محبت کے موضوع پر اشعار!

شمشاد

لائبریرین
ہاں یاد مجھے تم کر لینا آواز مجھے تم دے لینا
اس راہ محبت میں کوئی درپیش جو مشکل آ جائے
(بہزاد لکھنؤی)
 

سیما علی

لائبریرین
محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کا
اسی کو دیکھ کر جیتے ہیں جس کافر پہ دم نکلے
مرزا غالب
 

سیما علی

لائبریرین
کچھ وقت کی روانی نے ہمیں یوں بدل دیا محسن۔۔۔۔
وفا پر اب بھی قائم ہیں، مگر محبت چھوڑ دی ہم نے
(محسن نقوی)
 
Top