محفل فورم کا نیا لے آؤٹ

محفل فورم کا نیا لے آؤٹ

  • پرانے سے کچھ ہی بہتر ہے

    Votes: 0 0.0%
  • پرانے جیسا ہی ہے

    Votes: 0 0.0%
  • پرانا سٹائل زیادہ بہتر تھا

    Votes: 0 0.0%
  • خدا کے لیے پرانا سٹائل واپس لے آئیں

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    110

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم، دوستو یہ آپ کس تھریڈ پر آن پہنچے؟ یہ تو گزشتہ اپگریڈ پر شامل کیے گئے ٹمپلیٹ ptifo کے بارے میں رائے طلب کی گئی تھی۔ نئے سٹائل میں کل شامل کیے ہیں اور ابھی ان کے بارے میں کوئی پول نہیں شروع کیا، صرف آراء اکٹھی کر رہا ہوں۔ اس کا تھریڈ یہاں ہے۔
 

اجنبی

محفلین
یہ جو نیا ڈیزائن ہے ہاری آرکی ، مارکی ، بہرحال جو بھی ہے ، ایک تو اس کا نام اتنا مشکل ہے زبان کو چار پانچ قلابازیاں کھانی پڑتی ہیں ، اس کا نام تبدیل کیجیے ۔

دوسرا محفل کا جو لوگو ہے بالکل تھکڑ ہے ۔ یا تو پرانا لوگو بحال کیا جائے یا موجودہ لوگو میں عبارت کو سفید یا کوئی اور واضح رنگ دیا جائے ۔ اگر ایڈمن صاحب کو ایسا کرنا نہیں آتا تو مجھے بتائیں ، آج کل میں فوٹو شاپ کے ساتھ پنگے بازی کر رہا ہوں ، لگے ہاتھوں کچھ کام ہی ہو جائے گا ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں دوستوں کو لوگو بنانے کا کہہ تو دیتا ہوں لیکن بعد میں نا پسند آئے تو وہ ناراض ہو جاتے ہیں۔ موجودہ لوگو ایڈہاک بنیادوں پر شامل کیا گیا ہے۔ اسے بنانے کے لیے بھی مجھے بہت پاپڑ بیلنے پڑے تھے۔ اب فورم میں جتنی تھیمز ہیں، سب کی مناسبت سے الگ لوگو چاہییں جو کہ ان کی کلر سکیم سے میچ کرتے ہوں۔ میں ویسے بھی فورم کے لے آؤٹ کو re-vamp کرنے کا سوچ رہا ہوں۔ اس میں ہیڈر ایریا کے مؤثر استعمال کا منصوبہ بھی شامل ہے، جس میں تمام مفید اور ضروری روابط شامل ہوں۔ اور میں موجودہ پورٹل سسٹم کا متبادل بھی ڈھونڈھ رہا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
تھیم کا نام (ہرارکی پرو) اس کا اوریجنل نام ہے۔ اسے بدلنا شاید ٹھیک نہیں ہوگا۔
 

زیک

مسافر
نبیل اگر آپ ڈراپ ڈاؤن مینو چاہتے ہیں تو میرے بلاگ پر دیکھیں۔ سی‌ایس‌ایس سے یہ ممکن ہے اگرچہ کچھ معمولی سی جاواسکرپٹ شامل کرنی پڑتی ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جب ڈاؤن لوڈ سیکشن میں تبصرہ شامل کیا ہے تو یہ ایرر ہے

پ کا تبصرہ شامل ہو گیا ہے

اسے اس سے بدل دیں

آپ کا تبصرہ شامل ہو گیا ہے
 
Top