محبانِ اردو کے لئے لمحہء فکریہ

ساجد

محفلین
محب بھائی، آپ شاید تحریک انصاف کے اس منصوبے کی طرف اشارہ کررہے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک اردو یا متعلقہ مادری زبان کو ذریعہ تعلیم کے طور پر اپنایا جائے گا اور نویں جماعت سے انگریزی زبان کو ذریعہ تعلیم کے طور پر استعمال میں لایا جائے گا۔ اگر اس کے علاوہ ان کی پالیسی میں اردو کو قومی زبان کے طور پر اپنانے کے لئے کوئی اور نکتہ پیش کیا گیا ہے تو براہِ مہربانی اس کا حوالہ دیدیں کیونکہ وہ بات میری نظر سے نہیں گزری۔
ارے جناب عمران خان صاحب کے اپنے صاحبزادوں نے کونسی زبان میں تعلیم پائی ہے؟۔ شاید اپنی مادری زبان میں!!!!۔ :D
ایک سے بڑھ کر ایک سیاسی ڈرامہ ہے پاکستان میں۔:)
 

محب اردو

محفلین
اردو کو اردو بولنے والوں کی سیاست نے کمزور کر دیا ۔۔
لیکن اردو زبان کے چاہنے والے اسے مٹنے نہ دیں گے ۔۔ ان شاءاللہ
ان شاء اللہ کبھی بھی نہیں ۔
بہت خوب ۔ اللہ کرے آپ جیسی سوچ سب محبان اردو سوچنے لگیں ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
انتہائی افسوسناک بات ہے اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

اردو کی تنزلی کی بات طفلانہ بات ہے اور حقائق سے بالکل دُور، فقط ایک مثال، آج سے آٹھ دس سال پہلے کمپیوٹر میں اردو لکھنے والے کتنے تھے، ہاتھوں کی پوریں ختم ہونے سے پہلے نام ختم ہو جائیں گے، اور اب کتنے ہیں۔ زمین آسمان کا فرق ہے۔ یہ تو تھی مقدار، معیار یقیناً کم ہو رہا ہے لیکن اردو کی خدمت کا دم بھرنے والے لوگ اور ادارے اور ہماری اردو محفل جیسی محافل آخر کس مرض کی دوا ہیں۔ اردو محفل کے اراکین گواہ ہیں کہ یہاں مقدار اور معیار دونوں بہت بہتر ہیں، یہاں آ کر دوستوں کی اردو کا معیار بھی یقیناً بہتر ہوتا ہے۔
ہماری اسمبلیوں کے "ابو جاہلوں" کے ہاتھ میں ماچس ضرور ہے جس سے وہ لنکا جلا سکتے ہیں لیکن اردو اس طرح کی حرکتوں سے مرنے والی ہر گز ہر گز نہیں۔ جب تک دنیا میں ایک بھی اردو بولنے والا اور اردو کو پسند کرنے والا زندہ ہے یہ زبان قائم دائم رہے گی انشاءاللہ۔
 
Top