محترم فہد اشرف سے ایک مصاحبہ !

صاحبانِ حل و عقد!آدابِ محبت ۔
ہماری قسمت کی بازتابی ملاحظہ فرمائیے کہ آج ہمیں ایک ایسے مصاحبے کا رکن ہونے کا اعزاز نصیب ہوا جس کی جائے مصاحبہ ہمارے آباءکی سرزمین رہی ہے ۔وہ سر زمین ۔۔۔جو لہو رنگ نہ ہوئی تھی تو ہمارے تمدن کا استعارہ اور تہذیب کا گہوارہ تھی بلکہ روشن مینارہ اور تابندہ ستارہ تھی۔۔۔اورذکر تہذیب کا چلا ہے تو چھوڑئیے دیگر تفصیلات کو بس یہی بتائے دیتے ہیں کہ بڑی مشکل سے ویزے لے کر ہم غالب مرحوم کے مقبرے کے دلان میں آن بیٹھے ہیں جس سے ہمارے قد میں اور فرق پڑ گیا ہے۔۔۔لیکن کہیں درونِ خانہ یہ سکون بھی میسر ہوا ہے کہ ہم نیم کمان ہوئے بھی کورنش بجالائیں تو حضرت کو یہی محسوس ہو گاکہ ان غیر حقیقی اردو دانوں کے دلوں میں تاحال بزرگوں کا احترام موجود ہے ۔۔۔​
اوراس بار حضرت عالمِ ارواح سے میر مہدی مجروح کے نام خط بھیجیں گے تو اس دلان میں ہماری دیدنی خوشی و وارفتگی کا احوال نوکِ قلم سے کچھ یوں بیان کریں گے ۔۔۔
میر مہدی! میاں صدیاں بیتیں، زمانے بیتے، دلی اجڑی، تہذیب بدلی، شاہ نہ رہے، مصاحبوں نے منافقت کے بھیس بدلے اور ہم نے زندگی سے رخصت لی ۔۔۔ لیکن چشم ما روشن، دلِ ماشاد کہ گلشنِ اردو ہرا بھرا ہے ابھی ۔۔۔
اورمحفلین ہماری قامت میں فرق کی ایک اور وجہ یہ عظیم الجثہ تاج محل بنا ہے جس کی زیارت کے بعد یہاں آن بیٹھے ہیں لیکن یہ ابھی تک چشمِ تصور میں اسی دلان کے مغرب میں شگفتگی سے سینہ پھلائے ، سر اٹھائے کھڑانظر آرہا ہے۔کیاجاہ و جلال ہے کہ اس کے سامنے یہ دیو قامت مینار پوری طرح سرہی نہیں اٹھا پارہے ۔۔۔اور میناروں کا کیا ذکر کریں کہ یہاں قطب مینار دیکھ کے دل سے ایک ٹھنڈی آہ نکلی ہے ۔۔۔کہ اس سے جس یاد کا انسلاک ہے وہ ہے بے یارو مددگار ، صحرا نشان مقبرہ قطب الدین ایبک ۔۔۔جسے انار کلی سے گزرتے موئے لوگ اس قابل بھی نہیں سمجھتے کہ اس کے سامنے ایک سیلفی ہی لے لیں۔۔۔بقول شخصے
”جو دیکھوں اپنے ہی گھر کو تو دل ہوتا ہے سیہ پارہ!“
حاضرین و ناظرین چھوڑئیے ہماری ناسٹلجک طبیعت کو(ہم بس ذرا سے ناسٹلجک اس لیے ہوگئے ہیں کہ ہماری اطلاع کے مطابق بہت سے محفلین کی فلائٹ لیٹ ہوگئی ہے اور شاید مصاحبے میں چند محفلین ہی شامل ہوسکیں ) ۔ہم بھلا آپ کو کیوں دکھی کرنے لگے کہ آج تو ہم بہت شادماں ہیں اور کیوں نہ ہوں کہ ہمارے درمیاں ہیں اسی دھرتی کے مکیں،ہمارے ہم زبان ، ہمارے فورم کے سرگرم رکن، اور ہمارے آج کے مہماں
جناب ۔۔۔۔فہد اشرف!​
جی جی درست پہچانا آپ نے ، وہی فہد اشرف جوتازہ مرحوم مشتاق احمد یوسفی کی مداحی میں کراچی کے چپے چپے سے واقف ہوچکے ہیں۔
تو آئیے محترم فہد اشرف سے مصاحبے کا آغاز کریں۔
لیکن! رکئیے رکئیے ۔۔۔۔یہ کیا ؟ہمارے عزیز استادِ محترم اعجاز عبیدتیزی سے اپنی کار میں بیٹھے جائے مصاحبہ کی جانب بڑھے چلے آرہے ہیں اور ان کے پس منظر میں محفلین کی دولدی پھندی بسیں ہیں۔(اب ہماری خوشی دیدنی ہے)
ساری دنیا سے آئے محفلین تیزی سے گاو تکیہ لگی چٹائیوں پر براجمان ہوتے جارہے ہیں اور مصاحبہ کمیٹی سب کا پرتپاک استقبال کر رہی ہے۔۔۔تقریباً سبھی بیٹھ چکے ہیں۔
تو محفلین آئیے بلا توقف اپنے مہمان سے مصاحبے کا آغاز کریں۔۔۔ہمارے آج کے نوجوان مہمان یعنی جناب فہد اشرف!
دلان میں تالیوں کی گونج (اورہماری یہ خوش گمانی کہ مرزا غالب کہیں عالمِ ارواح سے ہمیں مسکراتے ہوئے دیکھ رہے ہیں جب کہ یہ شرمندگی بھی کہ ہماری لفاظی ہماری کج علمی کا راز افشانہ کردے )​
 
