انٹرویو محترم نوید احمد صاحب کا انٹرویو

یاز

محفلین
السلام علیکم یا اہلیانِ محفل
جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ محفل کے باقاعدہ اختتام کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ ایسے میں کوشش ہے کہ دستیاب اراکین سے کھل کر بات چیت کی جائے اور ان کے خیالات و نظریات و تجربات سے استفادہ حاصل کیا جائے۔
تو ہماری انٹرویوز والی مہم کے تازہ ترین مہمان ہیں محترم نوید احمَد صاحب۔
نوید صاحب کے کچھ سنجیدہ موضوعات پہ حالیہ مراسلے سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آپ ایک صاحبِ دانش ہستی ہیں۔
کچھ مراسلوں میں تو اتنی گہری اور دقیق باتیں بھی دکھائی دیں، کہ ہم نے خود سے کہا کہ ۔۔۔ بس ریٹنگ کا بٹن دبا بھائی ، یہ بات چیت تیری سوجھ بوجھ سے باہر ہے۔
امید ہے کہ اس انٹرویو سے ہم سب کو بہت کچھ جاننے اور سیکھنے کا موقع ملے گا۔
سب احباب سے بھرپور شرکت کی گزارش ہے۔
امید ہے کہ سوالات کا ٹوکرا لئے مریم افتخار صاحبہ بھی منتظرِ اجرائے لڑی وغیرہ ہوں گی۔
بہت دعائیں
 
سوال نامہ:

1) اپنی ڈیفینشن کریں نیز یہ بتائیں کہ کیا عام زندگی میں اور اردو محفل پر آپ کی شخصیت میں کچھ فرق ہے؟

2) بچپن سے لے کر اب تک آپ کو کن کن ناموں سے پکارا جاتا رہا ہے؟

3) آپ کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ نیز اس برس آپ کے سالگرہ کے کیک پر کتنی موم بتیاں لگیں گی؟

4) آپ کے فیملی ممبر کون کون ہیں نیز آپ کس سے سب سے زیادہ قریب ہیں؟

5) اردو محفل کا نشہ ہو جانے کی وجہ کیا ہے اور کیا اس نشے کے عملی زندگی میں کچھ نقصانات بھی ہیں؟

6) آپ کی فیلڈ آف ورک کیا ہے؟۔ کیاآپ اپنی فیلڈ میں خوش اور مطمئن ہیں اور موجودہ مقام تک پہنچنے سے پہلے کن کن مشکلات کا سامنا رہا؟

7) گرہ لگائیے:
اک مہ جبیں پردہ نشیں پردہ اٹھا کے بولی

8 ) آپ کا کوئی ایسا خواب جو پورا ہونا بظاہر محال ہو مگر آپ نے پورا کر دکھایا ہو؟ اور کوئی ایسا کام جو آپ سے ہوتے ہوتے رہ گیا ہو؟

9) زندگی میں ابھی تک کتنا سفر کیا اور اس حوالے سے کیا خواہشات ہیں؟

10) اردو محفل پر غالبا بیسیوں ملکوں کے لوگ ہیں مگر سب کے سب مسلمان، حتی کہ کوئی ایک عیسائی بھی میری نظر سے نہیں گزرا۔ آپ کیا کہتے ہیں کیا اردو فقط مذہب کی زبان ہے؟ کیا اس کی ترویج صرف اور صرف مسلمان چاہتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو ایسا کیوں ہے ،جب کہ عربی اور فارسی شاید اس سے بڑھ کر مسلمان کی زبان ہونی چاہیے تھی؟

11) اگر آپ کی سوانح حیات لکھی جائے تو کیا عنوانات زیر غور ہوں گے؟

12) کیا آپ نے زندگی کےکسی دور میں کبھی کسی فکشنل کردار پر رشک کیا ہے ؟ کیا کبھی یہ خواہش ہوئی کہ میں سپائیڈرمین ہوتا تو یوں کر لیتا یا سوپر مین ہوتا تو یہ نہ ہونے دیتا ؟ نیز کون سی اضافی شکتیاں آپ کا ہاتھ بٹا کر آپ کے کام کو آسان بنا سکتی ہیں؟
 

