محفلین کے لئے فوری بات چیت یعنی انسٹینٹ چیٹ کی سہولت

منصور مکرم

محفلین
محفل کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر محفلین کو تحفتاً اپنے دوستوں سے فوری بات چیت کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ گو کہ یہ سہولت محفل میں کافی پہلے سے موجود تی پر اس کا استعمال چند افراد تک محدود تھا۔ عموماً انتظامی امور پر بات چیت کرنے کے لئے استعمال ہوتا رہا ہے۔ اس کو عام نہ کرنے کا سبب محفل کے ریسورسیز پر پڑنے والے منفی اثرات تھے۔ اب اسے تجرباتی طور پر عام کیا جاتا ہے۔ اس دوران اگر محفل کسی مشکل کا شکار ہوتی ہے تو ممکن ہے کہ اسے دوبارہ محدود کرنا پڑ جائے۔

یہ سہولت محفل کے زیریں حصے میں ایک افقی پٹی کی شکل میں دستیاب ہے۔ یہ چیٹ کا نظام فیس بک کی چیٹ سے کافی مماثلت رکھتا ہے۔ اس میں کسی رکن سے گفتگو کرنے کے لئے ان کا دوستوں کی فہرست میں ہونا ضروری ہے۔

امید ہے کہ احباب اس سہولت سے معتدل انداز میں استفادہ کریں گے۔ اور دوسروں کی مصروفیات کا خیال رکھیں گے۔ نیز یہ کہ لغو گفتگو سے اجتناب برتیں گے۔

کسی پریشانی کی صورت میں اسی دھاگے میں رپورٹ کر سکتے ہیں۔
ابن سعید بھائی کیا مکالمات اسکی جدید شکل ہے؟
اور کیا اب بھی کسی سے مکالمے کیلئے اسکے مقتدی یا اسکے زیر اقتداء ہونا لازمی ہے؟

کیونکہ میرے سے بھی ایک ایسے بندے نے مکالمہ کیا تھا جو سرے سے میرا دوست ہی نہیں تھا۔تو کیا اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اب فرینڈ لسٹ میں ہونا ضروری نہیں۔
 
یہ آپ کی ترجیحات و ترتیبات کا حصہ ہے کہ آپ کس کو کس انداز میں رابطے کا اجازت دے رکھی ہے۔ یہ بالکل ممکن ہے کہ آپ محض اپنے حلقہ احباب کو ذاتی مکالمے شروع کرنے کی اجازت دیں، یا سرے سے کسی کو بھی نہیں۔ :) :) :)
 
حلقہ احباب کی وضاحت مطلوب ہے؟ کیا یہ ایک الگ زمرہ میں ہوتا ہے یا اس سے مراد عام لوگ ہیں۔
 
منصور مکرم

محفلین
اس میں اگر کوئی بندہ سیٹینگ کرلے صرف حلقہ احباب ہی مکالمہ کرئیں تو آپکے زیر اقتداء اور آپکے مقتدی ،دونوں آپ سے مکالمہ کرسکتے ہیں؟:thinking:
 
اس میں اگر کوئی بندہ سیٹینگ کرلے صرف حلقہ احباب ہی مکالمہ کرئیں تو آپکے زیر اقتداء اور آپکے مقتدی ،دونوں آپ سے مکالمہ کرسکتے ہیں؟:thinking:
نہیں بھئی، محض وہ لوگ رابطہ کر سکیں گے جن کو آپ نے حلقہ احباب میں شامل کر رکھا ہو۔ ورنہ اس پرائیویسی فیچر کا کیا مطلب رہ جاتا ہے، کوئی بھی آُ کو فالو کرے، پیغام بھیجے اور اَن فالو کر دے۔ :) :) :)
 
یہی میں بھی سوچ رہا تھا۔
 
Top