سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے اوتار ۔۔۔۔

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
عاطف بھائی۔۔۔ اب آپ ہی درست کروائیں روؤف بھائی کی مزاق کو ۔۔۔ جیسے ہمارے پیاز کو کروایا۔
یہ ہمیشہ مذاق کو مذاقی کے طور پر پیش کرتے ہیں۔
ہم نے تو مذاق پر سنجیدگی سے اپنی اصلاح کر لی لیکن آپ تو پیاز کے چھلکوں کی طرح تہہ در تہہ دلیلیں ہی دیئے جاتی ہو :)
کم از کم میں نے املائی غلطی تو نہیں کی نا
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اُف ۔۔بٹیا۔۔
کہاں کلک کروادیا سرگوشی کے نام پہ ۔ توبہ توبہ ! دل دہل گیا میرا تو ۔
کاہے کو دل دہلا آپ کا بھائی۔۔۔۔۔
کوئی ایک قطرہ چھوڑئیے ہلکا سا داغ بھی نظر آیا کسی ایک پر بھی۔ ایسے باریکی سے صاف کئے ہیں کہ فورنسک لیب والے بھی کھوج نہ لگا پائے کہ ان سے آلو کاٹے گئے یا پیاز۔۔۔ کسی بندے کے لہو کا سیمپل پانا تو بہت دور کی بات ہے۔ ہمارے بھائی ہو کر "اف" کر رہے۔۔۔۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم نے تو مذاق پر سنجیدگی سے اپنی اصلاح کر لی لیکن آپ تو پیاز پر پیاز کے چھلکوں کی طرح تہہ در تہہ دلیلیں ہی دیئے جاتی ہو :)
کم از کم میں نے املائی غلطی تو نہیں کی نا
کیونکہ ایک بار آپ نے مذاق کو مزاق بھی لکھا تھا۔
جب پیاز ہوتی ہی تہہ در تہہ اور پرت دار ہے تو ہم اس کا حق کیوں نہ ادا کریں ویسی ہی تہہ در تہہ باتیں اور دلیلیں دے کر؟
عاطف بھائی آ کر صلح کروا دیجئیے روؤف بھائی کی۔۔۔ ورنہ یہ لڑی بھی گئی۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
کاہے کو دل دہلا آپ کا بھائی۔۔۔۔۔
کوئی ایک قطرہ چھوڑئیے ہلکا سا داغ بھی نظر آیا کسی ایک پر بھی۔ ایسے باریکی سے صاف کئے ہیں کہ فورنسک لیب والے بھی کھوج نہ لگا پائے کہ ان سے آلو کاٹے گئے یا پیاز۔۔۔ کسی بندے کے لہو کا سیمپل پانا تو بہت دور کی بات ہے۔ ہمارے بھائی ہو کر "اف" کر رہے۔۔۔۔
اچھا آپ جاؤ اخروٹ کے درخت پر کوئی آپ کا انتظار کر رہا ہے :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اچھا آپ جاؤ اخروٹ کے درخت پر کوئی آپ کا انتظار کر رہا ہے :)
اب ہماری اس سے واقفیت بڑھ گئی ہے۔اس لئے سارے تکلف ختم ہو چکے انتظار وغیرہ کے۔
"کر رہا" نہیں "کر رہی" ہے ۔۔۔۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

"چٹے دند ہسنوں نئیں رہندے تے لوکی بھیڑے شک کردے " :heehee:
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
کیونکہ ایک بار آپ نے مذاق کو مزاق بھی لکھا تھا۔
جب پیاز ہوتی ہی تہہ در تہہ اور پرت دار ہے تو ہم اس کا حق کیوں نہ ادا کریں ویسی ہی تہہ در تہہ باتیں اور دلیلیں دے کر؟
عاطف بھائی آ کر صلح کروا دیجئیے روؤف بھائی کی۔۔۔ ورنہ یہ لڑی بھی گئی۔
مجھے گلزار کی وہ نظم یاد آ گئی جو اس نے غالب پر لکھی اور ڈرامے میں اپنی آواز میں ریکارڈ کرائی تھی
بلی ماراں کے محلے کی وہ پیچیدہ دلیلوں کی سی گلیاں
 
سامنے ٹال کی نکڑ پہ بٹیروں کے قصیدے
گڑگڑاتی ہوئی پان کی پیکوں میں وہ داد وہ واہ وا
چند دروازوں پہ لٹکے ہوئے بوسیدہ سے کچھ ٹاٹ کے پردے
ایک بکری کے ممیانے کی آواز
اور دھندلائی ہوئی شام کے بے نور اندھیرے سائے
ایسے دیواروں سے منہ جوڑ کے چلتے ہیں یہاں
چوڑی والان کے کٹرے کی بڑی بی جیسے
اپنی بجھتی ہوئی آنکھوں سے دروازے ٹٹولے
اسی بے نور اندھیری سی گلی قاسم سے
ایک ترتیب چراغوں کی شروع ہوتی ہے
ایک قرآن سخن کا صفحہ کھلتا ہے
اسد اللہؔ خاں غالبؔ کا پتا ملتا ہے

:battingeyelashes:
 
مذاق سندھی میں مذکر ہی ہے ۔
مذاق سے ایک "پرمذاق" واقعہ یاد آیا. دبئی ایئر پورٹ پر ایک ریسٹورنٹ ہے Taste of India کے نام سے جس کا عربی ترجمہ "مذاق الہند" لکھا ہوا ہے. ایک بار وہاں سے کھانا کھانے کا اتفاق ہوا تو جاتے جاتے ہوٹل والوں سے یہ کہنا پڑا کہ آپ نے واقعی ہند کے ذائقے کے ساتھ مذاق ہی کیا ہے!
 
سیما علی

بھیا ہمیں تو ویسے انڈین ذائقہ اتنا نہیں پسند پتہ نہیں یہ ہلدی کی اتنی بھرمار کیوں کرتے ہیں ۔۔اور ساتھ ساتھ ہر کھانے میں ہینگ ۔۔۔۔سنگاپور میں بھی Kailash Parbat بہتر تھا باقی آپ نے صحیح کہا انڈین ذائقہ کے ساتھ مذاق زیادہ ہے ۔۔۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اسی تو
کہا ہے ؀
دامن پہ کوئی چھینٹ نہ خنجر پہ کوئی داغ
تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو!!!!!
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
سیما آپا ۔۔۔ آپ نے تو ہمیں "قاتل" ہی ثابت کر ڈالا۔۔۔
اب جلدی سے "مقتول" کے وارثوں کو خبر کر دیں تا کہ ہم مُک مُکا کر کے قتل بخشوا لیں۔نہیں تو چکی پیستے ہی نہ گزر جائے باقی کی۔
 
آپ کل سے خطرناک قسم کے "مذاق الہند" کر رہی ہیں :LOL::LOL::LOL:
 
Top