نوید احمَد

محفلین
1) اپنی ڈیفینشن کریں نیز یہ بتائیں کہ کیا عام زندگی میں اور اردو محفل پر آپ کی شخصیت میں کچھ فرق ہے؟
میں نہایت سیدھا سادہ انسان ہوں۔ کوشش یہی ہوتی ہے کہ ہر جگہ ایک سا رہوں لیکن فورمز یا سوشل میڈیا پہ لوگ غالبا الفاظ سے متاثر ہوتے ہیں جبکہ حقیقی زندگی بہت گمبھیر سی چیز ہے۔ میری دانست میں یہ کسی بھی انسان کی شخصیت کی ادھوری پکچر ہوتی ہے۔
2) بچپن سے لے کر اب تک آپ کو کن کن ناموں سے پکارا جاتا رہا ہے؟
اسی نام سے۔
3) آپ کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ نیز اس برس آپ کے سالگرہ کے کیک پر کتنی موم بتیاں لگیں گی؟
13 جنوری 1989۔
4) آپ کے فیملی ممبر کون کون ہیں نیز آپ کس سے سب سے زیادہ قریب ہیں؟
ہم چار بہن بھائی ہیں (دو جمع دو) اور میرے آنگن کے پھول بھی چار ہی ہیں (دو جمع دو)، والدین حیات ہیں، میرے ساتھ ہیں۔
5) اردو محفل کا نشہ ہو جانے کی وجہ کیا ہے اور کیا اس نشے کے عملی زندگی میں کچھ نقصانات بھی ہیں؟
اردو محفل کو مستقل مزاجی سے میں نے غالبا اگست 2016 میں ابو مدین کے نام سے جائن کیا تھا۔ عارف کریم کا متنازعہ سٹیٹس اس کی جاں سوزی کا سبب بنا، خیر وہ دور بھی بہت اچھا تھا۔
6) آپ کی فیلڈ آف ورک کیا ہے؟۔ کیاآپ اپنی فیلڈ میں خوش اور مطمئن ہیں اور موجودہ مقام تک پہنچنے سے پہلے کن کن مشکلات کا سامنا رہا؟
میں بلحاظ پیشہ مکینیکل انجینئر ہوں لیکن میرا دل کمپیوٹر انجینئرنگ اور سائیکالوجی کی طرف زیادہ مائل رہا، پروفیشن میں ٹیچنگ کی طرف زیادہ رجحان رہا جس کی خواہش ابھی تک برقرار ہے۔ جہاں تک مطمئن ہونے کی بات ہے تو حقیقی خوشی دل کی خوشی کے ساتھ ہے، اس کو پورا کرنے کے لیے میں نے جاب کے دوران یک سالہ ڈپلومہ سائیکالوجی اور یک سال ڈپلومہ کمپیوٹر سائنس کر رکھا ہے اور مزید بھی کچھ نہ کچھ جاری ہے۔ سیکھنے کی جستجو ہر وقت لگی رہتی ہے۔
7) گرہ لگائیے:
اک مہ جبیں پردہ نشیں پردہ اٹھا کے بولی
سوچنا پڑے گا لیکن آج کل ہم سوچنے کی صلاحیت سے محروم ہیں۔
8 ) آپ کا کوئی ایسا خواب جو پورا ہونا بظاہر محال ہو مگر آپ نے پورا کر دکھایا ہو؟ اور کوئی ایسا کام جو آپ سے ہوتے ہوتے رہ گیا ہو؟
شاید کوئی بھی ایسا کام نہیں یاد پڑتا کہ جس کی طرف قدم بڑھائے ہوں اور نہ ہوا ہو لیکن میں حقیقی زندگی میں زیادہ ایکٹیو نہیں ہوں۔ پی ایچ ڈی کی خواہش تھی، تھوڑی بہت کوشش کی جب عین قریب پہنچے تو ارادہ ترک کرنا پڑا۔
9) زندگی میں ابھی تک کتنا سفر کیا اور اس حوالے سے کیا خواہشات ہیں؟
سفر تقریبا زمین کے چار چکروں کے برابر ہو چکا ہے لیکن وہ گھر سے گھر تک والا ہی معاملہ ہے۔
10) اردو محفل پر غالبا بیسیوں ملکوں کے لوگ ہیں مگر سب کے سب مسلمان، حتی کہ کوئی ایک عیسائی بھی میری نظر سے نہیں گزرا۔ آپ کیا کہتے ہیں کیا اردو فقط مذہب کی زبان ہے؟ کیا اس کی ترویج صرف اور صرف مسلمان چاہتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو ایسا کیوں ہے ،جب کہ عربی اور فارسی شاید اس سے بڑھ کر مسلمان کی زبان ہونی چاہیے تھی؟
میری دانست میں کوئی بھی زبان مذہبی نہیں ہوتی، اس کا تعلق ثقافت سے ہے۔ ہمارے یہاں چونکہ زیادہ تر آبادی مسلمانوں کی ہے، شاید یہ وجہ رہی ہو۔
11) اگر آپ کی سوانح حیات لکھی جائے تو کیا عنوانات زیر غور ہوں گے؟
بے ربط حیات
12) کیا آپ نے زندگی کےکسی دور میں کبھی کسی فکشنل کردار پر رشک کیا ہے ؟ کیا کبھی یہ خواہش ہوئی کہ میں سپائیڈرمین ہوتا تو یوں کر لیتا یا سوپر مین ہوتا تو یہ نہ ہونے دیتا ؟ نیز کون سی اضافی شکتیاں آپ کا ہاتھ بٹا کر آپ کے کام کو آسان بنا سکتی ہیں؟
ایسا تا حال ممکن نہیں ہو سکا۔
 

