1. اردو محفل سالگرہ شانزدہم

    اردو محفل کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

محفلین کی محفل سے دوری کی وجہ

میر انیس نے 'ذکر محفلین' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 14, 2014

  1. میر انیس

    میر انیس لائبریرین

    مراسلے:
    1,477
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    کل میں اپنے بیٹے بھائی اور ایک دوست کے ہمراہ جلوس میں شریک تھا ایک جگہ جب میں اپنے بھتیجے کا نتظار کر رہا تھا تو میں نے دیکھا ایک انیس بیس سال کا لڑکا میرے سامنے آکر کھڑا ہوگیا اور پوچھا کیا آپ انیس ہیں میں یقین کریں بالکل نہ پہچان پایا (اسکو میرا بڑھاپے کا سبب مت سمجھئے گا) جب اس لڑکے نے تھوڑی سی نا آشنائی میری آنکھوں میں محسوس کی تو اپنا تعارف بزات خود فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا جناب میں محفل کا مہدی حجاز ہوں۔ کون مہدی حجاز جن سے پہلی دفعہ مل کر میری زبان انکی تعریف کرتے نہیں تھک رہی تھی جنکے ایک ایک شعر پر میں نے بڑھ چڑھ کر داد دی تھی اور جن سے ملاقات کو کوئی زیادہ عرصہ نہیں صرف دو سال ہی ہوئے تھے۔اسکی وجہ شاید یہ ہے کہ ہم دونوں ہی اسوقت محفل سے دور ہیں آتے وہ بھی محفل میں ہیں اور میں بھی لیکن بغیر کچھ کہے محفل سے اٹھ کر چلے جاتے ہیں۔ان سب لوگوں کا ذکر ہوا جن سے غالباََ پچھلے سے پچھلے سال ہماری عید ملن پارٹی میں ملاقات ہوئی تھی۔اب سوائے شاید انیس الرحمٰن کے کوئی محفل میں مقبول نہیں اسکی وجہ کیا ہے؟ میں تو پھر بھی بطور ایک خاموش قاری کے کبھی کبھی محفل کا چکر ضرور لگاتا ہوں اور میں کیا میری حیثیت کیا لیکن مہدی جیسے بڑے شاعر اگر محفل کو رونق نہ بخشیں تو واقعی یہ ایک فکر کی بات ہے۔ کیا محفل کا ماحول ایسا ہوگیا ہے کہ لوگ کترانے لگے ہیں یا اب لوگ بوریت محسوس کرنے لگے ہیں بہر حال جو بھی ہو منتظمین کو اس بارے میں سوچنا چاہیئے کہ ہم جیسے لوگ جو پہلے محفل کے بغیر اپنا دن گذارنا مشکل سمجھتے تھے اب محفل سے دور کیوں ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 11
    • متفق متفق × 5
  2. خالد محمود چوہدری

    خالد محمود چوہدری محفلین

    مراسلے:
    14,939
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    ہم میں خود پرستی بھر گئی ہے۔ ہم صرف اپنی عزت کرتے ہیں اور کروانا چاہتے ہیں۔ اپنے صحیح یا غلط مؤقف کیلئے دوسرے کی عزت تک سے کھیل جاتے ہیں۔ اُن کی عزت کا بھی خیال نہیں رکھتے جو ہمارا بہت خیال رکھتے ہیں۔محفل اچھے لوگوں سے خالی ہوتی جا رہی ہے۔ مجھ جیسے کم عقل اوربےقدرے لوگ رہ جائیں گے اگ ہمارے رویہ یہی رہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 8
    • متفق متفق × 3
  3. امن ایمان

