دسویں سالگرہ محفل ایوارڈز 2015۔۔۔۔۔ تجاویز و آراء

تہذیب

محفلین
مقصد آپ کا درست ہے۔ اس پر کوئی کلام نہیں۔
میں پنجاب کا خالص پینڈو بندہ ہوں۔
ہمارے ہاں جیون (پنجابی) جینا، زندہ رہنا، زندگی، حیات اسم اور فعل دونوں کے معانی میں عام مستعمل ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ ہندی میں نہیں ہو سکتا۔ ہندی اور پنجابی دونوں میں جیون کا معنیٰ زندگی ہے۔ پنجابی کی بہت مشہور کہاوت ہے: جیون لنگھیا پباں بھار (زندگی پنجوں کے بل گزری ہے: انتہائی مشکل گزری ہے)۔ پَب (بالتخصیص پاؤں کا پنجہ) ہم جانتے ہیں کہ پنجوں کے بل بیٹھنا یا چلنا کتنا مشکل ہوتا ہے۔
جوگ میرے محدود علم کے مطابق ہندی میں ملنے کو کہتے ہیں۔ اس کی مستحسن صورت سنجوگ ہے یعنی محبوب کا وصل اور اس کا نہ ہونا بجوگ اور وجوگ ہے یعنی جدائی۔ بجوگ اور وجوگ بھی لہجوں کا فرق ہے۔ ہندی ہی میں جوگ کا ایک معنیٰ سیروسیاحت اور تلاش بھی ہے، جوگی اسی سے ہے۔ پنجابی میں جوگی کے ساتھ سپیرا کے معانی منسلک ہو گئے۔ جوگن: سپیرن۔ شاید اس لئے کہ وہ مشکل مقامات پر جا کر سانپوں کو تلاش کرتے ہیں۔
جوگ بطور محنت پنجابی میں ہے اور بیلوں کی جوڑی کو بھی کہتے ہیں۔ "اج تے صحیح جوگ لگی اے" یعنی بہت کام کیا، یا اتنا کام کیا کہ تھک گئے۔ "فلانے کول دو جوگاں نیں" یعنی بیلوں کی دو جوڑیاں۔ عام طور پر (ہل، سہاگا، بیلنا وغیرہ میں) دو بیل اکٹھے چلتے ہیں، کہ ایک بیل سے زیادہ کا کام ہوتا ہے۔ رہٹ، خراس وغیرہ میں ایک بیل بھی جوت لیتے ہیں کہ وہ قدرے ہلکا کام ہوتا ہے (بہ لحاظ جانور)۔
اسی لئے کہا کہ مقصود آپ کا درست ہے اس پر اعتراض نہیں؛ زبان کے حوالے سی وضاحت ضروری محسوس ہوئی سو یہ سب کچھ عرض کر دیا۔
دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔
بصد احترام ، سنجوگ یا سنیوگ کا مطلب ہے؛
اتفاق سے، مقدر، قسمت سے
مثالیں:
سنجوگ سے آج اس کا جنم دن بھی ہے
ان کا ملنا سنجوگ سے ہوا۔

ملنا خود ہندی کا لفظ ہے۔ اور وصل کا متبادل ہندی میں مِلن ہو گا۔

اوپر آپ نے لکھا ہے " جیون لنگھیا پباں بھار"
میں نے " عمراں لنگھیاں پباں بھار" سنا ہے۔ اور اس کا مفہوم یہ سمجھا تھا کہ زندگی چپکے سے بیت گئی اور پتہ بھی نہیں چلا۔ پباں بھار چلنا بلا آواز چلنے کی کوشش کو بھی کہتے ہیں ۔
آپ استاد ہیں ، آپ بہتر علم رکھتے ہیں ، خصوصی طور پر پنجابی کا، کیونکہ یہ آپ کی اپنی زبان ہے۔ جو میری سمجھ میں تھا وہ میں نے پیش کردیا۔ بحث مقصود نہیں ، علم مطلوب ہے۔
 