یاز

محفلین
بہت خوب بھائی۔ کچھ مزید سوالات پیش خدمت ہیں :)

۱۔ بچپن میں آپ کا aim کیا تھا؟ اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں کتنے فیصد کامیاب رہے ہیں اب تک؟

۲۔ کوئی ایسی نصیحت یا مشورہ جو آپ کو ملا ہو اور آپ نے اسے تا عمر اپنے پلو سے باندھ لیا ہو؟

٣۔ کتنے گھاٹ کا پانی پیا ہے؟ میرا مطلب ہے سفر کتنے ملکوں کا کیا ہے؟ مزید کتنے ملک گھومنے کا ارادہ ہے؟

٤۔ کچھ پسندیدہ کتابوں سے آگاہ کیجئے ۔

۵۔ شاعروں میں آپ کے پسندیدہ ترین کون ہیں؟ مزید برآں اپنے پسندیدہ اشعار بھی بتائیے.

٦۔ محفل فورم سے سابقہ آئی ڈی اڑ جانے پہ کیا جذبات تھے؟

٧۔ پسندیدہ موویز؟

٨۔ آپ کتنے مذہبی ہیں؟ آپ کا مطالعہ وسیع لگتا ہے، آپ نے مذہب کا مطالعہ بھی کر رکھا ہے؟ مذہب کو ایک مکمل ضابطہ حیات سمجھتے ہیں یا زندگی کا ایک الگ شعبہ سب کا اپنا اپنا؟

۹۔ arrange اور love میریج کے متعلق اپنے زری خیالات کا اظہار فرمائیں؟ آپ کے خیال میں کون سا آپشن بہتر ہے؟

١٠۔محفل اور محفلین کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں. نیز محفلین کے لیے کوئی ایک نصیحت۔
 

یاز

محفلین
1.آپ کو کس طرح کے لوگ اچھے لگتے ہیں؟

2. آپ جب کسی سے پہلی بار ملیں تواس کی کس چیز پر بہت غور کرتے ہیں؟

3.اگر کوئی آپ کو اگنور کرے تو بدلے میں آپ کیا کرتے ہیں؟ اس جگہ یا اس شخص سے ملنا چھوڑ دیتے ہیں یا کچھ دن میں بھول بھال جاتے ہیں؟

4. کوئی ایسا شخص جس کے بارے میں آپ کہہ سکیں ہاں یہ مجھے اندر تک جانتا ہے؟

5آپ کی حسِ مزاح کافی تیز ہے کیا عام زندگی میں بھی آپ ایسے ہی ہیں؟

6.جب آپ مزاح پڑھ رہے ہوں تو کسی ہنسی والی بات پر دل کھول کر اونچی اونچی ہنسنے لگتے ہیں یا بس مسکرانے پر اکتفا کرتے ہیں؟

7.اسی طرح کچھ دکھی اور المیہ فکشن پڑھ کر کیا ردعمل ہوتا ہے..

