دسویں سالگرہ محفل ایوارڈز 2015۔۔۔۔۔ تجاویز و آراء

ناممکن تو نہیں ہے نا، ویسے بھی مجھے بھی ایوارڈز بہت مشکل لگ رہے ہیں خاص کر دس سالہ نوعیت کے۔۔۔۔۔ مگر کوشش تو کر رہے ہیں نا :) آپ بھی کوشش کریں۔ :)
اس کی ایک صورت یہ ہو سکتی ہے کہ لوگوں کی فہرست مرتب کر لی جائے اور سبھی سے کہا جائے کہ فہرست میں سے کم از کم دو لوگوں کے خاکے لکھیں، پھر ان سب کو یکجا کر لیا جائے۔ :) :) :)
 

آبی ٹوکول

محفلین
آپ کا نام اب تک سمجھ نہیں پائی ہوں اس لیے کس کھو کھاتے میں سٹنا چاہیے اس کا بھی فیصلہ نہیں کر پائی۔۔۔:p:p:p
ویسے آپ کے نام کا مطلب کیا ہے؟؟؟؟
السلام علیکم ڈئر سسٹر!
میرا اصلی نام عابد عنائت ہے جبکہ گھر والے پیار سے" آبی" کہتے ہیں" مطلب وطلب" اسکا کچھ نہیں جب پہلی بار انٹرنیٹ یوز کرنا شروع کیا تو ایک دوست نے یاہو آئی ڈی" آبی ٹوکول" کے نام سے بنا دی سو تب سے ہرجگہ یہی نک استعمال کرتا ہوں ۔ سو پتا چل گیا تو اب سُٹ دو کسی ٹٹھے کھوہ میں۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
بھیا دل برداشتہ نہ ہوں۔۔۔ آپ اپنے نام کا مطلب بتا دیجیئے میں آپ کو خود یاد کر لیا کروں گی
بہنا ایسی کوئی بات نہیں اصل میں خود ہی وقت کم دیتا ہوں اس محفل کو ۔ نام کو مطلب آپ کو بتلا دیا ہے اب دیکھتے ہیں آپ ہمیں کیسے ریگولر کر پاتی ہیں ۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
میری موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ انسانیت میں کوئی اونچا نیچا درجہ نہیں ہوتا۔ انسان بس انسان ہوتا ہے۔
علی الاطلاق انسان ضرور انسان ہی ہوتا ہے ،مگرتواضع ایک ایسی صفت ہے کہ جو انسان کو انسانیت کے حقیقی مقام تک لے جاتی ہے ۔ چناچہ آپکی منکسر المزاجی اس چیز پر دال ہے کہ انسانیت میں اخلاقی اعتبار سے ضرور درجہ بندیاں ہیں ۔۔
 
استاد محترم! اگر آپ ایسا کہیں گے تو ہم سے ناچیز کسی پانی نام کی چیز میں ڈوب کر مر جائیں گے۔ اور وہ بھی چلو نام کی چیز میں۔۔۔:p
میرا مقصد بھی رائے دینا تھا کسی کی رائے مسترد کرنے کا مجھے کوئی حق نہیں۔ مخاطب اس لیے کیا کیونکہ محفل میں جب سب کی رائے لی جاتی ہے تو بزرگوں اور سینیئر اراکین کو ہی مخاطب کر کے اپنا مؤقف بیان کرنا چاہیے۔
(ذاتی رائے)
آپ کے نیک خیالات کے لئے ممنون ہوں۔
سچی بات یہ ہے کہ اردو محفل فورم پر رہ کر بھی ایک خاص شعبے تک محدود رہا ہوں، اور اپنے کام سے کام رکھا ہے۔ روابط بھی بہت کم اراکین سے رہے ہیں۔ کسی بھی رکن پر ذاتی حوالے سے شاید کوئی رائے نہیں دے سکوں گا۔ اس لئے یہی مناسب اور محفوظ راستہ ہے جسے یار لوگ "پتلی گلی" بھی کہتے ہیں۔

میں کسی احساسِ برتری یا احساسِ کمتری کا شکار کبھی نہیں رہا، الحمد للہ۔ میرے ایک دوست کا شعر ہے:
ہم اپنا قد بڑھا کر کیا کریں گے
غنیمت ہے کہ پاؤں پر کھڑے ہیں
 
آخری تدوین:
میں نے نہیں دیکھا ثبوت
لیجئے! اب ثبوت بھی فیس بکی ہو گئے۔
بھئی اگر بنائی بھی ہو گی تو خود ہی چٹ کر گئی ہوں گی۔ اسیں اوس ثبوت دا بوفے بنانا اے؟ لئو دسو!

کڑاہی بھی جب باسی ہو جائے تو اس کا الف گر جاتا ہے۔ اسے ابال بھی لو تو ۔۔۔ باسی کڑہی کا ۔۔۔! ہش! شاموخ، یعنی خاموش!
 
Top