دسویں سالگرہ محفل کو ایک عشرہ مکمل ہونے پر مبارکباد

ظفری

لائبریرین
سارہ خان شکریہ کہ آپ نے ہمیں نہ صرف اس عرصے کے دوران یاد رکھا بلکہ محفل کی دسویں سالگرہ کے موقع پر ہم تمام پرانے محفلین کا تذکرہ بھی کیا ۔ واقعی وہ ایک سنہرا دور تھا ۔ اب تو وہ سب خواب و خیال بن چکا ہے ۔
 
بِٹیوں کے علاوہ بیٹے بھی یہاں آتے ہیں ۔ کبھی کبھار ان کی بھی دلجوئی کرلیا کریں ۔ :wasntme:
کرتے ہیں آپ کا بھی کچھ! پہلے تو یہ بتائیں کہ اس کوٹھری میں کب سے داخل نہیں ہوئے جہاں شمعدان اور قلمدان پہلو بہ پہلو پاس ہی موجود دیمک زدہ کاغذات کی ڈھیر کو پر حسرت نگاہ سے تاک رہے ہیں کہ کبھی تو ان کے نصیب جاگیں! :) :) :)
 
جاسمن

1۔سر منڈآتے ہی اولے پڑے۔
2۔جیہڑا بولے،اوہی کُنڈا کھولے۔
 
فاتح

لائبریرین
محفل پر ہمارا آنا بھی مصروفیات کے باعث کچھ کم ہوا ہے لیکن تم تو غائب ہی ہو گئی ہو۔۔۔ آتی جاتی رہا کرو
 
سارہ خان

محفلین
سارہ خان شکریہ کہ آپ نے ہمیں نہ صرف اس عرصے کے دوران یاد رکھا بلکہ محفل کی دسویں سالگرہ کے موقع پر ہم تمام پرانے محفلین کا تذکرہ بھی کیا ۔ واقعی وہ ایک سنہرا دور تھا ۔ اب تو وہ سب خواب و خیال بن چکا ہے ۔
یاد تو رکھا یا نہیں پتا نہیں ۔۔ بس سالگرہ کے ساتھ دس کا لاحقہ دیکھ کر کچھ یادداشت واپس آگئی ۔۔۔۔
اس سنہرے دور کی باقیات ہوں کچھ محفل میں تو نئے میمبرز کو پڑھوائیے۔۔
 
Top