قبلہ سید زبیر صاحب اور جھلک میں ہیکرز پی کے۔

t9z1.jpg
کیا پرسنالٹی ہے جناب :)
 
نیرنگ خیال اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اور الف نظامی صاحب (کیا ایسا نہیں لگ رہا پچھتا رہے ہوں جیسے کہ کیوں آ گیا یا ، کہیں اور بیٹھ جاتا :ROFLMAO::LOL::p)

feiw.jpg
نیرنگ خیال : حاذق الملک نہ رہا کوئی مرے بعد
کون دے گا تجھ کو کھجلی کی دوا مرے بعد
الف نظامی : جناب پہلے اپنی کھجلی تو مٹا لیں
 
مصرعہ بتاتا ہے کہ آپ ملاقات کی بات کو مذاق میں لے رہے ہیں، اور سمائلی بتاتی ہے کہ آپ نے ملاقات نہیں کرنی اور راضی نہیں ملاقات کو۔
درماندگی میں غالب کچھ بن پڑے تو جانوں
جب رشتہ بے گرہ تھا،ناخن گرہ کشا تھا
جناب ہم تو ملاقات کو ترستے ہیں یہاں ہم ہیں اور ہماری تنہائی ہے
جو چپکے سے آ کر کان میں سرگوشیاں کرتی ہے
اور پھر دور کھڑی ہو کر تمسخر آڑاتی ہے
کوشش کروں گا جلد ملاقات کی کوئی صورت نکالوں
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
:rollingonthefloor:
زبردست امجد بھائی ۔۔۔ تبصرے اور تصاویر دونوں مزیدار ۔۔۔ہنس ہنس کر برا حال ہوگیا
اور یہ نینی بھیا اور بھلکڑ بھائی کے ساتھ کیا کیا؟ :rollingonthefloor:
 
آہاں ۔۔۔ مجھے تو ساتھ میں کوئی شرارت بھی لگ رہی ہے بھیا :p
ہاں جملوں کا تڑکا لگایا ہے بس، یہ بھی عین ممکن ہے کھانے کے جوش میں پسینہ نہ آیا ہو بلکہ دماغی جوش کی وجہ سے تر بتر ہوئے ہوں، آخر الف عین بھائی کے ساتھ ملاکھٹرا بھی تو چل رہا تھا نا۔
 

منصور مکرم

محفلین
امجد بھائی بہت خوب تصاویر ہیں لیکن جی نہیں بھرا۔ آپ کے کیمرے سے اتنی تھوڑی تصاویر۔
ایسے لگا جیسے خواتین رخصت ہوتے وقت جلدی باتیں ختم کرلیتی ہیں۔ حالانکہ یہ تو عالمی سچ ہی ہے کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

باقی خواتین خود ہی بتائیں۔
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
آہاہاہا ۔ ۔ ۔ کیا ہی اعلیٰ اور خوبصورت تصاویر ہیں۔ ۔ اور کیا ہی عمدہ امتزاج۔۔۔ خاص طور پر بھنے بٹیرے تو سبحان اللہ۔۔۔
باقی رہے محفلین تو ان کی تصویریں بھی اچھی ہیں۔۔۔ :D
 

hackerspk

محفلین
بندہ پرور میں تو ہوں اک درویش
مرے واسطے نہ کیجئے خوراک کا زیاں
بکرے کی ران مرغِ مسلم فرائی فش
کھاتا ہوں میں یہی تین سبزیاں
امجد بھائی جب تصاویر بنا رہے تھے تو ان سے میں نے کہا تھا کہ "میں تو بنانے سے زیادہ کھانے پر یقین رکھتا ہوں"
:D:D:D
 
Top