تعارف محفل والوں کو آداب!

شوکت پرویز

محفلین
یہ فارقلیط رحمانی صاحب کون ہیں؟ وہ میری مدد کیسے کر سکتے ہیں۔
جرا آپ لوغ ان سے میری ہیلپ کرنے کا بولو نا
جی ان کو ٹیگ کیا جا چکا ہے۔ وہ اگلی مرتبہ آن لائن آئیں گے تو انہیں اطلاع مل جائے گی اور ان شاء اللہ وہ اس دھاگہ میں آ کر آپ کی املا (لکھاوٹ) کی غلطیاں درست کریں گے۔ وہ اس میں ماہر ہیں، الحمد للہ۔۔
 
ارے یاد آیا:idea2:
میں نے آپ کو خوش آمدید تو کہا ہی نہیں:unsure:
شاہ نواز بھائی آپ کو اردو محفل پر دل کی گہرائیوں سے :welcome:
 

سقراط

محفلین
میرا نام شاہ نواز ہے۔ اسکول آف مینیجمنٹ میں ایم بی اے کا اسٹوڈنٹ ہوں۔ اردو آتی نہیں ہے۔ سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ امید ہے کہ محفل والے مجھے اردو سکھائیں گے۔مجھے غزل پسند ہے۔
اُستاد جی اب ٹھیک ہے نا؟
 

سقراط

محفلین
ارے یاد آیا:idea2:
میں نے آپ کو خوش آمدید تو کہا ہی نہیں:unsure:
شاہ نواز بھائی آپ کو اردو محفل پر دل کی گہرائیوں سے :welcome:
اُستاد آپ کے محبتوں کا شکریہ کیسے ادا کروں۔ مجھے تو اردو میں شکریہ ادا کرتے بھی نہیں آتا۔ تھینک یو ویری مچ۔ چلے گا نا۔آپ ناراج تو نہیں ہوں گے۔
 
سلام و ادب!
میرا نام شاہ نواز ہے گا۔ اسکول اوف مینیجمنٹ میں ایم بی اے کا اسٹوڈنت ہوں۔ اردو آتی نئیں اے۔ سیکھنے کی ٹرائی مار رئیلا ہوں۔ ہوپ کہ مہفل والے مجے اردو سکھئیں گے۔
خوش آمدید اور ویلکم بھائی جان،

اے کیا ہے نا استاد تم ادھرِچ آیا نی بوئت اچھا کیا، اب ہم سب تیرے کوں اردو سکھائے گا، ایک دم فِٹ والا ہاں،
پھر تم بھی اپن لوگ کا مافِق خجل کے بنا غزل لکھ بھی سکیں گا اور پڑھ بھی سکیں گا، نئیں۔
 
Top