تیرہویں سالگرہ محفلین کے لیے "نمائندہ تصویر" یا "دستخط" کا انتخاب کریں!

یہ اوتار ہمارے عباس اعوان بھیا کے لیے ،

images
 
ابن توقیر

محفلین
ہر دس منٹ بعد نقیبی صاحب سامنے رکھی کاپی کو "مکا" مار رہے ہیں کہ کب یہ دو دن کا پیریڈ ختم ہوگا اور ہم پھر سے من چاہے مراسلے لکھ سکیں گے۔فی الحال تو انہیں خود اپنے مراسلے "پرائے پرائے" لگ رہے ہوں گے۔
 
ارے نہیں بھیا ایسی بات نہیں ہے ،ہماری ڈی پی پر جو تحریر لکھی ہے وہ ہی تو ہماری انفرادی خصوصیت ہے تو ہمیں ڈر کا ہے کا ، مگر اس وقت ہم حالت جنگ میں ہیں اس لیے احتیاط لازم ہے ۔:D
 
فرقان احمد

بھائی! ہمارے ساتھ بھی ہمدردی کا اظہار کریں۔ یوں تو ہماری سزا ختم ہونے میں چند منٹ ہی باقی رہ گئے ہیں تاہم سچ پوچھیے تو ہمارے ساتھ بھی اچھا خاصا ظلم ہوا ہے۔ یہ ماسک پہن کر ہمارا سانس تک رکا ہوا ہے۔
 
جن محاذوں پر آپ لڑچکے ہیں بھیا مجھے تو بعد کا ڈر ہے کہ حالت جنگ سے نکلنے کے بعد آپ کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔
سمائلس
 
اپنانقیبی صاحب یہ "سیٹ" بھی جلد خالی ہورہی ہے،کچھ تیاری "شاری" ہے آپ کی؟
 
جن محاذوں پر آپ لڑچکے ہیں بھیا مجھے تو بعد کا ڈر ہے کہ حالت جنگ سے نکلنے کے بعد آپ کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔
سمائلس
بھیا بعد کا منظر کچھ یوں ہوگا کہ ہم آگے آگے بھاگ رہے ہوں گے اور تابش بھیا ،عمران بھیا ہمارے تعاقب میں ہوں گے ۔:p
 
ابن توقیر

محفلین
بھیا! پہلی بار اوتار لگانا لازم ہے۔ دوسری بار لگانا یا نہ لگانا اختیاری ہے۔ آپ ہمارے اچھے ہمدرد نکلے! :)
سمائلس
اجی نہیں بھیا، "اختیاری" کا فیصلہ تو یاز جی اور باقی وہ محفلین کریں گے جو دو دو بار شکار ہوچکے ہیں۔ہم ہادیہ بہن سے گزارش کریں گے کہ فوراً قوانین میں تبدیلی کی جائے وگرنہ فرقان بھیا نے راہِ فرار تلاش کرلی ہے۔
 
خیال رہے کہ ہم ڈکٹیشن نہ لیں گے اور آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مزاحمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ :)
 
فرقان احمد

محفلین
اب پیش خدمت ہے ہمارے فرقان احمد بھیا کے لیے نیا اوتار ۔
44459.jpg
یہ اوتار لگانا یا نہ لگانا ہمارا صوابدیدی اختیار ہے۔ ویسے بھیا، یہ تو فرمائیے کہ یہ نٹ کھٹ سے بچونگڑے آپ کے ہاتھ لگے کہاں سے ہیں؟
ہم نے انتظامی کام بھی سنبھالنے ہوتے ہیں؛ اس لیے ہم تادیر یہ ناٹک مچانے سے رہے۔ ذرا تصور تو کیجیے کہ ایسے اوتار کے ساتھ ہم آپ کی خدمت کرتے ہوئے کیسے لگیں گے۔
 
Top