محفلین کے لئے فوری بات چیت یعنی انسٹینٹ چیٹ کی سہولت

محفل کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر محفلین کو تحفتاً اپنے دوستوں سے فوری بات چیت کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ گو کہ یہ سہولت محفل میں کافی پہلے سے موجود تی پر اس کا استعمال چند افراد تک محدود تھا۔ عموماً انتظامی امور پر بات چیت کرنے کے لئے استعمال ہوتا رہا ہے۔ اس کو عام نہ کرنے کا سبب محفل کے ریسورسیز پر پڑنے والے منفی اثرات تھے۔ اب اسے تجرباتی طور پر عام کیا جاتا ہے۔ اس دوران اگر محفل کسی مشکل کا شکار ہوتی ہے تو ممکن ہے کہ اسے دوبارہ محدود کرنا پڑ جائے۔

یہ سہولت محفل کے زیریں حصے میں ایک افقی پٹی کی شکل میں دستیاب ہے۔ یہ چیٹ کا نظام فیس بک کی چیٹ سے کافی مماثلت رکھتا ہے۔ اس میں کسی رکن سے گفتگو کرنے کے لئے ان کا دوستوں کی فہرست میں ہونا ضروری ہے۔

امید ہے کہ احباب اس سہولت سے معتدل انداز میں استفادہ کریں گے۔ اور دوسروں کی مصروفیات کا خیال رکھیں گے۔ نیز یہ کہ لغو گفتگو سے اجتناب برتیں گے۔

کسی پریشانی کی صورت میں اسی دھاگے میں رپورٹ کر سکتے ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ ابن سعید۔ امید کرتا ہوں کہ حاضرین محفل اس سہولت کو ذمہ داری کے ساتھ استعمال کریں گے۔
 
شمشاد

لائبریرین
عزیز امین کے مزے آ گئے۔

یہ بتائیں اگر کوئی رکن اپنے آپ کو وہاں خفیہ رکھنا چاہتا ہے تو کیا کرے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
عزیز امین کے مزے آ گئے۔

یہ بتائیں اگر کوئی رکن اپنے آپ کو وہاں خفیہ رکھنا چاہتا ہے تو کیا کرے۔

چیٹ فعال ہوتے ہی سب سے پہلے عزیز امین نے ہم سے راز و نیاز کیے اور عہد لیا کہ اس چیٹ کو کبھی بھی نہیں ہٹایا جائے گا۔
ہم نے بھی جھوٹ موٹ وعدہ کر دیا۔
 
عسکری

معطل
چیٹ فعال ہوتے ہی سب سے پہلے عزیز امین نے ہم سے راز و نیاز کیے اور عہد لیا کہ اس چیٹ کو کبھی بھی نہیں ہٹایا جائے گا۔
ہم نے بھی جھوٹ موٹ وعدہ کر دیا۔
ان سے اور آپ سے یہی امید تھی نبیل بھائی ھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھ:grin:
 
نبیل

تکنیکی معاون
اور ہاں چیٹ پر خود کو خفیہ رکھنے کا واحد طریقہ ہے کُٹّی، یعنی دوسرے کو احباب کی فہرست سے نکالنا۔ :coffee:
 
اور ہاں چیٹ پر خود کو خفیہ رکھنے کا واحد طریقہ ہے کُٹّی، یعنی دوسرے کو احباب کی فہرست سے نکالنا۔ :coffee:

نبیل بھائی خود کو خفیہ رکھنے کی سہولت موجود ہے۔ چیٹ بار کے بالکل دائں سرے پر اختیارات کا آئکن موجود ہے جہاں آپ اپنا اسٹیٹس تبدیل کر سکتے ہیں۔ :)
 
اس ویڈیو کو امبیڈ کر دینے میں کیا جاتا تھا؟ آپ نے یو آر ایل شارٹیننگ کی سروس استعمال کی اس لئے خود کار نہیں ہوا۔ :)
 
امن ایمان

محفلین
مجھے یہ چیٹ ونڈو کیوں نظر نہیں آرہی۔۔۔۔؟؟؟؟:frustrated:

ایک تو ×ساجد× صاحب کو پڑھ پڑھ کے دماغ گھوم گیا اور ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ یہ ساجد اقبال ہیں یا کوئی اور ساجد:timeout:
 
مجھے یہ چیٹ ونڈو کیوں نظر نہیں آرہی۔۔۔۔؟؟؟؟:frustrated:

ایک تو ×ساجد× صاحب کو پڑھ پڑھ کے دماغ گھوم گیا اور ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ یہ ساجد اقبال ہیں یا کوئی اور ساجد:timeout:

کیسی ہیں امن بٹیا آپ؟ اور ایسے کہاں گم ہو گئی تھیں کہ دعا سلام کے لئے بھی محفل آنا ممکن نہیں ہو پا رہا تھا؟ خیر اب آ گئی ہیں تو اپنا کام سنبھالیں۔ اور محفل کی سالگرہ کی تقریب کو منظم کریں۔ :)
 
Top