8.اگر کسی نے آپ سے بات چیت بند کی ہوئی ہو تو کیا اس عمل سے آپ کو تکلیف پہنچتی ہے ، کس حد تک ؟ کیا آپ نے خود کبھی کسی سے بات چیت بند کی؟ کیا آپ عید کے موقع پر اگر بات چیت بند ہو تو دوبارہ شروع کرنے میں پہل کرتے ہیں ؟


9.کھانے میں کیا سب سے اچھے لگتا ہے؟

10.میٹھے کے شوقین ہیں۔۔تو کیا سب سے اچھے لگتا ہے؟

11.موسم کون سا پسند کرتے ہیں؟

12. پھولوں میں پسندیدہ پھول؟

13.دن کا کون سا پہر اچھا لگتا ہے؟

14.اگر آپ کو موقع ملے تو پاکستان کے علاوہ کس ملک میں رہنا پسند کریں گے؟
 

نوید احمَد

محفلین
۱۔ بچپن میں آپ کا aim کیا تھا؟ اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں کتنے فیصد کامیاب رہے ہیں اب تک؟
بچپن میں ایک ہی ایم تھا بچپنے سے نکلنے کا، جو تاحال پورا نہیں ہو سکا۔
۲۔ کوئی ایسی نصیحت یا مشورہ جو آپ کو ملا ہو اور آپ نے اسے تا عمر اپنے پلو سے باندھ لیا ہو؟
وقت گزارو، ملک سنوارو
٣۔ کتنے گھاٹ کا پانی پیا ہے؟ میرا مطلب ہے سفر کتنے ملکوں کا کیا ہے؟ مزید کتنے ملک گھومنے کا ارادہ ہے؟
فی الوقت تو پاکستان بھی ڈھنگ سے نہیں دیکھا، ارادہ فن لینڈ اور نیوزی لینڈ وغیرہ کا ہے اگر کبھی موقع ملا تو!
٤۔ کچھ پسندیدہ کتابوں سے آگاہ کیجئے ۔
وغیرہ وغیرہ
لڑکپن میں ہاشم ندیم صاحب اور ممتاز مفتی صاحب کے دلدادہ تھے۔
۵۔ شاعروں میں آپ کے پسندیدہ ترین کون ہیں؟ مزید برآں اپنے پسندیدہ اشعار بھی بتائیے.
راحیل بھائی
احمد بھائی
محسن نقوی
غالب
وغیرہ وغیرہ
٦۔ محفل فورم سے سابقہ آئی ڈی اڑ جانے پہ کیا جذبات تھے؟
اُس وقت ہم شعوری طور پر کٹر مذہبی تھے سو بہت برا لگا اور جذبات پہ قابو پا کے ہم نے نئی آئی ڈی بنا لی۔
٨۔ آپ کتنے مذہبی ہیں؟ آپ کا مطالعہ وسیع لگتا ہے، آپ نے مذہب کا مطالعہ بھی کر رکھا ہے؟ مذہب کو ایک مکمل ضابطہ حیات سمجھتے ہیں یا زندگی کا ایک الگ شعبہ سب کا اپنا اپنا؟
میں سوچ و بچار کرنے والا انسان ہوں، اسی وجہ سے خود کو بدلنے میں زیادہ وقت نہیں لیتا، کوشش ہوتی ہے جن خیالات پہ میرا یقین ہو، عمل بھی ویسا ہی ہو، اس میں معاشرتی طور پر کافی مسائل آتے ہیں۔ اس نسبت سے میں کافی عرصہ تہجد گزار مذہبی بھی رہا، تاہم فی الوقت یہ صفت مجھ میں موجود نہ ہے۔ مذہبی کتب کا مطالعہ مذہب سے رغبت کے دوران خوب کیا ہے۔
۹۔ arrange اور love میریج کے متعلق اپنے زری خیالات کا اظہار فرمائیں؟ آپ کے خیال میں کون سا آپشن بہتر ہے؟
میرے خیال سے محبت دنیا کی قیمتی ترین چیز ہے لیکن شادی ہر روپ میں ایک قید ہے اور باہمی محبت کی قاتل ہے۔اس پہ میرے خیالات کافی حد تک پختہ ہیں۔
١٠۔محفل اور محفلین کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں. نیز محفلین کے لیے کوئی ایک نصیحت۔
تمام دوست ہی بہت اچھے ہیں اور ان سے سیکھنے کو بہت کچھ ملا ہے۔
 
آخری تدوین:

