج کی صورت میں رکھ دیا جائے اب جس کا دل چاہے امیج کا لنک دے دے اور جسکا دل چاہے خود سی ڈی برن کر کے بھیجتا پھرے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
مندرجہ ذیل موضوعات پر مضامین ایچ ٹی ایم ایل مسل کی صورت میں :
1۔کمپیوٹر کو اردو لکھنے کے قابل بنانے کی مکمل تفصیل
2۔ یونیکوڈ کا تعارف
3۔ اردو خط، نستعلیق ، نسخ کے تعارف کے ساتھ، اردو خطاطی
4۔ اردو ویب سائٹ کیسے بنائیں؟
5۔اردو ویب کا تعارف اور جاریہ منصوبوں کی تفصیل
4۔ان پیج سے یونیکوڈ تبدیلی بمعہ شارق مستقیم کا اطلاقیہ
5۔ اردو خط کیسے بنائیں؟
۔۔۔۔
مزید۔۔۔
ہزاروں خواہشیں ایسی۔۔
300 سی ڈی کے اخراجات میرے ذمہ ۔۔ اور گرد و نواح کے جامعات میں ترسیل بھی میرے ذمہ۔ سی ڈی لکھنا بھی میرے ذمہ

اب اوپر دیے گئے موضوعات کو لکھنا کوئی اپنے ذمہ لے ، مواد تو اردو ویب پر بکھرا ہے بس اکٹھا کرکے سنوارنے کی ضرورت ہے
 

بدتمیز

محفلین
جس چیز کے میں خلاف ہوں اس کا ذمہ کیونکر لوں؟
ذاتی کاوشوں پر مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ بلکہ میں تو اپنا کام نکلوا رہا ہوں اسی بہانے یار لوگ ادھر ادھر بکھرا مواد اکٹھا کر کے ترتیب دے دیں گے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
ٹھیک ہے بی ٹی جیسے تمہاری مرضی۔

اس منصوبے کو بڑے تحمل ، دھیان اور اتمام سے کرنا ہے تاکہ کوئی چیز رہ نہ جائے۔
ہے کوئی رضاکار!!!
 

دوست

محفلین
یار بدتمیز تم تو ناراض ہی ہوجاتے ہو۔
ہمارا بھی یہی خیال ہے کہ پہلے مواد کو فائنل کیا جائے۔
ورڈپریس اور لینکس پر اردو میں جو کچھ لکھنا ہو میں‌ حاضرہوں۔ اردو ویب کے جاری منصوبوں پر بھی لکھنا ہوا تو گھنٹے ایک میں نبٹا دوں گا۔
اگے چلو۔۔
 

بدتمیز

محفلین
دوست نے کہا:
یار بدتمیز تم تو ناراض ہی ہوجاتے ہو۔
ہمارا بھی یہی خیال ہے کہ پہلے مواد کو فائنل کیا جائے۔
ورڈپریس اور لینکس پر اردو میں جو کچھ لکھنا ہو میں‌ حاضرہوں۔ اردو ویب کے جاری منصوبوں پر بھی لکھنا ہوا تو گھنٹے ایک میں نبٹا دوں گا۔
اگے چلو۔۔

بات ناراضگی کی نہیں۔ ویسے بھی اکثر لوگ مخالفت میں ضد پکڑ لیتے ہیں۔ کہیں تم بھی ایسے تو نہیں ؟
میں نے یہی کہا ہے کہ خیال خیال نہ کریں کچھ کر کے دیکھا دیں۔ بڑی مہربانی ہو گی۔ کچھ نیا مت لکھیں آپ آگے جو لکھ چکے ہیں اس کو ٹھیک کرنے کے لئے مدت درکار ہے۔ آپ ذرا ایک کام کریں جس گھنٹے کا ذکر کر رہے ہیں وہ ذرا آج ہی کا کر دیں۔
آگے چلنے کا بڑا شوق ہے آپ ذرا جس کا دعویٰ کر رہے ہیں وہ پورا کر دیکھائیں نوازش ہو گی۔ کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ آٹھ گھنٹے بعد جب میں سو کر اٹھوں آپ اپنا ایک گھنٹے والا دعویٰ پورا کر چکے ہونگے؟
میری اور آپ کی سوچ کمپیٹبل نہیں۔ میرا نہیں خیال میری جن چیزوں‌ پر نظر ہے آپ ان کو دیکھ سکتے ہیں یا بتانے پر سمجھ سکیں گیں۔ ابھی تک تو آپ کی ایک ہی ٹانگ ہے :twisted:
 
