سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے نمائندہ اشعار

فاخر رضا

محفلین
محترم فیض احمد فیض سے دریافت کرنا پڑے گا ، فاخر بھائی ۔ :):)
دراصل یہ گلشن آرا تھا، فیض نے وزن پورا رکھنے کے لئے صرف گلشن کا استعمال کیا ہے.
محفل میں ایسے اشعار شیئر کرنے سے پرہیز کیجیے. یہاں خواتین بھی ہوتی ہیں
 

صابرہ امین

لائبریرین
@سیما آپا اور نور وجدان کے لیے

محبت کے لئے آئی ہوں میں دنیا کی محفل میں
محبت خون بن کر لہلہاتی ہے مرے دل میں
محبت ابتداءمیری محبت انتہا میری
محبت سے عبارت ہے بقا میری فنا میری
محبت ہی مرے نزدیک معراج ِ عبادت ہے
محبت ہی مرے نزدیک سرتاجِ عباد ت ہے
 

سیما علی

لائبریرین
@سیما آپا اور نور وجدان کے لیے

محبت کے لئے آئی ہوں میں دنیا کی محفل میں
محبت خون بن کر لہلہاتی ہے مرے دل میں
محبت ابتداءمیری محبت انتہا میری
محبت سے عبارت ہے بقا میری فنا میری
محبت ہی مرے نزدیک معراج ِ عبادت ہے
محبت ہی مرے نزدیک سرتاجِ عباد ت ہے
پیاری بٹیا
یہ سب آپ لوگوں کی محبت ہے کہ آپ ہمیں اس نظر سے دیکھتے ہیں آپ کے لئیے ڈھیر سارا پیار:in-love::in-love::in-love::in-love::in-love:
اللّٰہ پاک ہم سب کے دل میں ایک دوسرے کیلئے محبت ، شفقت، الفت اور اچھائی پیدا کردے اور ہمارے دل سے نفرتوں، رنجشوں سے پاک کردے اور ہمیں آسانیاں بانٹنے والا بنادے آمین ۔۔۔۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیر احمد ظہیر
کیا مجھ سے انتخاب کی کرتا ہے آرزو
میں تو نگاہ شعر کا خود انتخاب تھا
چھوٹی بہن ، پہلے تو داد کے ٹوکرے بھی ان ظہیر صاحب کے کھاتے میں چلے جاتے تھے اب شعری انتساب بھی انہی کو چلا گیا ۔ وہ تو اچھا ہوا میری نظر پڑگئی ورنہ میں پھر ایک بار بدتہذیب گردانا جاتا ۔ :)
 

فاخر رضا

محفلین

جاسمن

لائبریرین
چھوٹی بہن ، پہلے تو داد کے ٹوکرے بھی ان ظہیر صاحب کے کھاتے میں چلے جاتے تھے اب شعری انتساب بھی انہی کو چلا گیا ۔ وہ تو اچھا ہوا میری نظر پڑگئی ورنہ میں پھر ایک بار بدتہذیب گردانا جاتا ۔ :)
اوہ! میں ٹھیک کرتی ہوں۔:)
 

سیما علی

لائبریرین
مرہم لئے پھرتا ہوں میں دنیا کے لئے فاخرؔ
پردے میں مسیحائی کے ہر زخم چھپایا ہے
بہت اعلیٰ
پروردگار آپکو اس مسیحائی کے بدلے اجرِ عظیم عطا فرمائے ۔۔۔
بہت ڈھیر ساری دعائیں آپ کے لئے ۔۔۔یہ اللّہ تعالیٰ کی خاص نعمتوں سے ایک ہے کہ اُس نے آپکا انتخاب کیا لوگوں کی مسیحائی کے واسطے ۔۔۔اللّہ آپکو اور آپکے پیاروں کو اپنی امان میں رکھے آمین
ابراھیم رضا کو بہت سارا پیار مالک نظرِ بد سے محفوظ رکھے آمین !!!!!!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گُلِ یاسمیں
وہ خوش کلام ہے ایسا کہ اس کے پاس ہمیں
طویل رہنا بھی لگتا ہے مختصر رہنا
اتنے کم عرصے میں اتنا بڑا اعزاز۔۔۔۔ واقعی یہ اپنوں کی محفل ہے بالکل اپنی اپنی سی۔

جیتی رہئیے خوش رہئیے۔
خوش کلامی سے ہمیں اپناآپ مینا جیسا لگا۔ :D:in-love:
 
Top