    امن ایمان محفلین

    مراسلے:
    1,788
    موڈ:
    Cheerful
    میر انیس میں بھی آج کل اسی موضوع پر دھاگہ شروع کرنے والی تھی۔۔آپ نے بالکل ٹھیک طرف نشاندہی کی ہے۔۔میں نے محفل کو ہمیشہ پہلی نظر کا پیار کہا۔۔بہت کم گو تھی۔۔محفل اور اراکین محفل نے بولنا سیکھایا۔یہاں کے لوگ اپنے فیملی ممبرز کی طرح لگتے تھے لیکن اب محفل پر آؤں بھی تو نہ پہلے والی اپنائیت نظر آتی ہے اور نہ ہی لوگ۔
    محفل کی خوش قسمتی تھی جب اسے نبیل بھائی،زیک، محب،ظفری،ماوراء، شکفتے،جیہ،شازی باجو،نیناں آپو،عمار، حجاب، سارہ،فرحت کیانی ،سب سے بڑھ کر ون اینڈ اونلی ششماد چاء (اپنی ذات میں انجمن)، منصور قیصرانی بھائی، فہیم، بلال، شعیب، شاکر چاء، گریٹ تفسیر بھائی،اعجاز اختر چاء جیسے لوگ نصیب تھے۔
    یہ سب اُن لوگوں کے نام ہیں جن سے میں ہمکلام رہی۔۔پھر گھریلو مصروفیات کی وجہ سے میں محفل سے دور ہوئی تو میرے بعد تعبیر،مہ جبین، سب سے بڑھ کر مقدس،عینی،نائمہ،عائشہ اور بہت سے مرد اراکین خاص طور سعود بھائی نے محفل کو آگے بڑھایا۔مجھے یہ وقت بھی محفل کے حق میں اچھا لگا۔
    اب لگتا ہے منتظمین کا دل محفل سے بھر گیا۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • دوستانہ دوستانہ × 2
    • متفق متفق × 2
  4. خالد محمود چوہدری

    خالد محمود چوہدری محفلین

    مراسلے:
    14,939
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ محفل کا اچھا وقت لوٹ آئے ، اور ان ہر دلعزیز ہستیوں سے بھی دست بستہ دعا کی درخواست ہے کہ ہماری نااہلیوں کو بڑے دل سے معاف فرمائیں اور محفل کوا ٓباد کریں۔ ہمیں ا ٓپ سب کی بہت ضرورت ہے۔ آپ کی محبت اور رہنمائی کی۔ ہم پر رحم کی نظر کریں، اللہ تعالیٰ معاف کرتا ہے اور معاف کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔
     
    • متفق متفق × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  5. x boy

    x boy محفلین

    مراسلے:
    6,208
    جھنڈا:
    UnitedArabEmirates
    موڈ:
    Breezy
    قابل غور طلب ۔
     
  6. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,173
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    جب سے جیئہ اورشمشاد بھائی اور اب قیصرانی نے محفل سے رخصت لی ہے مجھے یوں لگتا ہے کہ میرا محفل کا نشہ اتر رہا ہے۔ لیکن اور بہت سے دوسرے میٹھے احباب اور بہنوں کی وجہ سے محفل سے جانے کو جی نہیں چاہتا۔
    انتظامیہ سے بس اتنی گزارش کروں گا کہ ذاتی حملوں پر 0 ٹولرنس کی پالیسی اپنا لے تو محفل کا ماحول بہت بہتر ہو جائے گا۔
     
    • متفق متفق × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  7. عثمان

    عثمان محفلین

    مراسلے:
    10,218
    موڈ:
    Cheerful
    آپ بتائیے کہ آپ آجکل محفل سے کیوں دور ہیں ؟ :)
     
    • متفق متفق × 1
  8. عثمان

    عثمان محفلین

    مراسلے:
    10,218
    موڈ:
    Cheerful
    اب اپنی مصروفیات کے لیے محفل ، محفلین اور انتظامیہ کو تو قصوروار نہ ٹھہرائیں۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
    • غمناک غمناک × 1
  9. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    محفلینز کی واپسی کیلئے محفل ویب پورٹل پر احتجاجاً دھرنا دے دیں۔ انشاءاللہ افاقہ ہوگا :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  10. ملائکہ

    ملائکہ محفلین

    مراسلے:
    10,592
    موڈ:
    Daring
    قیصرانی انکل چلے گئے کیا ہے کہاں ہیں سب کیا مسئلہ ہے آخر؟
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  11. میر انیس

    میر انیس لائبریرین

    مراسلے:
    1,477
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بہت چالاک ہو حقیقت ڈھونڈ ہی لی
    ویسے میں اپنی بات نہیں کر رہا تھا میں کیا میری حیثیت کیا ۔
    لیکن یہ بات سچ ہے کہ مصروفیات کے علاوہ ایک پوسٹ بھی اسکی وجہ بنی تھی۔ہم کو مذہب و سیاست کے زمروں میں تھوڑی زبان و بیان کے معاملےمیں سختی کی ضرورت ہے اور یہ کام منتظمین صحیح انجام دے سکتے ہیں۔ اس میں سب سے پہلے تو مذہب میں اپنے نظریات ضرور پیش کریں پر کسی بھی مسلک کا نام لیکر یا کسی اکابر کا نام لیکر اسکی تضحیک کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے اسی طرح سیاست میں بھی کسی بڑے لیڈر کے بارے میں بولتے ہوئے احترام کا خیال ضرور رہے تاکہ کسی کی بھی دل آزاری نہ ہو۔
    نئے دلچسپ سلسلے شروع کئے جائیں اور محفلین ایک دوسرے سے ملاقات کا سلسلہ جاری رکھیں ۔
     