آخری تدوین:
آپ کا مکمل نام اور یہ کس نے انتخاب کیا ۔۔؟
پیدائش کا ضلع ، صوبہ، عمر اور آپ کے ضلع کی کوئی خصوصیت ؟
کچھ گھر والوں کے بارے میں بتائیے۔خاندان میں کون کون شام ہے؟
آج کل طالب علم ہیں یا یہ سلسلہ رک چکا ہے ؟ اگر رک چکا ہے تو عملی زندگی میں کیا کر رہے ہیں ؟ اب تک حاصل کردہ تعلیم کا درجہ ؟ اگر جاری ہے تو اور کتنے درجوں تک حصول کا ارادہ ہے ؟
عمومی پسندیدگی کے بارے میں بتائیے پسندیدہ قاری اور سورۃ ؟پسندیدہ نعت خواں اور نعت ؟پسندیدہ زبان ؟پسندیدہ شاعر ؟ اور کیوں ؟پسندیدہ شاعرہ ؟اور کیوں ؟
پسندیدہ گلو کار، گلو کارہ اور گیت؟پسندیدہ کھیل اور کھلاڑی ؟پسندیدہ رنگ ؟پسندیدہ لباس ؟پسندیدہ ریسٹورنٹ ؟پسندیدہ کھانا؟پسندیدہ ہیرو؟پسندیدہ ہیروئن ؟پسندیدہ فلم ؟پسندیدہ ڈرامہ ؟پسندیدہ سیاستدان ؟پسندیدہ مشاغل ؟
ابھی تک زندگی میں کون کونسی کامیابیاں حاصل کیں؟
بھارت بہت طویل و عریض ہے، آج تک کتنے شہر گھومے ہیں ؟
اگر پاکستان آنے کا موقع ملا تو ؟
اردو ادب سے کب سے تعلق ہے اوریہ تعلق کیسے بنا ؟
احباب میں کونسے معروف شعرا اور نثار شامل ہیں؟ گھر میں اور کون کون اردو ادب سے دلچسپی رکھتا ہے ؟
اردو کے دامن میں کیسے وسعت لائی جاسکتی ہے ؟
اصنافِ ادب میں سب سے زیادہ کیا پسند ہے ؟ نظم یا نثر ؟
اردو کی قدیم اور جدیداصنافِ نظم میں زیادہ پسندیدگی کا مرکز کیا اور کیوں ہے ؟
اردو کی قدیم اور جدید اصنافِ نثر میں زیادہ کیا پسند ہے اور کیوں؟
اگر کسی قدیم صنفِ شاعری کو دوبارہ سے زندہ کرنے کا موقع ملے تو کس کا انتخاب کریں گے؟
آپ کے خیال میں مثنوی، قصیدہ اور شہر آشوب وغیرہ کے زوال کا سبب کیا بنا اور اردو غزل آج تک دلوں پر راج کیوں کر رہی ہے؟
اردو تحقیق سے کبھی دلچسپی پیدا ہوئی ہو یا کوئی کتاب کبھی زیرِ مطالعہ رہی ؟ پسندیدہ محقق؟
آج تک اردو کی کتنی کتب سے فیض یاب ہوئے اور کس کتاب نے سب سے زیادہ متاثر کیا ؟
اردو ادب کے کونسے رسائل و جرائد کے قاری رہے اور ان میں پسندیدہ کونسا ہے ؟
آپ کے خیال میں اردو ادب کی خدمت کون زیادہ احسن انداز میں کر رہا ہے، بھارت یا پاکستان ؟
میریات، غالبیات و اقبالیات میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے تو کس کا کریں گے اور کیوں؟
اگر غالب سے ملاقات ہو تو کیا سوال پوچھنا چاہیں گے ؟اگر اقبال سے ملاقات ہو تو کچھ پوچھنا چاہیں گے یا کوئی شکوہ کریں گے؟
آپ کے خیال میں ہمارے ادب میں کسی قسم کے انقلاب کی ضرورت ہے ؟
کیا واقعی ادب تنقیدِ حیات ہے ؟
آج کل ہمارے ہاں بچوں کے لیے لکھے جانے والا ادب زوال پذیر ہے ۔اس کی وجوہ اور حل ؟
آج تک کسی رسالے یا اخبار میں کوئی تحریر شائع ہوئی ؟
اگر آپ کی زندگی سے اردو ادب کو ختم کر دیا جائے تو؟
کوئی ایسی تحریر جسے آپ سب کو پڑھنا کا مشورہ دیں گے ؟
 