بصد احترام ، سنجوگ یا سنیوگ کا مطلب ہے؛
اتفاق سے، مقدر، قسمت سے
مثالیں:
سنجوگ سے آج اس کا جنم دن بھی ہے
ان کا ملنا سنجوگ سے ہوا۔


ملنا خود ہندی کا لفظ ہے۔ اور وصل کا متبادل ہندی میں مِلن ہو گا۔

اوپر آپ نے لکھا ہے " جیون لنگھیا پباں بھار"
میں نے " عمراں لنگھیاں پباں بھار" سنا ہے۔ اور اس کا مفہوم یہ سمجھا تھا کہ زندگی چپکے سے بیت گئی اور پتہ بھی نہیں چلا۔ پباں بھار چلنا بلا آواز چلنے کی کوشش کو بھی کہتے ہیں ۔
آپ استاد ہیں ، آپ بہتر علم رکھتے ہیں ، خصوصی طور پر پنجابی کا، کیونکہ یہ آپ کی اپنی زبان ہے۔ جو میری سمجھ میں تھا وہ میں نے پیش کردیا۔ بحث مقصود نہیں ، علم مطلوب ہے۔
آپ کی شفقت اور علم دوستی ہے۔ تاہم مجھے یہ عرض کرنے کی اجازت دیجئے کہ مندرجہ بالا دونوں مثالیں درست نہیں ہیں۔
مشتاق عاجز اردو کے معروف اور معتبر شاعر ہیں؛ ہندی اور پوربی کے عالم ہیں۔ ان کی دوہوں پر مشتمل کتاب "سمپورن" دیکھ لیجئے گا اور اُس پر اِس فقیر کے رشحات بھی۔
"سمپورن" اور "امبوا لاگا بور" (کتاب اور مضمون) دونوں اردو محفل فورم پر میسر ہیں۔

خصوصی درخواست:
یہاں معاملات اردو محفل ایوارڈ کے چل رہے ہیں۔ سو، مناسب یہی ہے کہ یہ دھاگا ایوارڈ کے معاملات تک محدود رہے اور لسانیات کو متعلقہ زمروں میں رکھا جائے۔
 

رانا

محفلین
پسندیدہ خاموش محفلین کی کیٹگری کے لئے کچھ مزید نام بھی زیر غور آنے چاہییں مثلا محمد سعد، سعادت، شاکر عزیز۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
محفل دے سدا بہار "ٹن" ممبر۔۔۔۔:p (آپ کا کیفیت نامہ دیکھ کر )
ماہی سسٹر ہماری تو حسرت ہی رہی کہ کبھی خود سے اس محفل کے کسی رکن کو ہم بھی یاد رہے ہوں خیر کسی کو یاد رہنے کے لیے کچھ خاص کرنا بھی پڑتا ہے جبکہ ہم ٹھرے سدا کے کاہل جبی تو اس کاہلیت کو چھپانے کے لیے ٹُن کے مزاج والا اسمائلی لگا رکھا ہے ۔:D
 

ماہی احمد

لائبریرین
ماہی سسٹر ہماری تو حسرت ہی رہی کہ کبھی خود سے اس محفل کے کسی رکن کو ہم بھی یاد رہے ہوں خیر کسی کو یاد رہنے کے لیے کچھ خاص کرنا بھی پڑتا ہے جبکہ ہم ٹھرے سدا کے کاہل جبی تو اس کاہلیت کو چھپانے کے لیے ٹُن کے مزاج والا اسمائلی لگا رکھا ہے ۔:D
"جا اپنی حسرتوں پہ آنسو بہا کے سو جا:LOL:"
آتے جاتے رہا کریں نا :) یہ دنیا ایسی ہی ہے، خود اپنے ہونے کا احساس دلانا پڑتا ہے، ورنہ کسی کو کیا پڑی ہے ہماری ٹنشن لے:)
 