    • متفق متفق × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. انیس الرحمن

    انیس الرحمن محفلین

    مراسلے:
    8,334
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    محفل اب سیاست اور مذہب تک ہی محدود ہو گئی ہے۔ یہی کچھ صبح سے شام تک ہم ٹی وی پر دیکھ لیتے ہیں۔ یہاں آنے کی ضرورت کیا ہے۔
     
    • متفق متفق × 3
  13. امن ایمان

    امن ایمان محفلین

    مراسلے:
    1,788
    موڈ:
    Cheerful
    عثمان اب مصروفیت زیادہ نہیں ہے نا۔۔پہلے جاب بھی تھی۔۔اپنے چاء کا اسکول سنبھال رکھا تھا ساتھ ساتھ دونوں بچوں کا لُک آفٹر۔۔اب بیٹی اسکول گوئنگ ہے۔۔بیٹا پاس بیٹھا کان کھا رہا ہوتا ہے۔۔۔فرصت میسر ہے لیکن محفل کے اراکین اپنے بلاگ کے ساتھی سبھی ساتھ چھوڑ گئے ہیں اور نئے لوگوں سے گھلنے ملنے میں مجھے بہت ساااااااا وقت چاہییے ہوتا ہے۔۔اسی لیے محفل سے گلہ ہے کہ میرے سب ساتھی سنبھال کے کیوں نہیں رکھے :(
    مجھ سے متفق ہونا ضروری نہیں۔۔۔میں نے تو اپنے دل کی بات کہہ دی۔ :(
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  14. خالد محمود چوہدری

    خالد محمود چوہدری محفلین

    مراسلے:
    14,939
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    سب محفلین محفل کے ناراض محفلین کو منانے کا کوئی لائحہ عمل بنائیں۔ انفرادی یا مشترک مساعی کر کے واپس لائیں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  15. فہیم

    فہیم لائبریرین

    مراسلے:
    33,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Sleepy
    لوگوں کی ترجیحات میں وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلی آتی گئی۔ یہی وجہ ہے جس کی وجہ سے کئی ایک کی محفل میں آمد کم ہوئی اور ان کی وجہ سے کئی اور اراکین نے محفل میں آنا چھوڑ دیا۔
     
    • متفق متفق × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  16. خالد محمود چوہدری

    خالد محمود چوہدری محفلین

    مراسلے:
    14,939
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    پتہ چلا ہے کہ محفلین کے رویہ اور نا انصافیوں کی وجہ سے کچھ لوگ دلبرداشتہ ہو کر محفل چھوڑ کر جا چکے ہیں
     
    • متفق متفق × 3
  17. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    18,796
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    کچھ مذید وضاحت ہو جائے
     
    • متفق متفق × 1
  18. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,173
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    شمشاد بھائی کے بارے میں علم ہوا ہے کہ کچھ عناصر نے ان کو اتنا تنگ کیا کہ انہوں نے محفل کو خیر آباد کہ دیا۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 4
    • متفق متفق × 1
    • غمناک غمناک × 1
  19. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    18,796
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    عناصر ؟
     
  20. عمار ابن ضیا

    عمار ابن ضیا محفلین

    مراسلے:
    6,795
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    ہیلو امن ایمان! کیا حال ہیں آپ کے؟ اتنے عرصے بعد آپ کا پیغام اور اُس میں اپنا نام دیکھ کر اچھا لگا۔ :)

    محفل پر نہ آنے کی وجوہات سبھی کی مختلف ہوتی ہیں۔ کبھی گھریلو اور کبھی ملازمت/کاروباری مصروفیات اور کبھی محفل پر تعلقات۔ لوگ آتے جاتے رہتے ہیں اور محفل یوں ہی قائم رہتی ہے۔ نبیل پہلے بھی کہیں ایسے موضوع پر اظہارِ خیال کر چکے ہیں کہ یہ منتظمین نہیں ہیں جنھوں نے اس محفل کو آباد رکھنا ہے، بل کہ یہ ہم ارکان ہیں جن کے دم سے اس محفل کی رونقیں قائم رہنی ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • متفق متفق × 1

اس صفحے کی تشہیر