مبارکباد محب کی پانچ ہزار پوسٹس ۔

ماوراء

محفلین
لیکن واقعی کیا منظر ہو، کہ محب صاحب الیکشن لڑ رہے ہوں، اور محفل کے احباب انکی حمایت میں تقریریں کریں۔ ;)
حمایت میں۔۔۔؟؟:rolleyes: وارث صاحب حمایت میں شاید آپ ، قرال صاحب یا چند ایک اور ہی شاید ہوں۔ویسے بھی محب کو الیکشن لڑنے کون دے گا۔ :evil:

:p
 

محمد وارث

لائبریرین
اسی لیے تو کہہ رہا تھا ماوراء کہ ہم لوگ محب کی حمایت میں‌ بھی تقریر کریں گے تو آپ سمجھیں گے کہ یہ میرے خلاف بول رہے ہیں اور یہ بھی ایک مشرف کی سازش ہے۔ :d
 

ماوراء

محفلین
لو بھلا، میں یہ کیوں سمجھنے لگی۔ اس کے مخالف پارٹی میں تھوڑا ہی ہوں گی۔ میں تو کہتی ہوں کہ محب جو اتنا پیچھے بول رہا ہے۔ مشرف کے سامنے جا کر بولے تو میں کیا دنیا مان جائے۔
اچھا وارث، مجھے محب پر آجکل بہت غصہ آیا ہوا ہے۔ مجھ سے اس کے بارے میں بات نہ کریں نا۔ ایسے ہی کچھ زیادہ بول جاؤں گی۔اور میں اس نادان کے لیے کچھ بولنا نہیں چاہ رہی۔:(
 

ماوراء

محفلین
وارث، آپ کو نہیں معلوم محب کو ہم سب سے زیادہ دکھ ہوا ہے۔ پاکستان کے حالات کا۔ اور ایسے موقعہ پر مبارک والے تھریڈز میں تھوڑا ہی آتے ہیں۔ جب میں تھریڈ کھول ہی رہی تھی مجھے تب ہی معلوم تھا کہ محب یہاں تشریف نہیں لائیں گے۔
:drama:
 

سارہ خان

محفلین
مجھے بھی پتا تھا کہ ابھی محب یہاں کا رخ کرنے والا نہیں اس لئے میں نے مبارک ہی نہیں دی ۔۔:p
اب دیکھو جناب کا موڈ کب صحیح ہوتا ہے ۔۔ یا ہوتا بھی ہے کہ نہیں ۔۔:rolleyes:
 

ماوراء

محفلین
تم فکر نہ کرو سارہ، موڈ میں ٹھیک کروا لوں گی۔:p
اگر وہ رخ یہاں کا نہیں کرے گا تو کیا ہوا تم مبارک تو دے دو نہ۔ کچھ دن ٹھہر جاؤ پھر رخ یہاں کا بھی کرواتی ہوں۔ :p lol
 

محمد وارث

لائبریرین
آ، کہ مری جان کو قرار نہیں ہے
طاقتِ بیدادِ انتظار نہیں ہے

تو نے قسم مے کشی کی کھائی ہے "غالب"
تیری قسم کا کچھ اعتبار نہیں ہے

:)
 
Urdu mein post na karne par mazarat khawah hoon kion ke iss system par urdu likhi nahin ja rahee.

Ap sab loogon ki mohabbaton ka mashkoor aur mamnoon hoon mein jinho ne mere jawab na dainay par bhi itni mubarakbaadein di.

khasoosan mawra aur waris ka mein tahay dil se mashkoor hoon ke unho ne itna waqt nikaala aur mujh par nazar-e-karam kiye rakhee.

Inshallah chand rooz mein sab posts ka fardan fardan jawab doon ga aur dua gou hoon ke apne puraanay aur achay mood ke saath dai sakon.
 

ماوراء

محفلین
اف، موڈ کیا بدلا۔ رویہ بھی اجنبیوں والا۔۔۔:rolleyes:

"ماوراء اور وارث کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔" یا اللہ خیر۔۔۔یہ مشکوریاں پہلے تو نہیں ہوتی تھیں۔:p

خیر۔۔۔ محب تمھارے بھی ہم تہہ دل سے مشکور ہیں کہ تم نے اس موڈ میں بھی اس تھریڈ پر نظرِ کرم فرمائی۔ باقی، ہم بھی دعا گو ہیں کہ تم واپس اپنے پرانے موڈ میں آ جاؤ۔ اس موڈ میں تو تم سے ڈر بھی لگ رہا ہے۔:blush:
 

سارہ خان

محفلین
190972hr1v03vkhx.gif


منفرد کا عہدہ پانے پر بہت بہت مبارک محب ۔۔۔۔۔۔۔:)
 

ماوراء

محفلین
زبردست ماوراء ۔۔ تم نے تو فوراً اپنا کہا پورا کر دکھایا ۔۔ :good:
میں کہوں۔۔اور محب نہ مانے؟؟:p میں نے اتنے دن سے محب سے بات ہی نہیں کی تھی۔ اصل میں مجھ سے بھی بحث کر چکا تھا تو میرا موڈ بھی آف تھا۔ پھر سوچا کیا سیاست کی وجہ سے بات نہیں کر رہی۔ سب سے بڑی بےوقوف تو میں ہی ہوں۔
07beating.gif
lol

شکر ہے زیادہ نخرے نہیں اٹھانے پڑے جناب کے۔ صرف ایک بار ہی کہنا پڑا۔:p:mogambo:
 

ماوراء

محفلین
اب کوئی بات کر کے میں جناب محترم علوی صاحب کے شان میں گستاخی نہی۔ں کرنا چاہتی۔ جب تک ان کا موڈ خراب ہے میرے لیے بھی وہ قابلِ احترام ہیں۔ ایسے ہی خراب موڈ میں کہیں اپنی بے عزتی ہی نہ کروا لوں۔:p
 

امن ایمان

محفلین
ماوراء میں بھی کب سے محب صاحب کے موڈ ٹھیک ہونے کا انتظار کررہی ہوں۔۔۔اس لیے یہاں ان کو وش نہیں کیا تھا۔ : ( محب بہت زیادہ حساس ہیں ۔۔اس لیے انھیں نارمل ہونے میں شاید بہت وقت لگے گا۔
 
Top