آبی ٹوکول

محفلین
"جا اپنی حسرتوں پہ آنسو بہا کے سو جا:LOL:"
آتے جاتے رہا کریں نا :) یہ دنیا ایسی ہی ہے، خود اپنے ہونے کا احساس دلانا پڑتا ہے، ورنہ کسی کو کیا پڑی ہے ہماری ٹنشن لے:)
اب بس بھی کر کیا رلائے گی کیا۔ جسٹ مزاکنگ ڈئر سسٹڑ ،یہ محفل بہت اونچے درجے کی ہے میرے جیسا بندہ یہاں ممبر کی حیثیت سے ہے یہی سب سے بڑا اعزار ہے میرے لیے۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
پسندیدہ رکن (مونث) (غیرفعال)
جیہ سسٹر، تعبیر سسٹر
پسندیدہ رکن (مذکر) (غیر فعال)
محسن حجازی ،مغزل،شاکر القادری بھائی ،محمود احمد غزنوی ، نایاب ، فاتح
شاعر محفل
مغزل

 

bilal260

محفلین
پسندیدہ رکن (مونث) ( فعال )۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عائشہ عزیز،زرقا مفتی، ماہی احمد، عندلیب، مقدس، ام ایمان، نور سعدیہ شیخ،
پسندیدہ رکن ( مزکر) ( فعال )۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عبد القیوم چوہدری، عارف کریم، نیرنگ خیال۔ فاتح، عثمان ، نکتہ ور، لئیق احمد، اوشو،گل زیب انجم، محمد احمد، تلمیذ، فہیم، ایکس بوائے، محمد علم االلہ اصلاحی، بلال 260، رانا،عمر سیف، خالد محمود چوہدری، متلاشی۔عبدالرحمن،
پسندیدہ فعال رکن برائے تہینیتی پیغامات و دعائیہ کلامات۔۔۔۔۔۔۔۔محمد خلیل الرحمن، عبدالقیوم چوہدری
پسندیدہ غیر فعال رکن (مونث )۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جیہ
پسندیدہ غیر فعال رکن (مذکر) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شمشاد،نایاب،قیصرانی، ناصر علی مرزا
لائف اچیومنٹ ایوارڈ۔۔۔۔۔۔۔۔۔شمشاد،نایاب
پسندیدہ شیف۔۔۔۔۔۔۔۔۔ماہی احمد،لئیق احمد،ایکس بوائے
بہترین مزاح نگار۔۔۔۔۔۔۔نیرنگ خیال،
ادیبِ محفل۔۔۔۔۔۔۔۔۔نیرنگ خیال،لئیق احمد،ادب دوست،سلمان احمد
شاعر محفل۔۔۔۔۔۔۔۔محمد احمد،
پسندیدہ سلسہ۔۔۔۔۔۔۔گرہ لگائیے،بابا ویلنٹائن کی غیر مستند تاریخ،
پسندیدہ خاموش محفلین۔۔۔۔۔۔۔زیک،محمود احمد غزنوی،ابن رضا
انفارمیشن ٹیکنالوجی۔۔۔۔۔۔۔عارف کریم

بلال 260
یہ کیا میرا بھی نام آ گیا مگر میں نے کسی کو تنگ نہیں کیا۔
میں تو خود ہی اس زندگی سے تنگ ہوں مگر اردو محفل جینے کا حوصلہ دیتی ہے۔
اردو محفل میری زندگی ہے۔اللہ عزوجل تمام محفلین پراپنا لطف وکرم فرمائے۔بالخصوص اس کی انتطامیہ پر۔آمین ثم آمین۔
 
