سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے نمائندہ اشعار

وسیم

محفلین
@کس کے نام کریں :rolleyes:

ترا خیال ہے خوشبو تیرا لباس کرن
تو خاک زاد ہے یا آسماں سے اتری ہے؟

میں تجھ کو دیکھ کر خود سے سوال کرتا ہوں
یہ موجِ رنگ، زمیں پر کہاں سے اتری ہے؟
 

جاسمن

مدیر
جیہ
وہ ماہ وش وہ ماہ رو، وہ ماہ کامل ہوبہو، تھیں جس کی باتیں کوبکو، اس سے عجب تھی گفتگو
پھر یوں ہوا وہ کھو گئی تو مجھ کو ضد سی ہو گئی،لائیں گے اس کو ڈھونڈ کر میں اور مری آوارگی
 

سیما علی

لائبریرین
سیما علی آپا (بہت محبت سے آپ کے لئے)

کسی صورت بھی رد ہوتا نہیں یہ فیصلہ دل کا
نظر آتا نہیں کوئی بھی تجھ سا دوسرا مجھ کو
یہ سب آپکی محبت ہے ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔
ہم نہ ہوں گے کوئی ہم سا ہوگا
بہت سارا پیار اور دعائیں پروردگار ڈھیروں خوشیوں سے آپکا دامن بھر دے آمین
 
Top