فہد اشرف

محفلین

فہد اشرف

محفلین
پیدائش کا ضلع ، صوبہ، عمر اور آپ کے ضلع کی کوئی خصوصیت ؟
ضلع: بلرام پور، صوبہ: اتر پردیش، عمر: 20 برس۔
خصوصیت: چینی کی پیداوار میں ہندوستان کا ٹاپ کا ضلع ہے۔ علی سردار جعفری اور بیکل اتساہی کا جنم استھان ہے۔
 

فہد اشرف

محفلین
آج کل طالب علم ہیں یا یہ سلسلہ رک چکا ہے ؟ اگر رک چکا ہے تو عملی زندگی میں کیا کر رہے ہیں ؟ اب تک حاصل کردہ تعلیم کا درجہ ؟ اگر جاری ہے تو اور کتنے درجوں تک حصول کا ارادہ ہے ؟
Bsc (Statistics) final year کا طالب علم ہوں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں۔ مستقبل کا نہیں پتہ۔
 

فہد اشرف

محفلین
عمومی پسندیدگی کے بارے میں بتائیے پسندیدہ قاری اور سورۃ ؟پسندیدہ نعت خواں اور نعت ؟پسندیدہ زبان ؟پسندیدہ شاعر ؟ اور کیوں ؟پسندیدہ شاعرہ ؟اور کیوں ؟
قاری کے بارے میں نہیں پتہ، تنزیل یا کوئی ویب سائٹ ہے اس میں سے کسی ایک قاری کو سیلیکٹ کر کے سن لیتا ہوں۔ وہ سورتیں پسند ہیں جن میں چھوٹی آیات ہیں اور کچھ یاد ہو گئی ہیں۔ قران کی بیشتر آخر کی سورتیں۔
نعت خوانوں کے بارے میں زیادہ علم نہیں ہے، کچھ فارسی نعتیں بہت پسند ہیں۔ چوماہ در ارض و سما۔۔۔۔ بہت زیادہ پسند ہے۔
اردو پسندیدہ زبان ہے اور فارسی سے عشق ہے۔
غالب۔ اقبال پہلے شاعر ہیں جن کی کلیات میں نے پڑھی تھی اور غالب پہلے شاعر ہیں جن کا دیوان مع شرح یوسف سلیم چشتی میں نے پڑھا تھا۔
 

فہد اشرف

محفلین
نیٹ ورک بہت خراب ہے۔ جواب لکھتا ہوں پھر نیٹ ورک سرچ کرتا ہوں پھر ارسال کرتا ہوں امید ہے گراں نہیں گزر رہا ہوگا۔
 