بلال 260
یہ کیا میرا بھی نام آ گیا مگر میں نے کسی کو تنگ نہیں کیا۔
میں تو خود ہی اس زندگی سے تنگ ہوں مگر اردو محفل جینے کا حوصلہ دیتی ہے۔
اردو محفل میری زندگی ہے۔اللہ عزوجل تمام محفلین پراپنا لطف وکرم فرمائے۔بالخصوص اس کی انتطامیہ پر۔آمین ثم آمین۔
آمین
۔۔۔
جناب ۔۔۔زندگی سے کیوں تنگ آ گئے ہیں۔۔۔۔ ہیں جی ؟
 

bilal260

محفلین
ایک ایوارڈ سپیمنگ کرنے والے یعنی فضول لکھنے والے کے لیے۔
(شاید کہ میں یہ ایوارڈ جیت پائوں)۔
 

bilal260

محفلین
آج اتوار ہےاور چھٹی ہے جس کا تصور مسلم ممالک میں نہیں کیا جا سکتا مگر یہاں اس مسلم ملک میں اتوار کی چھٹی ہے۔
میں بالٹی میں کپڑے دھو رہا ہوں۔سوچا کچھ فضول گپ شپ ہی کر لی جائے شاید کہ قسمت(ایوارڈ)کھل جائے۔پھر ملتے ہیں تراویح کے بعد ۔
عبدالقیوم چوہدری
 

bilal260

محفلین
مم میرے تو سر کے درمیان میں بال بھی کم ہیں میرے ابو کی طرح بیلنا وجیا تہ تہ ہیلو 1122 اردو محفل میں ایک حالت نیم بےحوشی میں ہے کسی نے سر پر بیلنا مارا ہے پتہ نہیں کون ہے مگر جس نے ایمبولینس بلوائی ہے وہ عبدالقیوم چوہدری صاحب ہے۔
پھر ملتا ہوں حالت ہوش و حواش میں بعد تراویح۔
 

عثمان

محفلین
استاد محترم محمد یعقوب آسی ،@ابن سعید بھیا ، ماہی احمد بہنا اور دیگر محترم محفلین
میرے خیال میں سالانہ نوعیت کے ایوارڈز ابھی منعقد کروائے جائیں ووٹنگ کے ذریعے اور دس سالہ ایوارڈز سووینیئر کا حصہ ہوں۔
خاص طور پر لایف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ انتظامیہ کی جانب سے دیا جائے۔ اور وہ بھی سووینیئر میں۔
جتنی فہرست ایوارڈز ہے آپ کے پاس اتنے تو ووٹر نہیں ہیں۔
بات پھر وہی کہ ایوارڈز کی تعداد کم سے کم ہونی چاہیے۔ نیز ووٹنگ کے جھنجھٹ سے آزاد ایک کمیٹی ہی فیصلہ کرے۔
 
دس سالہ ایوارڈ کون کون سے ہوں گے ان پر بات یہاں پبلک فورم میں ہو سکتی ہے۔ البتہ وہ کن کو دی جائیں، یہ گفتگو ذاتی مکالمے میں مشاورت کے ذریعہ طے کی جانی چاہیے۔ البتہ دیگر سالانہ بنیادوں پر جاری کیے جانے والے تمغے گذاشتہ سالوں کی طرح پبلک فورم میں ووٹنگ کی مدد سے طے کر لیے جائیں۔ دس سالہ ایوارڈ کی مشاورت کے لیے ہمیں مکالمے میں شامل کر سکتے ہیں، البتہ ہم ان دنوں بہت زیادہ فعال ہو کر معاملے کی پیشوائی سے قاصر ہوں گے۔ :) :) :)
 

نکتہ ور

محفلین
پسندیدہ رکن (مونث) (فعال)
عندلیب
پسندیدہ رکن (مذکر) (فعال)
اسد
پسندیدہ رکن (مونث) (غیرفعال)
جیہ
پسندیدہ رکن (مذکر) (غیر فعال)
شمشاد

پسندیدہ خاموش محفلین
زیک
پسندیدہ فعال رکن برائے تہینیتی پیغامات و دعائیہ کلامات
محمد خلیل الرحمن

ادیب محفل
مہدی نقوی حجاز
بہترین مزاح نگار
نیرنگ خیال
 
Top