ابوشامل

محفلین
در اصل ریسپانسیو تھیم بنانا قدرے وقت طلب کام ہے۔ مختصراً یوں سمجھ لیں کہ سی ایس ایس کے نئے قوانین میں ایک چیز میڈیا کوئیری کے نام سے جانی جاتی ہے۔ اس کی بدولت براؤزر کی چوڑائی اور اونچائی وغیرہ کی بنیاد پر کنڈیشنل سی ایس ایس رول لکھے جاتے ہیں جو تبھی فعال ہوتے ہیں جب کسی متعینہ لمبائی چوڑائی کے حدود میں داخل ہوں یا ان سے باہر نکلیں۔ یوں آپ ایسا کر سکتے ہیں کہ اسکرین رئیل اسٹیٹ کو ذہن میں رکھ کر غیر ضروری چیزوں کو چھپا دیں، بعض ضروری چیزوں کو اوپر تلے کر دیں، مواد کا فونٹ وغیرہ تبدیل کر دیں، سطروں کا درمیانی فاصلہ کم زیادہ کر دیں۔ نیویگیشن کو ایکسپینڈ و کولیپس کرنے کا ٹوگل سوئیچ لگا دیں وغیرہ۔ :) :) :)
ہمم ۔۔۔۔ ویسے یہ چیزیں بہت آسان نہیں ہیں؟ :)
 
پھر اس تھیم کا کیا کریں جو کئی ماہ کے بکھیڑوں کے بعد بنی :(
بھئی یہ تبدیلی تو ایک مسلسل عمل ہے۔ا یسا تھوڑی نہ ہے کہ ریسپونسیو تھیم کے بعد دنیا میں کوئی مزید تغیر نہیں آئے گا۔ ہمارا خیال ہے کہ موجود تھیم بہترین کارکردگی کا مضاہرہ کر رہی ہے۔ آپ کسی ریسپونسیو تھیم پر ایک علیحدہ ڈیویلپر انسٹینس کے تحت تجربات کریں اور اس کو قابل استعمال حد تک لائیں، خود ٹیسٹنگ کریں، چند قریبی احباب کو ٹیسٹ کرنے کے لیے رسائی دیں پھر عمومی استعمال کے لیے پیش کریں۔ ان ادوار سے گزرتے ہوئے کئی ماہ لگ جائیں گے تب تک موجود تھیم پر کی گئی محنت کو وصول ہوتے ہوئے دیکھیے گا۔ :) :) :)
 
Top