السلام علیکم، ابن سعید بھائی، معذرت خواہ ہوں کہ ادھر آ گیا اور غلطی سے ایک تبصرہ بھی کر بیٹھا۔ اس پر آپ کو جو زحمت ہوئی اس پر احقر پشیمان ہے :)
لا حول و لا قوۃ!

یہ کون سا طریقہ ہے عذر بیان کرنے کا۔۔۔ :) :) :) :) :)

کیا مصروفیات ہیں ان دنوں اور شامل میاں کیسے ہیں؟ :) :) :)
 
ابوشامل

محفلین

اس طریقے سے سمجھ تو گئے نا آپ؟ :)

بس جناب، مصروفیات وہی جو سب کے سامنے ہیں، بلاگنگ۔ شامل میاں فٹ فاٹ ہیں، پہلی کلاس میں پہنچ گئے ہیں جبکہ ان سے چھوٹے والے، جن سے احباب محفل کا تعارف کم ہے محمد حسن وہ کے جی ون میں ہیں جبکہ اللہ نے ایک صاحبزادی سے بھی نوازا ہے جو سات مہینے کی ہیں :)
 
یہ لیجیے، اتنی بڑی خبر اور سات ماہ سے دبائے بیٹھے ہیں۔ جلدی سے پہلی فرصت میں ہماری ننھی پری کو پیار دیجیے گا ہماری جانب سے۔ اور ان سے کہیے گا کہ ان کی ناک پر یہ بوسا ان کے چاچو کی جانب سے! :) :) :)
 
محفل میں اطلاع تو دی گئی تھی، مبارکبادیں بھی وصول کی تھیں، شاید آپ کو یاد نہیں چچا! میرا مطلب ہے منی کے چچا :)
 
پھر تو ہمارے حافظے کو ہی کچھ ہوا ہوگا جو اتنی بڑی خبر ذہن سے محو ہو گئی۔ آپ کے تصور کے ساتھ دو چھوٹے سرکاروں کا ہی نام ابھرتا تھا ذہن میں۔ :) :) :)
 
ہاہاہا۔۔۔۔ اب تو وہ بیچارے پس منظر میں چلے گئے ہیں، پہلے ہم روٹین کی چکی میں پستے تھے، اب ان ننھوں کی باری ہے۔ اسکول، قاری صاحب اور دیگر چکر۔ اب تو ننھی کا راج ہے بس گھر پر :)
 
ہاہاہا۔۔۔ ۔ اب تو وہ بیچارے پس منظر میں چلے گئے ہیں، پہلے ہم روٹین کی چکی میں پستے تھے، اب ان ننھوں کی باری ہے۔ اسکول، قاری صاحب اور دیگر چکر۔ اب تو ننھی کا راج ہے بس گھر پر :)
اخاہ! یوں کہیے کہ ذہن میں منظر گھوم گیا ان چند فقروں کے طفیل! :) :) :)
 
حقیقت بتاؤں تو ان کی مصروفیت دیکھ کر مجھے ہول اٹھنے لگتا ہے کبھی کبھی، خیر، یہ بھی ان کی تربیت کا حصہ ہے، اللہ کامیابیاں عطا کرے۔ آمین
بالکل درست فرما رہے ہیں۔ کئی دفعہ اپنا ماضی پلٹ کر دیکھیے تو بعض ننھی ننھی باتیں بہت ضروری محسوس ہوتی ہیں جو اس وقت چٹان سی بھاری محسوس ہوتی تھیں۔ :) :) :)
 
صرف چٹان؟ آپ کو حیرت ہوگی کہ دسویں جماعت کے زمانے میں میں نے ریاضی اور طبیعیات سے تنگ آ کر یہ سوچا تھا کہ اگر ٹانگ تڑوا لوں تو چند مہینے سکون سے گھر تو بیٹھ جاؤں گا :)
 
ہا ہا ہا! ویسے اس میں تھوڑا الزام اساتذہ اور پورے تعلیمی نظام پر بھی آنا چاہیے جس نے ریاضی اور سائنس جیسے مضامین کو مشکل بنا رکھا ہے۔ کہیں زیادہ بہتر اور دلچسپ طریقے موجود ہیں جو ہمارے یہاں عمل میں نہیں لائے جاتے کیوں کہ نظام میں تبدیلی کا خاطر خواہ حوصلہ نہیں ہوتا لوگوں میں۔ :) :) :)
 
Top