محبت کے موضوع پر اشعار!

سارہ خان

محفلین
دھنک نے کہا:
محبت کا کوئی پودا لگانا بھی ضروری ہے
اُسے پھر شک کی آندھی سے بچانا بھی ضروری ہے

چلو آپس میں تلخی اور رنجش ہو ہی جاتی ہے
تماشا کیا زمانے کو دکھانا بھی ضروری ہے

کسی کے نام کو کاغذ پہ لکھنا اور مٹا دینا
اک ایسے کام پر خود کو لگانا بھی ضروری ہے

فسانے چاہتوں کے لطف دیتے ہیں مگر تم کو
جدُائی کا کوئی قصہ سنانا بھی ضروری ہے

یونہی اُڑتے ہوئے پنچھی منڈیروں تک نہیں آتے
محبت کے لیے کچھ دام و دانا بھی ضروری ہے

قدم تو مل گئے ارشد مگر یہ ذہن میں رکھنا
محبت کو محبت سے نبھانا بھی ضروری ہے ۔
اچھی غزل ہے ۔۔ بہت خوب دھنک ۔۔ :)
 

عیشل

محفلین
ایسا نہیں کہ ہم کو محبت نہیں ملی
ہم جیسی چاہتے تھے وہ قربت نہیں ملی
چہروں کے ہر ہجوم میں ہم ڈھونڈتے رہے
صورت نہیں ملی کہیں سیرت نہیں ملی
 

دھنک

معطل
یہ جو لوگوں کا دکھایا ہے محبت کا چراغ
ہم نے اشکوں سے جلایا ہے محبت کا چراغ

تیرے حصے میں اگر آئی ہے ‘ سورج کی تپش !
میرے حصے میں بھی آیا ہے ‘محبت کا چراغ

جس کو جتنی بھی ضرورت ہے وہ لے جائے ابھی
ہم نے پھر آج جلایا ہے محبت کا چراغ

یاد ِ زہر اب کی شدت سے بچانے کے لیے
کس نے پلکوں میں چھپایا ہے محبت کا چراغ

ہم نے شعروں میں چمک لانے کی خاطر یارو
دیدہ و دل میں اُگایا ہے ‘محبت کا چراغ ۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں تیری بارگاہِ ناز میں کیا پیش کروں
میری جھولی میں محبت کے سوا کچھ بھی نہیں
(ساحر بھوپالی)
 

عیشل

محفلین
محبت کے معاملوں میں
کبھی سود و زیاں کا حساب نہیں رکھتے
رکھیں تو!
پاسِ عہدِ وفا نہیں رکھتے
کہ
محبت اہلِ دل کا شیوہ ہے
اور اہلِ دل جفا نہیں رکھتے!
 

عمر سیف

محفلین
بہت خوب عیشل

خود وہ آغوش کشادہ ہے جزیرے کی طرح
پھیلے دریاؤں کی مانند ہے محبت اس کی
 

شمشاد

لائبریرین
تیرے احساس سے محبت کی ہے

تو میرے پاس نہیں ہے پھر بھی
تیری یاد سے محبت کی ہے

کبھی تو تو نے بھی مجھے یاد کیا ہو گا
میں نے ان لمحات سے محبت کی ہے

جن میں ہوں صرف تیری اور میری باتیں
میں نے ان اوقات سے محبت کی ہے

اور جو مہکے ہو صرف تیری ہی محبت سے
میں نے ان جذبات سے محبت کی ہے

تجھ سے ملنا تو اب خواب سا لگتا ہے
میں نے تیرے انتظار سے محبت کی ہے
 

سارہ خان

محفلین
محبت کی طبیعت میں اگرچہ غم نہیں ہوتا

مگر خدشہ جدائی کا غموں سے کم نہیں ہوتا


کوئی جگنو‘ کوئی تارا کہیں سے ڈھونڈ کر لاؤ!

گھروں کو پھونک دینے سے اندھیرا کم نہیں ہوتا
(عاطف سعید)
 

شمشاد

لائبریرین
حیرت سے تک رہا ہے جہانِ وفا مجھے
تم نے بنا دیا ہے محبت میں کیا مجھے
(ساغر نظامی)
 
Top