محبت محبت محبت کرو تم(اصلاح کے لیے)

ساقی۔

محفلین
محترم جناب بھائی محمد اسامہ سر سری صاحب کے سلسلے"شاعری سیکھیں" سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بچوں کے لیے ایک نظم لکھنے کی کوشش کی ہے ۔اسامہ بھائی سے اصلاح کی گزارش کی تھی ۔انہوں نے نہایت محبت کا ثبوت دیتے ہوئے اصلاح بھی کی اور مزید اصلاح کے لیے یہاں موضوع بنانے کا مفید مشورہ بھی عنایت کیا۔ ان کا نہایت شکر گزار ہوں ۔​

محبت محبت محبت کرو تم
محبت کرو گے محبت ملے گی

خوشی تم جو دو گے ،تو سکھ ہی ملے گا
اگر دو گےدکھ، تو مصیبت ملے گی

یہ باتیں مری یاد رکھنا اے بچو
ستاو گے گر تو صعوبت ملے گی

بھلا دوسروں کا جو چاہو گے تم تو
خدا کی طرف سے نجابت ملے گی

نبی کی محبت کو دل میں بسا لو
نبی آخری کی قرابت ملے گی

کرو گے عبادت خدا کی اگر تم
تو دنیا میں ہی تم کو جنت ملے
 
ساقی۔

محفلین
محمد اسامہ بھائی کی اصلاح :

ماشاءاللہ بہت ہی عمدہ۔۔۔ ۔
وزن میرے خیال میں مکمل طور پر درست ہے۔
البتہ اگر بچوں کے لیے لکھی ہے تو بہت سے الفاظ مشکل در آئے ہیں ، انھیں تبدیل کریں۔
یوں کردیں:

محبت کرو گے محبت ملے گی
جو نفرت کرو گے تو نفرت ملے گی

خوشی تم جو دو گے تو سکھ ہی ملے گا
اگر دو گے دکھ تو مصیبت ملے گی

مری بات یہ یاد رکھنا اے بچو!
جو بو گے وہی شے بکثرت ملے گی

بھلا دوسروں کا جو چاہو گے تم تو
تمھیں بھی بھلائی نہایت ملے گی

نبی کی محبت کو دل میں بسا لو
قیامت میں ان کی قرابت ملے گی

کرو گے عبادت خدا کی اگر تم
تو دنیا ہی میں تم کو جنت ملے

ارے بھئی ڈھنڈورا پیٹنے کا تھوڑا ہی کہا تھا۔ :) میرے کہنے کا مطلب تھا کہ ابھی مکمل اصلاح کرنے کے قابل نہیں ہوں ، اور جو اصلاح کی ممکن ہے اس میں بھی کچھ غلط کہہ دیا ہو اس لیے اسے اصلاح سخن کے زمرے میں دے دیں، آپ نے تو سب کچھ ہی عیاں کردیا۔ :)
 
ابن رضا

لائبریرین

اجی حضور همارے ساتھ بھی شفقت فرما دیا کریں گاهے گاهے:)
 
ساقی۔

محفلین
ارے بھئی ڈھنڈورا پیٹنے کا تھوڑا ہی کہا تھا۔ :) میرے کہنے کا مطلب تھا کہ ابھی مکمل اصلاح کرنے کے قابل نہیں ہوں ، اور جو اصلاح کی ممکن ہے اس میں بھی کچھ غلط کہہ دیا ہو اس لیے اسے اصلاح سخن کے زمرے میں دے دیں، آپ نے تو سب کچھ ہی عیاں کردیا۔

پیٹ کا ہلکا ہوں بھائی صاحب۔۔۔۔ کوئی چیز چھپا نہیں سکتا۔:)
 
ساقی۔

محفلین
عبادت کرنے سے اخرت میں جنت ملتی هے. دنیا میں تو صعوبتیں کاٹنا پڑتی هیں
دہ دنیا ستر آخرت۔ یعنی جو کام خدا کی خوشنودی کے لیے کیا جائے دنیا میں اس کا بدلہ دس گنا اور آخرت میں ستر گنا ملتا ہے۔
جو خدا کی عبادت کرتے ہیں وہ دنیا میں انہیں ذلیل و رسوا نہیں ہونے دیتا ۔ ذلالت ہی تو صعوبت ہے ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب ساقی بھائی ۔۔۔۔!

کیا کہنے۔۔۔!

