مبارکباد محب علوی کے محفل پہ اٹھارہ سال

جاں فشانی کے ساتھ بے لوث خدمت پر بہر حال مختصر مبارک تو لازمی ہے۔اسے پڑھنا یقینا آسان ہو گا۔
میرے خیال سے یہ خدمت بہت سے لوگ اردو محفل پر انجام دے رہے ہیں اور ان شاءاللہ یہ حلقہ محبان اردو کا قائم رہے گا۔
 
بہت مبارک ہو محب علوی بھائی!
آپ ایک اچھے ٹیم لیڈ ثابت ہوئے ہیں۔ ہمیں بھی انگلی کٹوا کر شہیدوں میں شامل کر وا ہی لیا۔ لائبریری کے لیے آپ کی بے لوث خدمات تعریف کی مستحق ہیں۔
اصل میں پیشہ ورانہ زندگی کا تجربہ بھی یہی ہے۔ پراجیکٹ کی منصوبہ بندی ، ٹاسک بنانا، تفویض کرنا،مسلسل ٹیم پر نظر رکھنا، ممبران کو چلانا، مورال بلند رکھنا اور جہاں ضرورت ہو وہاں افرادی قوت بڑھانا ایک پراجیکٹ منیجر کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہوتا ہے۔ میں نے اسے دوستانہ انداز میں محفل پر آزمایا، بہترین نتائج کے ساتھ ساتھ بہت قیمتی اور علمی دوست احباب کا حلقہ انعام میں پایا۔
 
بہت مبارک ہو محب علوی بھائی!
آپ ایک اچھے ٹیم لیڈ ثابت ہوئے ہیں۔ ہمیں بھی انگلی کٹوا کر شہیدوں میں شامل کر وا ہی لیا۔ لائبریری کے لیے آپ کی بے لوث خدمات تعریف کی مستحق ہیں۔
اس دفعہ انگلیاں کٹوانے کی بجائے انگلیاں پروف خوانی میں ڈبونے کا مصمم ارادہ ہے۔ 😅
 

زیک

مسافر
اصل میں پیشہ ورانہ زندگی کا تجربہ بھی یہی ہے۔ پراجیکٹ کی منصوبہ بندی ، ٹاسک بنانا، تفویض کرنا،مسلسل ٹیم پر نظر رکھنا، ممبران کو چلانا، مورال بلند رکھنا اور جہاں ضرورت ہو وہاں افرادی قوت بڑھانا ایک پراجیکٹ منیجر کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہوتا ہے۔
یعنی آپ کا پروفیشن پراجیکٹ مینجر کا ہے۔
 

زیک

مسافر
یہاں سب محب کی تعریفیں کر رہے ہیں جبکہ اس کی شروع کی دنوں کی شرارتیں اور تنازعات وقت کی لہروں میں بہہ گئے
 
یہاں سب محب کی تعریفیں کر رہے ہیں جبکہ اس کی شروع کی دنوں کی شرارتیں اور تنازعات وقت کی لہروں میں بہہ گئے
شرارتیں اور تنازعات ہی تو حاصل ہیں اس محفل پر۔
الیکشن والے دھاگے اگر کوئی شیئر کر دے یا خطوط تو ماضی کی یادیں تازہ ہو جائیں گی۔

وہ بھی کیا وقت تھا جب آتش جوان تھا 🤣
 
Top