فہد اشرف

محفلین
پسندیدہ گلو کار، گلو کارہ اور گیت؟پسندیدہ کھیل اور کھلاڑی ؟پسندیدہ رنگ ؟پسندیدہ لباس ؟پسندیدہ ریسٹورنٹ ؟پسندیدہ کھانا؟پسندیدہ ہیرو؟پسندیدہ ہیروئن ؟پسندیدہ فلم ؟پسندیدہ ڈرامہ ؟پسندیدہ سیاستدان ؟پسندیدہ مشاغل ؟
پسندیدہ گلوکار: کے کے
گلوکارہ: ہمارے پسندیدہ مصنف یوسفی صاحب فرماتے ہیں کہ انہیں عورت کا گانا اور مرد کا ناچ پسند نہیں ہے پھر بھی ہمیں شریا گھوشال کی آواز پسند ہے (آپ لوگ شریا کی آواز میں ”ہاں ہنسی بن گئے“ سنیں بہت اچھا گانا ہے) ۔
پسندیدہ گیت: کے کے کے تقریباً سبھی گانے پسند ہیں
پسندیدہ کھیل:
کرکٹ و فٹبال
کھلاڑی: پونٹگ، میک گرا، رونالڈو، راموس
پسندیدہ رنگ: پیلا
پسندیدہ لباس: جینز شرٹ
پسندیدہ ریسٹورنٹ: ریسٹورنٹ جانے کا اتفاق شاذ ہی ہوا ہے۔
پسندیدہ کھانا: وغیرہ وغیرہ :)
پسندیدہ ہیرو: اسکول کے زمانے تک شاہ رخ خان رہا ہے اب فلموں میں دلچسپی نہیں رہ گئی۔
پسندیدہ ہیروئن: کئی ساری پسند ہیں لیکن کرسٹن اسٹیورٹ کچھ زیادہ ہی پسند ہے :) گو کہ اس کی فلم نہیں دیکھی ہے اور شاید یہی وجہ بھی ہے پسند کرنے کی :p۔
پسندیدہ فلم: دل والے دلہنیا لے جائیں گے:)
پسندیدہ رہنما (سیاستدان): مولانا آزاد رح، اور چچا نہرو۔
پسندیدہ مشاغل: کتب بینی
 
آخری تدوین:

فہد اشرف

محفلین
بھارت بہت طویل و عریض ہے، آج تک کتنے شہر گھومے ہیں ؟
بلرام پور سے ملحق ضلع شراوستی جو کہ بہت قدیم ہے اور بودھسٹوں کی زیارت گاہ بھی ہے یہاں گوتم بدھ نے تبلیغ کیا تھا۔ اس جگہ کا ذکر قرۃ العین حیدر کے ناول آگ کا دریا میں بھی ہے مزید اس شہر میں بہنے والی راپتی ندی میرے گاؤں سے بھی گزرتی ہے۔
اس کے علاوہ لکھنؤ، مہاراشٹر کا شہر جلگاؤں جہاں میری خالہ رہتی ہیں اور علی گڑھ دیکھ چکا ہوں۔ بس
 

فہد اشرف

محفلین
اردو کے دامن میں کیسے وسعت لائی جاسکتی ہے ؟
مشکل سوال ہے۔ میری حقیر رائے میں انگریزی اصطلاحات من و عن تسلیم کر کے اور بھاری بھرکم عربی فارسی اصطلاحات سے گریز کر کے (اس کا بالکل یہ مطلب نہیں ہے کہ اردو سے عربی فارسی الفاظ کا استعمال کم کر دیا جائے) اردو کے دامن کو وسعت دی جا سکتی ہے۔
 

فہد اشرف

محفلین
اردو کی قدیم اور جدیداصنافِ نظم میں زیادہ پسندیدگی کا مرکز کیا اور کیوں ہے ؟
غزل۔ کیوں کا جواب درج ذیل غزل میں موجود ہے
وحشی اسے کہو جسے وحشت غزل سے ہے
انساں کی لازوال محبت، غزل سے ہے
ہم اپنی ساری چاہتیں قربان کر چکے
اب کیا بتائیں، کتنی محبت غزل سے ہے
لفظوں کے میل جول سے کیا قربتیں بڑھیں
لہجوں میں نرم نرم شرافت، غزل سے ہے
اظہار کے نئے نئے اسلوب دے دیے
تحریر و گفتگو میں نفاست غزل سے ہے
یہ سادگی، یہ نغمگی، دل کی زبان میں
وابستہ فکر و فن کی زیارت غزل سے ہے
شعروں میں صوفیوں کی طریقت کا نور ہے
اردو زباں میں اتنی طہارت غزل سے ہے
بشیر بدر
 
آخری تدوین:
Top