نوید احمَد

محفلین
1.آپ کو کس طرح کے لوگ اچھے لگتے ہیں؟
ہر طرح کے سوائے ان کے جو انسان کو سمجھنے کی بجائے جج کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔
2. آپ جب کسی سے پہلی بار ملیں تواس کی کس چیز پر بہت غور کرتے ہیں؟
گفتگو، اور رویے پر۔
3.اگر کوئی آپ کو اگنور کرے تو بدلے میں آپ کیا کرتے ہیں؟ اس جگہ یا اس شخص سے ملنا چھوڑ دیتے ہیں یا کچھ دن میں بھول بھال جاتے ہیں؟
اگر تو پسندیدہ شخص کرے تو دکھ ہوتا ہے لیکن اس کے علاوہ یہی خواہش ہوتی ہے کہ ہر شخص اگنور ہی کرے تو بہتر ہے۔
4. کوئی ایسا شخص جس کے بارے میں آپ کہہ سکیں ہاں یہ مجھے اندر تک جانتا ہے؟
جی، لیکن نام لینے سے قاصر ہوں۔
5آپ کی حسِ مزاح کافی تیز ہے کیا عام زندگی میں بھی آپ ایسے ہی ہیں؟
ایسا بالکل بھی نہیں۔ دل تو بچہ ہی جی والا معاملہ ہے۔
6.جب آپ مزاح پڑھ رہے ہوں تو کسی ہنسی والی بات پر دل کھول کر اونچی اونچی ہنسنے لگتے ہیں یا بس مسکرانے پر اکتفا کرتے ہیں؟
میں کھل کے ہنستا ہوں۔
7.اسی طرح کچھ دکھی اور المیہ فکشن پڑھ کر کیا ردعمل ہوتا ہے..
کافی عرصہ طبیعت رنج میں مبتلا رہتی ہے۔
8.اگر کسی نے آپ سے بات چیت بند کی ہوئی ہو تو کیا اس عمل سے آپ کو تکلیف پہنچتی ہے ، کس حد تک ؟ کیا آپ نے خود کبھی کسی سے بات چیت بند کی؟ کیا آپ عید کے موقع پر اگر بات چیت بند ہو تو دوبارہ شروع کرنے میں پہل کرتے ہیں ؟
بہت زیادہ تکلیف پہنچتی ہے جو ناقابل بیان ہے۔ میں نے خود بھی ایسا چند ایک دفعہ کیا ہے لیکن میں پہل کرنے کو عار نہیں سمجھتا۔
9.کھانے میں کیا سب سے اچھے لگتا ہے؟
بریانی
10.میٹھے کے شوقین ہیں۔۔تو کیا سب سے اچھے لگتا ہے؟
کھیر
11.موسم کون سا پسند کرتے ہیں؟
بہار، سرما
12. پھولوں میں پسندیدہ پھول؟
سرخ و سفید گلاب۔
13.دن کا کون سا پہر اچھا لگتا ہے؟
فجر اور عصر۔
14.اگر آپ کو موقع ملے تو پاکستان کے علاوہ کس ملک میں رہنا پسند کریں گے؟
وہی جن کا اوپر ذکر کیا ہے!
 
کچھ مزید سوالات:
1) بہت خوش ہوں تو کس سے شئیر کرتے ہیں اور کیسے سیلیبریٹ کرتے ہیں؟
2) بچوں کی کوئی شرارتیں بتائیں جن پہ ہم دل کھول کر ہنس سکیں!
3) کچھ عرصے سے جگہ جگہ دماغ کی بندش کی بات کرتے ہیں اور پھر ایسا پرفکر مراسلہ لکھ کر سب کو حیران کر دیتے ہیں، سپلٹ پرسنالٹی تو نہیں؟ (مسکرائیے!)
4) سائیکولوجی، کمپیوٹر اور مکینیکل انجینئیرنگ میں کیا قدر مشترک ہے؟
5) کس شہر میں مقیم ہیں اور پاکستان میں کون کون سے علاقے بہت اچھے لگتے ہیں؟
6) قنوطیت طاری ہو تو کیا کرتے ہیں؟
7) بے ربط حیات کو یقین کے سفر میں بدلنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟
8 ) انٹروورٹ ہیں یا ایکسٹروورٹ؟
9) پسندیدہ مشروبات بھی بتائیں۔
10) محفل کے علاوہ اور فورمز پر رہے؟ محفل کے بند ہونے پر کیا تاثرات ہیں اور اس کا آپ کی زندگی میں کیا کردار رہا؟
 

جاسمن

لائبریرین
ماشاءاللہ۔
بہت اچھا لگا آپ کا انٹرویو پڑھ کے۔ بس ایک بات کچھ افسوس/دکھ سا ہوا۔
اللہ پاک آپ اور آپ کے پیاروں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ ڈھیروں خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین!
 
Top