خوشی ہوئی آپ کو اس میدان میں دیکھ کر۔ اللہ آپ کو کامیاب کرے ۔ (آمین)

اور ہمارے سرسری بھائی کی کیا بات ہے۔ سرسری نام رکھ کر کیسی کیسی عرق ریزی کا کام کرتے ہیں۔ حیرت ہوتی ہے۔

یا شاید یہ نام ہمارے ایسے سادہ لوح لوگوں کو دھوکہ دینے کو رکھ رکھا ہے۔ :)
 
ساقی۔

محفلین
بہت خوب ساقی بھائی ۔۔۔ ۔!

کیا کہنے۔۔۔ !

بہت شکریہ آپکی نیک خواہشات پر بھائی محمد احمد۔

اور ہمارے سرسری بھائی کی کیا بات ہے۔ سرسری نام رکھ کر کیسی کیسی عرق ریزی کا کام کرتے ہیں۔ حیرت ہوتی ہے۔

یا شاید یہ نام ہمارے ایسے سادہ لوح لوگوں کو دھوکہ دینے کو رکھ رکھا ہے۔ :)

اسامہ بھائی چھپے رستم ہیں ۔لیکن دھوکہ دینے والے نہیں ہیں۔:)
 
بہت خوب ساقی بھائی ۔۔۔ ۔!

کیا کہنے۔۔۔ !

خوشی ہوئی آپ کو اس میدان میں دیکھ کر۔ اللہ آپ کو کامیاب کرے ۔ (آمین)

اور ہمارے سرسری بھائی کی کیا بات ہے۔ سرسری نام رکھ کر کیسی کیسی عرق ریزی کا کام کرتے ہیں۔ حیرت ہوتی ہے۔

یا شاید یہ نام ہمارے ایسے سادہ لوح لوگوں کو دھوکہ دینے کو رکھ رکھا ہے۔ :)
آپ جیسے استادوں کا انتخاب کرنا واقعی عرق ریزی کا کام تھا، مگر اللہ نے کروا ہی دیا۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
آپ جیسے استادوں کا انتخاب کرنا واقعی عرق ریزی کا کام تھا، مگر اللہ نے کروا ہی دیا۔ :)

"آپ جیسے" یعنی جیسے میرے اساتذہ ہیں یہاں پر۔ بالکل یہ بات ٹھیک کہی آپ نے۔ :) محفل کے اساتذہ تو واقعی ایک نعمت ہیں ہم سب کے لئے۔

ویسے میرا یہ خیال تھا کہ شاعری سیکھنے والی چیز نہیں ہے لیکن اب جب آپ کے لکھے ایک دو سبق دیکھ لئے ہیں جلد ہی اپنی رائے سے رجوع کرنے والا ہوں۔ :)
 
اتنی بڑی رسید(نظم کی صورت میں)دی ہے پھر بھی آپ کو سبق پڑھنے پڑے۔ہم جیسے نالائق سیکھنے لگے ہیں تو پھر دم تو ہے اسامہ بھائی کی تحریروں میں
 
"آپ جیسے" یعنی جیسے میرے اساتذہ ہیں یہاں پر۔ بالکل یہ بات ٹھیک کہی آپ نے۔ :) محفل کے اساتذہ تو واقعی ایک نعمت ہیں ہم سب کے لئے۔

ویسے میرا یہ خیال تھا کہ شاعری سیکھنے والی چیز نہیں ہے لیکن اب جب آپ کے لکھے ایک دو سبق دیکھ لئے ہیں جلد ہی اپنی رائے سے رجوع کرنے والا ہوں۔ :)
شاعری سے مراد اگر موزوں کلام کہنا ہے تو یہ سیکھنے والی چیز ہے اور اگر اس سے مراد خیال آفرینی ہے تو ابتداءً از خود کسی انسان میں اس کے اثرات نظر آتے ہیں ، مگر فنی ترقی کے لیے بہرحال عروض سے واقفیت ناگزیر ہے، میں نے چودہ پندرہ سال قبل ایک پورا دیوان لکھ لیا تھا ، مگر بعد میں اوزان کا پتا چلا ، پھر وزن سیکھا ، پھر دیکھا کہ وزن کا خیال رکھنے کی وجہ سے خیالات کا اظہار کما حقہ نہیں ہورہا تو وزن میں خوب مشق کی ، دورانِ مشق لکھی ہوئی نظمیں بے اثر محسوس ہوتی ہے ، اب الحمدللہ وزن ، قافیہ اور ردیف کی وجہ سے خیال متاثر نہیں ہوتا ، یہ الگ بات ہے کہ خیال ہی کم پرواز والا ہو۔ :)
 
بجا فرمایا محترم آپ نے۔ متفق ہوں۔
 
Top