پیارے دوستوں ! میں بی ٹی بھائي کی بات سمجھ گیا ہوں ۔ اور میں چاہتا ہوں کہ مجھے کچھ دن دئیے جائیں ۔ میں ان کی تمام شکایات ت دور کر دوں گا ۔ میں نے ایک ایسی پی ڈی ایف ڈاکومنٹ بنانا شروع کر دی ہے جس میں وہ تمام باتیں شامل ہوں گی جن کا پتا ہونا ان لوگوں کے لے ضروری ہو گا جو اردو ویب پر آنا چاہیں گے اور اردو لکھ پائیں گے ۔ میں یہ ڈاکومینٹ ادھر ادھر سے مواد جمع کر رہا ہوں ۔
 

دوست

محفلین
اچھی بات ہے شمیل آپ اس کو تیار کرو۔ پی ڈی ایف میں واقعی بہترین رہے گا۔
یار بدتمیز تمہاری اور میری سوچ واقعی نہیں ملتی۔ لیکن ابھی ہم نے یہ فائنل کرنا ہے کہ اس سی ڈی میں‌اردو سرور یا جو بھی چیز ہے پر کون کونسے ویب سافٹیوز انسٹال ہونگے۔ پھر ہی بات ہوسکے گی آگے کی۔
 

بدتمیز

محفلین

لیکن ابھی ہم نے یہ فائنل کرنا ہے کہ اس سی ڈی میں‌اردو سرور یا جو بھی چیز ہے پر کون کونسے ویب سافٹیوز انسٹال ہونگے۔ پھر ہی بات ہوسکے گی آگے کی۔

273_haha_1.gif
 

دوست

محفلین
بدتمیز نے کہا:

لیکن ابھی ہم نے یہ فائنل کرنا ہے کہ اس سی ڈی میں‌اردو سرور یا جو بھی چیز ہے پر کون کونسے ویب سافٹیوز انسٹال ہونگے۔ پھر ہی بات ہوسکے گی آگے کی۔

273_haha_1.gif
:roll: :roll: :roll:
میں نے تجویز دی تھی اوپر ایک۔ ورڈپریس کی تنصیب میرا نہیں نبیل بھائی کا کام ہے۔ اس پیکج میں کیا کچھ شامل ہوگا وہی اس کے بارے میں بات کرسکتے ہیں تب ہی میں کچھ لکھ سکوں ‌گا۔
الف نظامی شمیل میرا خیال ہے بہتر انداز میں‌اردو ویب کا تعارف اور جاری منصوبوں کی تفصیل لکھ سکتا ہے۔ورنہ میں اس کی مدد کے لیے حاضر ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

باسم نے اردو ویب کی سالگرہ پر ایک سی ڈی جاری کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ جبکہ میں نے اس سلسلے میں کمپیوٹنگ میگزین کا تعاون حاصل کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ اب تک کی ہونے والی گفتگو سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ باتیں قدرے قبل از وقت ہیں۔ مجھے بی ٹی کی باتوں سے اتفاق ہے کہ ہمیں پہلے اردو ویب پر موجود انفارمیشن کو مربوط انداز میں مرتب کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ میں اس سلسلے میں ایک الگ وکی پیڈیا سائٹ سیٹ اپ کرنے کے بارے میں پہلے عرض کر چکا ہوں۔ میں کوشش کروں گا کہ جلد یہ سائٹ شروع کر دوں۔ آپ دوستوں سے گزارش ہے کہ اس مجوزہ وکی پیڈیا سائٹ پر شامل کیے جانے والے مواد کی نشاندہی کریں۔ اس سلسلے میں آپ سب کا تعاون درکار ہوگا۔ بہت سی کام کی انفارمیشن محفل فورم کے علاوہ مختلف بلاگز اور دوسری ویب سائٹس پر بکھری ہوئی ہے۔ اس سب مواد کو اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے۔ میں اس سلسلے میں ایک الگ تھریڈ میں پوسٹ کرنے والا ہوں۔
 

دوست

محفلین
لو جی پھر تو خوبصورت اردو فونٹ کی تشکیل والا سارا دھاگہ ایک ٹیوٹوریل بن گیا۔
 
انتہائی اہم موضوع ہے اور میرا ذاتی خیا ل ہے کہ ایک آدمی کا کام بھی نہیں ہے سارے مواد کو ایک جگہ مربوط انداز میں جمع کرنا۔ سب دوستوں کو مل کر اس میں مدد کرنی ہوگی اور کم از کم روابط کے نام اور لنک ایک پوسٹ میں اکھٹا کرنے ہوں گے ، ساتھ ساتھ اصلاح اور چھانٹی ہوتی جائے گی اور مواد کی نشاندہی بھی ہوتی جائے گی۔

میں ایک تھریڈ شروع کرنے لگا ہوں اور اس میں جو مجھے سمجھ آتا ہے وہ لکھتا جاتا ہوں باقی دوست بھی اس میں شامل ہوتے جائیں اور جو مناسب سمجھے وہ ایک اور تھریڈ‌بھی کھول لے اور ایک خاص موضوع کے متعلق مواد کی نشاندہی کرنا شروع کردے۔
 
Top