الف عین
محمد عبدالرؤوف
محمّد احسن سمیع :راحل:
عظیم
سید عاطف علی
مجھ کو وفا کے بدلے ہر دم جفا ملی ہے
جینے کی اس طرح سے شائد سزا ملی ہے
-----------
تقسیم ہے خدا کی جس کو ملا ہے جو کچھ
ہے پاس عشق میرے اس کو ادا ملی ہے
------
کوئی خوشی یا غم ہو ہر حال میں ہی خوش ہوں
درویش اک ملا تھا، جس کی دعا ملی ہے
-------
اہلِ وفا کا جینا آسان تو نہیں ہے
ہر دور میں ہی ان کو اک کربلا ملی ہے
-------------
دل کا سکون جس نے پایا ہے اس جہاں میں
سمجھو یہی کہ اس کو رب کی رضا ملی ہے
-----------
کوئی نہیں ہے ساتھی تنہا گزر رہی ہے
یہ زندگی ہے جیسے کوئی بلا ملی ہے
-------
میں نے تو ہر کسی کا سوچا بھلا ہے ہر دم
کیوں پھر بھی مجھ کو نفرت بے انتہا ملی ہے
----------
کوئی نہ ہو سکی ہے پوری مری تمنّا
پائی حیات لیکن حسرت نما ملی ہے
-------------
کتنا ہے فضل تجھ پر تیرے خدا کا ارشد
جو مانگنے کی رب سے تجھ کو ادا ملی ہے
-------
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
الف عین
محمد عبدالرؤوف
محمّد احسن سمیع :راحل:
عظیم
سید عاطف علی
مجھ کو وفا کے بدلے ہر دم جفا ملی ہے
جینے کی اس طرح سے شائد سزا ملی ہے
-----------
درست
تقسیم ہے خدا کی جس کو ملا ہے جو کچھ
ہے پاس عشق میرے اس کو ادا ملی ہے
------
پہلا مصرع مبہم ہے
کوئی خوشی یا غم ہو ہر حال میں ہی خوش ہوں
درویش اک ملا تھا، جس کی دعا ملی ہے
-------
دو لخت ہے، پہلا مصرع کیا درویش کا بیان ہے؟
اہلِ وفا کا جینا آسان تو نہیں ہے
ہر دور میں ہی ان کو اک کربلا ملی ہے
-------------
درست
دل کا سکون جس نے پایا ہے اس جہاں میں
سمجھو یہی کہ اس کو رب کی رضا ملی ہے
-----------
درست
کوئی نہیں ہے ساتھی تنہا گزر رہی ہے
یہ زندگی ہے جیسے کوئی بلا ملی ہے
-------
کس کی گزر رہی ہے؟
تقابل ردیفین،
میں نے تو ہر کسی کا سوچا بھلا ہے ہر دم
کیوں پھر بھی مجھ کو نفرت بے انتہا ملی ہے
----------
ٹھیک
کوئی نہ ہو سکی ہے پوری مری تمنّا
-------------
کس کا متبادل ہے؟
کتنا ہے فضل تجھ پر تیرے خدا کا ارشد
جو مانگنے کی رب سے تجھ کو ادا ملی ہے
-------
ٹھیک
 
الف عین
(اصلاح)
-----------
دیتا ہے رب ہی میرا ، جس کو وہ جو بھی چاہے
ہے حسن اس نے پایا مجھ کو وفا ملی ہے
------یا
اس کو جفا ملی ہے ، مجھ کو وفا ملی ہے
-------------
کوئی خوشی یا غم ہو ہر حال میں ہی خوش ہوں
مجھ کو مرے خدا سے ایسی ادا ملی ہے
----------
تنہا میں جی رہا ہوں، کوئی نہیں ہے ساتھی
یہ زندگی ہے جیسے کوئی بلا ملی ہے
----------
کوئی نہ ہو سکی ہے پوری مری تمنّا
پائی حیات لیکن حسرت نما ملی ہے
---------
 

الف عین

لائبریرین
آخری شعر نکال ہی دیں ، حیات تو سب کو ملتی ہے، اس میں کیا خاص بات ہے؟
اس کو جفا.... بہتر متبادل ہے
درست ہو گئے ہیں اشعار
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top