میں اس بات کو کہیں اور لے جانا چاہ رہا تھا ۔ مگر تمہارا موڈ دیکھ کر ارادہ ترک کردیا ۔ خوش رہا کریں ۔ ویسے بھی دماغ کوئی خاص " ڈش " نہیں ہے ۔ اس سلسلے میں ابن سعید ( سعود بھیا ) اور شمشاد بھائی حاضر ہیں ۔ خوب کھایا کریں ان کا دماغ ۔۔۔ ۔ میں اپنا بھی ذکر کرتا مگر میرے پاس اس " نام " کی کوئی چیز نہیں ہے ۔ :)
ہم سنجیدگی سے جویریہ بٹیا کا وہ پیغام حذف کرنے کے بارے میں سوچ رہے تھے پر آپ نے اس کا اقتباس لے لیا۔۔۔
 
جیہ

لائبریرین
تو اس میں کون سی بڑی بات ہے، دو چار نسخے جیب میں رکھیے ہمیشہ ان کو مصروف کرنے کے لیے۔ مثلاً ابھی عید کارڈ وغیرہ بنانے کے کام پر لگا دیجیے یا پھر ان کی ناک کی نوک کے ساتھ کھیلیے، گال، پیشانی، ٹھوڑی ناک کی نوک وغیرہ پر بھنڈی کا سرا کاٹ کر چپکا دیجیے اور تصویر بنا لیجیے۔۔۔ کمپیوٹر پر اردو یا پشتو لکھنا سکھائیے یا پھر ان کو ٹام اینڈ جیری یا کیورئیس جیورج کا کوئی ایپیسوڈ دکھا دیجیے۔ :) :) :)
مگر اس کا مطالبہ دوسرا ہے۔
 
جیہ

لائبریرین
اٹینشن چاہ رہا ہوگا ۔ یا پھر نیند لگی ہوگی مگر زبردستی جاگ رہا ہوگا ۔ اسی لیئے ایسا کر رہا ہے ۔ سب بچے کرتے ہیں ۔ مگر بس پولائیٹ رہنا ۔
بڑا تجربہ ہے آپ کا :)
اس کی عادت ہے کہ سوتے وقت میرے ہاتھ کا انگوٹھا پکڑ سینے سے لگا دیتا ہے اور جب تک نیند پکی نہ ہاجائے چھوڑتا
 
ظفری

لائبریرین
بڑا تجربہ ہے آپ کا :)
اس کی عادت ہے کہ سوتے وقت میرے ہاتھ کا انگوٹھا پکڑ سینے سے لگا دیتا ہے اور جب تک نیند پکی نہ ہاجائے چھوڑتا
جی ہاں تجربہ ہے ۔ اور بھی بہت تجربے ہیں ۔ مگر کیا کریں یہاں بد سے زیادہ "بدنام " برا ہوتا ہے ۔ ;)
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
میں اس بات کو کہیں اور لے جانا چاہ رہا تھا ۔ مگر تمہارا موڈ دیکھ کر ارادہ ترک کردیا ۔ خوش رہا کریں ۔ ویسے بھی دماغ کوئی خاص " ڈش " نہیں ہے ۔ اس سلسلے میں ابن سعید ( سعود بھیا ) اور شمشاد بھائی حاضر ہیں ۔ خوب کھایا کریں ان کا دماغ ۔۔۔ ۔ میں اپنا بھی ذکر کرتا مگر میرے پاس اس " نام " کی کوئی چیز نہیں ہے ۔ :)
میرا دماغ تو یہ پہلے کھا چکی ہے۔ ابھی پچھلی بقر عید پر ایک بکرے کا دماغ حاصل کیا تھا، وہ کھانا ہے تو حاضر ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
منہ کھولنے کے بارے ہم آپ کے شیداؤں میں سے ہیں :)
ایک ڈرامہ تھا ۔ " آنگن ٹیڑھا " ۔ انور مقصود کا لکھا ہوا ۔
اس میں جہاں آراء ( بشریٰ انصاری ) کہتی ہے کہ " اب میرا منہ نہ کھلوائیں ۔
محبوب احمد ( شکیل ) کہتا ہے " ارے آپ کا منہ بند ہو تو کوئی کھلوائے ناں " ۔ :notworthy:
 
جیہ

لائبریرین
السلام علیکم!
کیسی ہیں آپی؟
تھینک یو :)
کیسی ہیں آپ ؟ یہ فقرہ مجھے ہمیشہ کنفیوز کر دیتا ہے۔ کہ میرے حلیے کے بارے پوچھا جا رہا ہے یا میری صحت و عافیت کے بارے دریافت کیا جا رہا ہے۔ :)

الحمد للہ دونوں ہی ٹھیک ہیں
 
جیہ

لائبریرین
ایک ڈرامہ تھا ۔ " آنگن ٹیڑھا " ۔ انور مقصود کا لکھا ہوا ۔
اس میں جہاں آراء ( بشریٰ انصاری ) کہتی ہے کہ " اب میرا منہ نہ کھلوائیں ۔
محبوب احمد ( شکیل ) کہتا ہے " ارے آپ کا منہ بند ہو تو کوئی کھلوائے ناں " ۔ :notworthy:
مار دیا ہائے۔ ہائے مار دیا مجھے
 
Top